سوالات کو بہت مختصر، کم سے کم لاین میں بیان کریں اور لمبی عبارت لکھنے سے پرہیز کریں.

خواب کی تعبیر، استخارہ اور اس کے مشابہ سوال کرنے سے پرہیز کریں.

captcha
انصراف
انصراف
چینش بر اساس:حروف الفباشماره مسئله
مسئله شماره 798پہلی شرط: جگہ غصبي نہ ہو (793)

اس ميت کےمال ميں تصرف کرناجس کے ذمے خمس يا زکات ہو

مسئلہ798۔ وہ مال کہ جس کاخمس یازکات نہ دی گئی ہواس سے خریدی ہوئی جائدادمیں تصرف حرام ہے اور نماز میں بھی اشکال ہے، اوراسی طرح اگر ذمے میں خریدے اورخریدتے وقت نیت رہی ہوکہ اس کی قیمت اس مال میں سے دے گاجس کاخمس یازکات ادانہیں کی۔ تو بناء بر احتیاط واجب اس سے پرهیز کرنا چاهئے.

مسئله شماره 810تیسری شرط : نماز کی جگہ ایسی ہو جہاں واجبات کوانجام دے سکے (809)

ائمہ معصومين کي قبروں کے آگے نماز نہ پڑھے

مسئله 810 : بهتر هے که انسان ادب کو پیش نظر رکھتے ہوئے رسول اکرم صلی اللہ علیہ و سلم اورآئمہ معصومین علیہم السلام کی قبروں کے آگے نماز نہ پڑھے اور اگر آگے نماز پڑھنے سے بے احترامی ہوتی ہو حرام ہے اور نمازمیں بھی اشکال ہے اس کے علاوه صورتوں میں نماز باطل نهیں هے

مسئله شماره 812چوتھی شرط :مرد ،عورت سے آگے ہو (811)

مرد و عورت کا ايک دوسرے کے پہلو ميں کھڑے ہو کر نماز پرڑھنا

مسئلہ812 اگرعورت مردکے پہلو يا مردکے آگے کھڑي ہواوردونوں ايک ساتھ نماز شروع کريں تودونوں کي نمازباطل ہے، ليکن اگرکسي نے پہلے شروع کردي ہوتواس کي نمازصحيح ہے اوردوسرے کي باطل ہے.

مسئله شماره 820وه مکانات جهاں پر نماز پڑهنا مستحب ہے (816)

ان سے رابطہ جو لوگ بےاعتنائ کي وجہ سے مسجد مہں حاضر نہيں ہوتے

مسئلہ820 جولوگ بے اعتنائي کي وجہ سے مسلمانوں کي مسجدوں ميں حاضرنہيں ہوتے بہترہے کہ ان سے رابطہ دوستي نہ کياجائے ان کے ساتھ کھانانہ کھاياجائے ان سے کسي کام ميں مشورہ نہ لياجائے، ان کاہمسايہ نہ بنے، ان سے لڑکي نہ لي جائے، نہ ان کولڑکي دي جائے.

مسئله شماره 822وہ مقامات جہاں نماز پڑھنا مکروہ ہے (821)

ايسي جگہ نماز پڑھنا جہاں لوگ اس کے سامنے سے گذرتے ہوں

مسئلہ822 اگرانسان کسي ايسي جگہ پرنمازپڑھ رہاہوکہ جہاں لوگ اس کے سامنے سے گزر رہے ہوں تومستحب ہے کہ اپنے آگے کوئي چيزرکھ دے تاکہ نمازي اورلوگوں ميں رکاوٹ بن جائے حتي کہ عصاء، تسبيح يارسي وغيرہ کارکھنابھي کافي ہے.

مسئله شماره 825مسجد کو پاک کرنا (824)

اگر مسجد پاک نہ کرسکتا ہو

مسئلہ 825۔ اگر مسجد کو پاک نہ کر سکے مثلا مسافر ہو اور مسجد کی طرف سے گزر رہا ہو یا مسجد کو پاک کرنے لئے مدد کی ضرورت ہو اور کوئی مدد کرنے والا نہ مل رہا ہو تو احتیاط واجب یہ ہے کہ جو لوگ مسجد کو پاک کر سکتے ہیں ان کو با خبر کردے۔

مسئله شماره 828مسجد کو نجس کرنا

حرم رسول

مسئلہ828۔ حرم رسول اکرم صلی اللہ علیہ و سلم اورائمہ معصومین علیہم السلام کونجس کرنا بے حرمتی کا سبب ہو تو حرام ہے اور اس صورت میں اس کوپاک کرناواجب ہے، بلکہ احتیاط واجب یہ ہے کہ اگربے حرمتی نہ بھی ہوتب بھی اس کوپاک کریں۔

قرآن و تفسیر نمونه
مفاتیح نوین
نهج البلاغه
پاسخگویی آنلاین به مسائل شرعی و اعتقادی
آیین رحمت، معارف اسلامی و پاسخ به شبهات اعتقادی
احکام شرعی و مسائل فقهی
کتابخانه مکارم الآثار
خبرگزاری رسمی دفتر آیت الله العظمی مکارم شیرازی
مدرس، دروس خارج فقه و اصول و اخلاق و تفسیر
تصاویر
ویدئوها و محتوای بصری
پایگاه اطلاع رسانی دفتر حضرت آیت الله العظمی مکارم شیرازی مدظله العالی
انتشارات امام علی علیه السلام
زائرسرای امام باقر و امام صادق علیه السلام مشهد مقدس
کودک و نوجوان
آثارخانه فقاهت