مستحب غسل کے علاوہ دوسرے غسل سے نماز پڑھنا
مسئلہ 610 : جو غسل مطلوب و مقبول پروردگار کيا گيا ہے اس سے نماز نہيں پڑھي جاسکتي بلکہ احتياطا وضو بھي کر لينا چاہئے ليکن جن غسلوں کا مستحب ہونا قطعي ہے جيسے غسل جمعہ ا س سے نماز پڑھي جا سکتي ہے.
مسئلہ 610 : جو غسل مطلوب و مقبول پروردگار کيا گيا ہے اس سے نماز نہيں پڑھي جاسکتي بلکہ احتياطا وضو بھي کر لينا چاہئے ليکن جن غسلوں کا مستحب ہونا قطعي ہے جيسے غسل جمعہ ا س سے نماز پڑھي جا سکتي ہے.
مسئلہ 611 : اگر کسي پر چند مستحبي غسل يا چند واجبي غسل ہوں او رچند مستحبي و واجبي غسل دونوں ہوں تو وہ سب کي نيت سے ايک غسل کر سکتا ہے.
مسئلہ ??? : اگر کسي پر چند مستحبي غسل يا چند واجبي غسل ہوں او رچند مستحبي و واجبي غسل دونوں ہوں تو وہ سب کي نيت سے ايک غسل کر سکتا ہے?
مسئلہ 613 : اگر انسان شہرو ابادي ميں ہو اور پاني نہ ملے تو اتني تلاش کرني چاہئے کہ پاني ملنے سے مايوس ہوجائے اور جنگل ميں ہو اور وہ کوہستاني يا نشيب و فراز والا علاقہ ہے يا درختوں وغرہ کي وجہ سے اس کو عبور کرنا مشکل ہو توچاروں طرف ايک تير پھينکے جانے کے برابر، جيسے کہ پہلے زمانہ ميں کمان سے تير پھينکا کرتے تھے? پاني تلاش کرے(1) (1) علامہ مجلسي نے من لايحضرہ الفقيہ کي شرح ميں ايک تير پھينکنے کي مقدار دو سوقدم کوقرار ديا ہے اور بظاہر ايسا ہے بھي کہ عرفا تير انداز اس سے تجاوز نہيں کرتا.اور اگر ہموار زمين ہوا اور کوئي رکاوٹ نہ ہو تو چاروں طرف دو تير کي مسافت کے برابر پاني تلاش کرے البتہ جس طرف کے لئے يقين ہو کہ ادھر پاني نہيں ہے اس طرف جستجو بھي ضروري نہيں ہے اور اگر چاروں طرف ميں سے بعض طرف نشيب و فراز ہو اور بعض طرف ہموار ہو تو ہر طرف اس کے دستور کے مطابق عمل کرے.
مسئلہ 614 : اگر يہ اطمينان ہو کہ معين فاصلے سے زيادہ دوري پر پاني موجود ہے اور نماز کا وقت بھي تنگ نہيں ہے تو اگرخلاف معمول(ضرورت سے زيادہ) مشقت نہ ہو تو پاني کي تلاش ميں وہاں تک جانا چاہئے ليکن اگر احتمال ہو يا گمان ہو کہ معين فاصلے سے زيادہ دوري پر پاني موجود ہے تو جستجو لازم نہيںہے.
مسئلہ 615 : جس شخص پر اطمينان ہو دوسرا اس کو پاني کي تلاش کے لئے بھيج سکتا ہے اسي طر ح کئي ادميوں کي طرف سے اگر ايک ادمي(جو مورد اطمينان ہو) چلا جائے تو کافي ہے.
مسئلہ 616 : اگر نماز کے وقت سے پہلے پاني تلاش کرچکا ہے اور پاني نہيں ملاہے اور وہ نماز کے وقت تک اسي جگہ رہے تو نماز کا وقت انے کے بعد دوبارہ تلاش لازم نہيں ہے البتہ اگرجگہ کي صورت حال بدل گئي ہو تو دوبارہ تلاش کرنا چاہئے اسي طرح اگر ايک نماز کے لئے پاني تلاش کرچکا ہے تو جب تک صورت حال بدل نہ جائے دوسري نمازوں کے لئے پاني کي تلاش لازم نہيں ہے.
مسئلہ 618 : اگر جان بوجھ کر اس وقت تک پاني کي تلاش ميں نہ جائے جب تک نماز کا وقت تنگ نہ ہوجائے تو ايسا شخص گنہگار ہے مگر تيمم سے اس کي نماز صحيح ہے.
مسئلہ 619 : جس کو پاني نہ ملنے کا يقين ہو اسي لئے پاني کي تلاش ميں نہ جائے اور تيمم سے نماز پڑھ لے پھرنماز کے بعد پتہ چلے کہ اگر پاني کي تلاش ميں جاتا تو پاني مل جاتا تو اس کي نماز باطل ہے اسي طرح اگر پاني کي تلاش کے بعد تيمم کرکے نماز پڑھے اور بعد ميں پتہ چلے کہ پاني وہاں موجود تھا تو بناء بر احتياط واجب اگر نماز کا وقت باقي ہے تو اعادہ کرے اور نہيں ہے تو قضا ء کرے.
مسئلہ 529 : غسل ميت قربت کي نيت سے يعني خدا کے لئے انجام دينا چاہئے.
مسئلہ 530 : مسلمان کا بچہ چاہے زنا سے پيدا ہوا ہو اس کا غسل واجب ہے اور جو شخص بچپنے ہي سے ديوانہ ہو اوراسي حال ميں بالغ ہوا ہو اگر اس کے باپ يا ماں مسلمان ہوں تو اس کا (بھي) غسل واجب ہے اسي طرح جو شخص پہلے مسلمان رہا ہو پھر ديوانہ ہوگيا ہو اس کابھي غسل واجب ہے.
مسئلہ 537: اگر ميت کا کوئي عضو نجس ہوگيا ہو تو غسل دينے سے پہلے اس کو پاک کرديں اور احتياط مستحب ہے کہ غسل شروع کرنے سے پہلے ميت کے پورے جسم کو نجاست سے پاک کرديں.