سوالات کو بہت مختصر، کم سے کم لاین میں بیان کریں اور لمبی عبارت لکھنے سے پرہیز کریں.

خواب کی تعبیر، استخارہ اور اس کے مشابہ سوال کرنے سے پرہیز کریں.

captcha
انصراف
انصراف
چینش بر اساس:حروف الفباشماره مسئله
مسئله شماره 668تيمم کے احکام (649)

جن نمازوں کو تیمم سے پڑھا گیا ہو ان کی قضاء

مسئلہ 668 : جن نمازوں کو تیمم سے پڑھا گیا ہو ان کی قضاء کی ضرورت ہے نہ اعادہ کی لیکن چند مقامات پر بناء برا حتیاط مستحب اپنی نمازوں کا اعادہ کر لیناچاہئے۔1۔ جہاں پانی نہ ہو یا پانی کے استعمال میں کوئی رکاوٹ موجود ہو اور عمدا خود کو جنب کرکے تیمم سے نماز پڑھے۔2۔ جہاں جان بوجھ کر پانی کی تلاش میں نہ جائے اور تنگ وقت میں تیمم سے نماز پڑھے اور بعد میں پتہ چلے کہ اگر تلاش کرتا تو پانی مل جاتا۔3۔ جس کو علم ہو یا گمان ہو کہ پانی نہیں ملے گا پھر بھی اپنے پاس موجود پانی کو ضائع کرکے تیمم سے نماز پڑھی ہو۔

مسئله شماره 659 تيمم کے احکام (649)

اگر جانتا ہو کہ آخر وقت تک اس کا عذر باقی رہےگا

مسئلہ 659 : جس کا وظیفہ تیمم ہو اگر یقین رکھتا ہو یا احتمال ہو کہ آخر وقت تک اس کا عذر باقی رہے گا تو وہ تیمم سے اول وقت میں نماز پڑھ سکتاہے ۔ لیکن اگر یقین رکھتا ہو کہ آخر وقت تک اس کا عذر دور ہوجائے گا تو بناء براحتیاط واجب صبر کرے۔

مسئله شماره 695اوقات نماز کے احکام (682)

نماز پنجگانہ کے فضيلت کا وقت

مسئلہ 695 : نماز ظہر کی فضیلت کا وقت اس وقت تک رہتا ہے جب شاخص کا سایہ اس کے برابر ہوجائے (سایہ سے مراد وہ سایہ ہے جو ظہر کے بعد پیدا ہوتا ہے) او رختم فضیلت ظہر سے جب شاخص کا سایہ شاخص کے دو برابر ہوجائے اس وقت تک فضیلت عصر کا وقت رہتا ہے اور مغرب کا وقت فضیلت غروب سے مغرب کی طرف والی سرخی کے زائل ہوجانے تک رہتا ہے۔ اور نماز عشاء کی فضیلت کا وقت مغرب میں ظاہر ہونے والی سرخی کے زائل ہونے کے بعد سے ایک تہائی رات تک رہتا ہے اور نماز صبح کی فضیلت کے وقت اول طلوع فجر سے ہوا کے روشن ہونے تک ہے۔

مسئله شماره 518موت کے بعد کے احکام (515)

اگر ايک ا?دمي غسل و کفن ميں مشغول ہو جاے تو دوسروں پر اقدام واجب نہيں ہے

مسئلہ 518 : اگر کوئي غسل و کفن و دفن ميں مشغول ہوجائے تو دوسروں پر اقدام کرنا واجب نہيں ہے ليکن اگر وہ اپنے کام کو ادھورا چھوڑ دے تو دوسروں کوتکميل کرنا چاہئے اور اگر شک ہو کہ کسي نے ميت کے امور کو انجام ديا ہے کہ نہيں تو خود اس کو اقدام کرنا چاہئے.

مسئله شماره 519موت کے بعد کے احکام (515)

اگر ميت کوغسل و کفن کسي دوسرےنےدياہو اور ہميں معلوم نہ ہو کہ صحيح دياہے يا نہيں

مسئلہ 519 : اگر کسي نے ميت کے غسل و کفن و نماز و دفن کا اقدام کيا ہو او رہميں معلوم نہ ہو کہ صحيح بجالايا ہے کہ نہيں تومان لينا چاہئے کہ صحيح بجالايا ہے اگر يقين ہو کہ باطل بجالايا ہے تو دوبارہ انجام دينا چاہئے.

مسئله شماره 544کفن کے احکام (541)

کفن اور غسل دفن کےاخراجات اصل مال سےليے جاءيں گے

مسئلہ 544 : کفن کي مقدار واجب اور ديگر واجبات مثلا غسل، حنوط، دفن کے اخراجات کو اصل مال سے ليا جائے گا اس ميںکسي وصيت کي ضرورت نہيں ہے اور اگر ميت کے پاس مال نہيں ہے تو يہ اخراجات بيت المال سے کئے جائيں گے.

