درہم سے کم خون پر اگر پيشاب گر جاءے
null
null
مسئلہ 789 : اگر پیکنگ وغیرہ کے ذریعہ بچہ کی نجاست کو سرایت کرنے سے روک سکے(جیسا کہ عموما کیا بھی جاتا ہے)تو روکنا چاہئے ۔ اسی طرح اگر کئی کپڑے ہوں تو نماز پاک کپڑے میں پڑھے۔
مسئلہ800۔ اس میت کے مال میں جو خمس یا زکات کا مقروض ہے تصرف کرنا اور نماز پڑھنا حرام ہے التبه اگر اس کا قرض معاف هوجائے تو جائز هے ۔
مسئلہ798۔ وہ مال کہ جس کاخمس یازکات نہ دی گئی ہواس سے خریدی ہوئی جائدادمیں تصرف حرام ہے اور نماز میں بھی اشکال ہے، اوراسی طرح اگر ذمے میں خریدے اورخریدتے وقت نیت رہی ہوکہ اس کی قیمت اس مال میں سے دے گاجس کاخمس یازکات ادانہیں کی۔ تو بناء بر احتیاط واجب اس سے پرهیز کرنا چاهئے.
مسئلہ801۔ اس میت کی ملکیت میں جس کے ذمہ لوگوں کاقرض ہے تصرف کرنا اورنماز پڑھنا جائز ہے اگر ورثاء اجازت دیدیں ،لیکن اگر وہ تصرف قرض خواہوں کی حق تلفی کا سبب ہو تو جائز نہیں ہے۔
مسئله 810 : بهتر هے که انسان ادب کو پیش نظر رکھتے ہوئے رسول اکرم صلی اللہ علیہ و سلم اورآئمہ معصومین علیہم السلام کی قبروں کے آگے نماز نہ پڑھے اور اگر آگے نماز پڑھنے سے بے احترامی ہوتی ہو حرام ہے اور نمازمیں بھی اشکال ہے اس کے علاوه صورتوں میں نماز باطل نهیں هے
مسئلہ812 اگرعورت مردکے پہلو يا مردکے آگے کھڑي ہواوردونوں ايک ساتھ نماز شروع کريں تودونوں کي نمازباطل ہے، ليکن اگرکسي نے پہلے شروع کردي ہوتواس کي نمازصحيح ہے اوردوسرے کي باطل ہے.
مسئلہ817 عورتوں کاگھرميں نمازپڑھنابہترہے اوراگرنامحرم سے بخوبي اپني حفاظت کرسکتي ہوں تومسجدميں بہترہے اوراگرمسائل اسلامي کايادکرنامسجدکے علاوہ کہيں اورممکن نہ ہوتومسجدجاناواجب ہے.
مسئلہ820 جولوگ بے اعتنائي کي وجہ سے مسلمانوں کي مسجدوں ميں حاضرنہيں ہوتے بہترہے کہ ان سے رابطہ دوستي نہ کياجائے ان کے ساتھ کھانانہ کھاياجائے ان سے کسي کام ميں مشورہ نہ لياجائے، ان کاہمسايہ نہ بنے، ان سے لڑکي نہ لي جائے، نہ ان کولڑکي دي جائے.
مسئلہ822 اگرانسان کسي ايسي جگہ پرنمازپڑھ رہاہوکہ جہاں لوگ اس کے سامنے سے گزر رہے ہوں تومستحب ہے کہ اپنے آگے کوئي چيزرکھ دے تاکہ نمازي اورلوگوں ميں رکاوٹ بن جائے حتي کہ عصاء، تسبيح يارسي وغيرہ کارکھنابھي کافي ہے.
مسئلہ 825۔ اگر مسجد کو پاک نہ کر سکے مثلا مسافر ہو اور مسجد کی طرف سے گزر رہا ہو یا مسجد کو پاک کرنے لئے مدد کی ضرورت ہو اور کوئی مدد کرنے والا نہ مل رہا ہو تو احتیاط واجب یہ ہے کہ جو لوگ مسجد کو پاک کر سکتے ہیں ان کو با خبر کردے۔
مسئلہ828۔ حرم رسول اکرم صلی اللہ علیہ و سلم اورائمہ معصومین علیہم السلام کونجس کرنا بے حرمتی کا سبب ہو تو حرام ہے اور اس صورت میں اس کوپاک کرناواجب ہے، بلکہ احتیاط واجب یہ ہے کہ اگربے حرمتی نہ بھی ہوتب بھی اس کوپاک کریں۔