محتضر کے مستحبات
مسئلہ 510 : مستحب ہے کہ محتضر کو شہادتين، بارہ اماموں کا اقرار، اسلام کے تمام عقائد اس طرح تلقين کريں کہ وہ سمجھ لے اور يہ بھي مستحب ہے کہ مرتے دم تک تکرار کرتے رہيں.
مسئلہ 510 : مستحب ہے کہ محتضر کو شہادتين، بارہ اماموں کا اقرار، اسلام کے تمام عقائد اس طرح تلقين کريں کہ وہ سمجھ لے اور يہ بھي مستحب ہے کہ مرتے دم تک تکرار کرتے رہيں.
مسئلہ 514 : محتضر کو تنہا چھوڑ دینا، یا اس کے پیٹ پر کسی وزنی چیز کا رکھنا، مجنب و حائض کا اس کے پاس رہنا، اسی طرح اس کے پاس رونا، بات چیت کرنا، صرف عورتوں کو اس کے پاس چھوڑ دینا مکروہ ہے۔
مسئلہ 511 : مستحب ہے کہ محتضر کو يہ دعا اس طرح تلقين کريں کہ وہ سمجھ جائےاللھم اغفر لي الکثير من معاصيک واقبل مني اليسير من طاعتک يا من يقبل اليسير و يعفو عن الکثير اقبل مني اليسير و اعف عني الکثير انک انت العفو الغفور اللھم ارحم فانک رحيماور بہتر ہے کہ محتضر خود بھي پڑھے.
مسئلہ 512 : اگر کسي کي جان مشکل سے نکل رہي ہو تو مستحب ہے کہ اس کي نماز کي جگہ پر اس کو لٹاديں.?
مسئلہ 513 : محتضر کو آرام پہونچانے کے لئے بہتر ہے کہ اس کے سرہانے سورہ ”یسین“ و صافات و احزاب و آیة الکرسی اور جتنا قرآن ممکن ہو پڑھیں۔
مسئلہ 515 : مستحب ہے کہ مرنے کے بعد ميت کے منہ کو بند کرديا جائے تاکہ وہ کھلا نہ رہے آنکھوں کو اور ٹھڈي کو باندھ ديں، ہاتھ پاؤں کو سيدھا کرديں، ميت پر ايک چادر ڈال ديں، تشيع جنازہ کے لئے مومنين کو خبر کرديں، دفن ميں جلدي کريں، البتہ اگر موت کا يقين نہ ہو توجب تک موت کا يقين نہ ہوجائے صبر کريں.
مسئلہ 516 : اگر عورت مرجائے اور اس کے پيٹ ميں بچہ زندہ ہو يا زندہ ہونے کا احتمال ہو تو بائيں پہلو کو چاک کرکے بچہ کو باہر نکال ليں اور پھر پہلو کو سي ديں، اور اگر ڈاکٹروں تک رسائي ہو تو ان کے زير نگراني اس کام کو انجام ديا جائے.
مسئلہ 517 : مسلمان ميت کو غسل دينا، کفن دينا، دفن کرنا واجب کفائي ہے يعني اگر بعض اشخاص نے انجام دے ديا تو سب سے ساقط ہے اور اگر کسي نے انجام نہ ديا تو سب گنہگار ہيں اور اس مسئلہ ميں مسلمانوں کے مختلف فرقوں ميں کوئي اختلاف نہيں ہے.
مسئلہ 520 : ميت کے غسل و کفن، نماز و دفن کے لئے اس کے ولي سے اجازت ليني چاہئےں جو ميت سے ميراث پاتے ہيں ميراث ہي کي ترتيب سے ولايت ہے اور اگر ايک طبقہ ميں مرد و عورت دونوں ہوں تو احتياط يہ ہے کہ دونوں سے اجازت لي جائے.
مسئلہ 541 : مسلمان ميت کو تين کپڑوں ميں کفن دينا واجب ہے ايک لنگ دوسرا پيراہن(قميض) تيسرے سرتا سري(چادر).
مسئلہ 552 : غسل تمام ہونے کے بعد ميت کو حنوط کرنا واجب ہے يعني سجدہ کے ساتوں مقامات : پيشاني، دونوں ہتھيلياں، دونوں گھٹنے، دونوں پيروں کے انگوٹھے پر کافور کا ملنا اور احتياط يہ ہے کہ تھوڑا(تھورا) کافور ان اعضا پر ڈال ديں کافور کو پاک، مباح، تازہ اور خوشبو دار ہونا چاہئے.
مسئلہ 560 : ہر مسلمان بالغ مرنے والے پر نماز ميت واجب ہے اور نابالغ بچہ اگر چھ سال سے کم نہ ہو تو اس پر بھي بناء بر احتياط واجب نماز پڑھيں.