مسئله شماره 698نماز وں کي ترتيب (696)

اگر نماز عصر کے دوران شک ہو کہ نمازظہر پڑھي کہ نہيں

مسئلہ 698: اگر نماز عصر پڑھتے ہوئے شک ہوجائے کہ نماز ظہر پڑھی یا نہیں تو نیت کو نماز ظہر کی طرف پلٹا دے اور نماز عصر کو بعد میں پڑھے اسی طرح اگر عشاء کی نماز کے درمیان شک کرے کہ مغرب پڑھی یا نہیں تو اگر چوتھي رکعت کا رکوع کرنے سے پهلے شک کرے تو نيت کو عشا سے مغرب کي طرف پلٹالے۔

مسئله شماره 684اوقات نماز کے احکام (682)

اگر اثناءنماز ميں معلوم ہو کہ ابھي نماز کا وقت نہيں داخل ہوا

مسئلہ 684 : اگر اوپر بيان کئے گئے قواعد کي بناء پر نماز شروع کردے اور اثنائے نماز ميں معلوم ہو جائے کہ ابھي نماز کا وقت نہيں آيا تو اس کي نماز باطل ہے اسي طرح اگر نماز پڑھ لينے کے بعد معلوم ہوکہ پوري نماز وقت سے پہلے پڑھ لي ہے تو نماز کا اعادہ کرے ليکن اگر نماز ہي ميں معلوم ہوجائے يا نماز کے بعد پتہ چلے کہ وقت داخل ہوگيا تھا تو نماز صحيح ہے.

مسئله شماره 686اوقات نماز کے احکام (682)

اگر نماز کےبعدشک ہو کہ نماز کو وقت ميں بڑھايانہيں

مسئلہ 686 : اگر نماز کے بعد شک ہو کہ نماز کو وقت ميں پڑھا يانہيں تو اس کي نماز صحيح ہے بشرطيکہ نماز شروع کرتے ہوئے وقت سے غافل نہ ر ہا ہو ليکن اگر نماز پڑھتے ميں شک ہو تو اس کي نماز باطل ہے وقت داخل ہونے کے بعد دوبارہ پڑھني چاہئے.

مسئله شماره 690اوقات نماز کے احکام (682)

جولوگ عذر رکھتےہوں اوريقين ہو کہ ا?خر وقت تک عذر بر طرف ہو جاےگا

مسئلہ 690 : جو لوگ عذر رکھتے ہوں اور یقین ہو کہ آخر وقت تک عذر برطرف ہوجائے گا ان کے لئے واجب ہے کہ صبر کریں (اول وقت نہ پڑھیں) اور اگر یقین ہو کہ عذر باقی رہے گا تو صبر کرنا واجب نہیں اور اگر احتمال ہو کہ عذر آخر وقت تک برطرف ہوجائے گا تو احتیاط واجب ہے کہ صبر کریں البتہ تیمم کی جگہ پر ایسی صورت حال میں اول وقت میں نماز پڑھ سکتے ہیں۔

مسئله شماره 691اوقات نماز کے احکام (682)

جسکو شکيات وسہويات نماز نہ معلوم ہوں

مسئلہ 691 : جس کو شکيات و سہويات نماز معلوم نہ ہوں اور احتمال ہو کہ نماز ميں کوئي بات پيش آسکتي ہے تو ان شکيات و سہويات کو ياد کرنے کے لئے نماز کو اول وقت سے مو خر کرسکتا ہے ليکن اگراطمينان ہو کہ بطور کامل ادا کرے گا تو اول وقت نماز پڑھنا جائز ہے.

مسئله شماره 692اوقات نماز کے احکام (682)

اگر نماز پڑھتےوقت ايسا مسءلہ پيش ا?جاءےجس کونہ جانتا ہو

مسئلہ 692 : اگر نماز پڑھتے ہوئے کوئی ایسا مسئلہ در پیش ہوجائے جس کو نہیں جانتا تو بقصد رجاء احتمال کے دو طرفوں میں سے کسی ایک پر عمل کرے اور نماز کے بعد مسئلہ معلوم کرے اگرنماز باطل ہو تو دوبارہ پڑھے ویسے احتیاط مستحب یہ ہے کہ جس طرف زیادہ احتمال ہو اسی پر عمل کرے۔

قرآن و تفسیر نمونه
مفاتیح نوین
نهج البلاغه
پاسخگویی آنلاین به مسائل شرعی و اعتقادی
آیین رحمت، معارف اسلامی و پاسخ به شبهات اعتقادی
احکام شرعی و مسائل فقهی
کتابخانه مکارم الآثار
خبرگزاری رسمی دفتر آیت الله العظمی مکارم شیرازی
مدرس، دروس خارج فقه و اصول و اخلاق و تفسیر
تصاویر
ویدئوها و محتوای بصری
پایگاه اطلاع رسانی دفتر حضرت آیت الله العظمی مکارم شیرازی مدظله العالی
انتشارات امام علی علیه السلام
زائرسرای امام باقر و امام صادق علیه السلام مشهد مقدس
کودک و نوجوان
آثارخانه فقاهت