اگر کوئ بھي ايسا لباس نہ ہو جس ميں نماز جايز ہے
مسئلہ769 اگر ايسا لباس نه هو جس ميں نماز جائز ہے تو اگر ممکن هو تو خريدے يا کرايه پر لے اور اگرکوئي دوسراشخص اس کوبخش دے ياعاريتا ديدے اورزيادہ احسانمندي اورناراضگي کاباعث نہ ہوتوقبول کرليناچاہئے.
مسئلہ769 اگر ايسا لباس نه هو جس ميں نماز جائز ہے تو اگر ممکن هو تو خريدے يا کرايه پر لے اور اگرکوئي دوسراشخص اس کوبخش دے ياعاريتا ديدے اورزيادہ احسانمندي اورناراضگي کاباعث نہ ہوتوقبول کرليناچاہئے.
مسئلہ 771 : ايسے لباس کا پہننا جو توہين و ذلت کا باعث ہو يا فساد کا سبب بنے تو اشکال رکھتا ہے.
مسئلہ773۔ جوشخص لیٹ کرنمازپڑھ رہاہے اگربرہنہ ہوتوبنابراحتیاط واجب اس کالحاف یاگدانجس اورخالص ریشم ، سونے کا تاروں سے بنا هوا، مردار يا حرام گوشت حيوان کي کھال کا يا غصبي نہ ہو البته مجبوری کی حالت میں جائز هے۔
مسئلہ776 زخم سے فاصلہ پرجوجگہ ہے وہ خواہ بدن ہويالباس اگر نجس ہوجائے تواس کوپاک کرناہوگا، البتہ وہ مقامات مستثني ہيں جہاں عموما خون زخم سے سرايت کرتاہي ہے.
مسئلہ 777: اگرآسانی سے رخم کی مرہم پٹی کرکے خون کو دوسرے مقامات تک سرایت کرنے سے روکا جا سکتا ہو تو اس کام کو کرنا چاہئے۔
مسئلہ778۔ اگرمنہ یاناک کے اندر زخم ہوا وراس سے بدن یالباس تک خون پہنچے تو احتیاط واجب یه هے که اس کے ساتھ نمازپڑھناصحیح نہیں ہے، بواسیر کا خون بھی اگر بدن کے اندر هو تو اس کے بار ے میں بھی یهی حکم هے .
مسئلہ779۔ جس کے بدن میں زخم ہے اگروہ اپنے بدن یالباس میں خون دیکھے اورمعلوم نہ ہو کہ اسی زخم کاہے یاکوئی دوسراخون ہے تواس خون کے ساتھ نمازپڑھنے میں اشکال ہے ۔
مسئلہ780۔ اگربدن پرکئی زخم ہوں اوراتنے نزدیک ہوں کہ ایک زخم شمارکیاجائے توجب تک سب اچھے نہ ہوجائیں ان کے خون کے ساتھ نماز پڑھنے میں کوئی اشکال نہیں ہے، لیکن اگراتنے دوردورہیں کہ ہرایک الگ زخم شمارہوتاہے توجوٹھیک ہوجائے اس کے خون سے بدن ولباس کوپاک کریں۔
مسئلہ 782 : اگر لباس يا بدن پر کئی جگه خون بکھرا هوا هے اگر وه سب ملاکر ايک درهم سے کم هو تو نماز پڑھنے ميں کوئي مشکل نهيں هے۔
مسئلہ783 : اگرلباس میں استرہے اورخون استر میں سرایت کرگیاہے تو ہرایک الگ خون شمارہوگا لیکن کپڑا زیادہ موٹا نہ ہو اور خون ایک طرف سے دوسری طرف سرایت کر جائے تو کپڑے کے اوپر اور نیچے کا خون ایک ہی شمار ہوگا ۔
مسئلہ 784 : جو خون درہم سے کم ہے اگر دھوئے بغير لباس سے ختم ہوجائے تو اس کي جگہ نجس رہے گي ليکن نماز پڑھنے ميں کوئي اشکال نہيں ہے.
مسئلہ785۔ اگرلباس پر درہم سے کم خون ہو اوردوسری نجاست، مثلاپیشاب اس پرگرجائے توپھراس لباس سے نماز پڑھنی جائزنہیں ہے۔