اس ميت کے ملک ميں تصرف جس کے ذمے لوگوں کا قرض ہو
مسئلہ801۔ اس میت کی ملکیت میں جس کے ذمہ لوگوں کاقرض ہے تصرف کرنا اورنماز پڑھنا جائز ہے اگر ورثاء اجازت دیدیں ،لیکن اگر وہ تصرف قرض خواہوں کی حق تلفی کا سبب ہو تو جائز نہیں ہے۔
مسئلہ801۔ اس میت کی ملکیت میں جس کے ذمہ لوگوں کاقرض ہے تصرف کرنا اورنماز پڑھنا جائز ہے اگر ورثاء اجازت دیدیں ،لیکن اگر وہ تصرف قرض خواہوں کی حق تلفی کا سبب ہو تو جائز نہیں ہے۔
مسئله 810 : بهتر هے که انسان ادب کو پیش نظر رکھتے ہوئے رسول اکرم صلی اللہ علیہ و سلم اورآئمہ معصومین علیہم السلام کی قبروں کے آگے نماز نہ پڑھے اور اگر آگے نماز پڑھنے سے بے احترامی ہوتی ہو حرام ہے اور نمازمیں بھی اشکال ہے اس کے علاوه صورتوں میں نماز باطل نهیں هے
مسئلہ812 اگرعورت مردکے پہلو يا مردکے آگے کھڑي ہواوردونوں ايک ساتھ نماز شروع کريں تودونوں کي نمازباطل ہے، ليکن اگرکسي نے پہلے شروع کردي ہوتواس کي نمازصحيح ہے اوردوسرے کي باطل ہے.
مسئلہ817 عورتوں کاگھرميں نمازپڑھنابہترہے اوراگرنامحرم سے بخوبي اپني حفاظت کرسکتي ہوں تومسجدميں بہترہے اوراگرمسائل اسلامي کايادکرنامسجدکے علاوہ کہيں اورممکن نہ ہوتومسجدجاناواجب ہے.
مسئلہ820 جولوگ بے اعتنائي کي وجہ سے مسلمانوں کي مسجدوں ميں حاضرنہيں ہوتے بہترہے کہ ان سے رابطہ دوستي نہ کياجائے ان کے ساتھ کھانانہ کھاياجائے ان سے کسي کام ميں مشورہ نہ لياجائے، ان کاہمسايہ نہ بنے، ان سے لڑکي نہ لي جائے، نہ ان کولڑکي دي جائے.
مسئلہ822 اگرانسان کسي ايسي جگہ پرنمازپڑھ رہاہوکہ جہاں لوگ اس کے سامنے سے گزر رہے ہوں تومستحب ہے کہ اپنے آگے کوئي چيزرکھ دے تاکہ نمازي اورلوگوں ميں رکاوٹ بن جائے حتي کہ عصاء، تسبيح يارسي وغيرہ کارکھنابھي کافي ہے.
مسئلہ 825۔ اگر مسجد کو پاک نہ کر سکے مثلا مسافر ہو اور مسجد کی طرف سے گزر رہا ہو یا مسجد کو پاک کرنے لئے مدد کی ضرورت ہو اور کوئی مدد کرنے والا نہ مل رہا ہو تو احتیاط واجب یہ ہے کہ جو لوگ مسجد کو پاک کر سکتے ہیں ان کو با خبر کردے۔
مسئلہ828۔ حرم رسول اکرم صلی اللہ علیہ و سلم اورائمہ معصومین علیہم السلام کونجس کرنا بے حرمتی کا سبب ہو تو حرام ہے اور اس صورت میں اس کوپاک کرناواجب ہے، بلکہ احتیاط واجب یہ ہے کہ اگربے حرمتی نہ بھی ہوتب بھی اس کوپاک کریں۔
مسئلہ834۔ مسجدکابنانامستحب ہے اوربہتر ہے کہ ایسی جگہ پر بنائیں کہ جہاں پر زیادہ سے زیادہ مسلمان اس سے فائدہ اٹھا سکیں اور اگر مسجدگرجائے تواس کی مرمت بھی مستحب ہے اوربہترین کام ہے اوراگرمسجداس قدرمنہدم اور خراب ہوجائے کہ اس کی مرمت ناممکن ہوجائے تواس کو مکمل طورپرگراکردوبارہ بناسکتے ہیں،
مسئلہ 835 : جو مسجد نہیں گری اور قابل استفادہ بھی ہے اگر اس کو وسیع کرنے کی ضرورت پڑ جائے تو گرا کر دوبارہ اچھی اور بڑی بنا سکتے ہیں۔
مسئلہ846۔ اگرنمازجماعت کے لئے مسجدمیں جائے اوردیکھے کہ نماز ختم ہوچکی ہے لیکن صفیں ابھی تک باقی ہیں تو احتیاط واجب یہ ہے کہ اپنی نمازکے لئے اذان واقامت نہ کہے بشرطیکہ پہلے والی جماعت کے لئے اذان واقامت کہی جاچکی تھی۔
مسئلہ855۔ اگراقامت کہنے سے پہلے شک ہوجائے کہ اذان کہی ہے کہ نہیں تو اذان کہہ لے، لیکن اگراقامت شروع کرنے کے بعدشک ہوکہ اذان کہی ہے کہ نہیں تواپنے شک پراعتناء نہ کرے۔ البتہ اگر اذان و اقامت کے جملوں میں شک کرے تو احتیاط واجب یہ ہے کہ پلٹ کر جائے اور پھر سے بجالائے۔