سوالات کو بہت مختصر، کم سے کم لاین میں بیان کریں اور لمبی عبارت لکھنے سے پرہیز کریں.

خواب کی تعبیر، استخارہ اور اس کے مشابہ سوال کرنے سے پرہیز کریں.

captcha
انصراف
انصراف
چینش بر اساس:حروف الفباشماره مسئله
مسئله شماره 587دفن کے احکام (574)

ماں مر جاءے اور پيٹ ميں بچا موجودہو

مسئلہ 587 : اگر ماں مرجائے اور پيٹ ميں بچہ زندہ ہو تو فورا ان لوگوں کے ذريعہ جن کا سابق مسئلہ ميں اشارہ کيا گيا ہے جس طرف سے بھي سالم نکل سکتا ہو نکال ليں پھر دوبارہ اس کے پيٹ کو سي ديں اور حتي الامکان يہ کام اہل فن کے زير نگراني انجام دياجائے او راگر اہل فن نہ ہوں تو بائيں پہلو کو چاک کرکے بچہ کو فورا نکال ليں.

مسئله شماره 592دفن کے مستحبات (588)

چہرےکو نوچنا

مسئلہ592 اگرشوہراپني بيوي يابيٹے کي موت پراپنالباس پھاڑڈالے ياعورت ميت کي مصيبت پراپنے چہرے کواس طرح زخمي کرے کہ خون نکل آئے يابالوں کونوچ ڈالے تو بناء بر احتياط واجب کفاره قسم کي مانند کفارہ دے، يعني ايک غلام آزادکرے يادس فقيروں کوکھاناکھلائے بلکہ اگرخون بھي نہ نکلے جب بھي اسي قاعدہ کے مطابق عمل کرے.

مسئله شماره 598قبر کھولنے کے احکام (597)

قبر کا کھودنا اس صورت ميں جب يقين ہو کہ بدن گل سڑ گيا ہے

598 اگر يقين ہو کہ بدن بالکل گل سڑ گيا ہے اور خاک ہو چکا ہے تو پھر قبر کے کھودنے ميں اشکال نہيں ہے البتہ اگر کسي امام زادہ، شہيد، عالم دين ، صالح شخص کي قبر ہو تو چاہے جتني مدت گزر جائے اس کا کھولنا جائز نہيں ہے.

مسئله شماره 600قبر کھولنے کے احکام (597)

قبر کے کھودنے کا حکم اگر کوي وصيت کرے کہ مجھے مخصوص مکان ميں دفن کرنا

مسئلہ 600 : اگر کوئي وصيت کرجائے کہ اس کو معين جگہ پر دفن کيا جائے اور ورثاء اس کي وصيت پر عمل نہ کريں کسي او رجگہ دفن کرديں تو يہ جائز نہيں ہے کہ قبر کھول کر ميت کو وصيت کي گئي جگہ پر دفن کرديں.

مسئله شماره 604شہيد کے احکام (603)

اگر ميدان جنگ کے باہر شہيد ہوا ہو

مسالہ604 اوپربيان کيا ہوا حکم ان لوگوں کے لئےہے جو ميدان جنگ ميں قتل کئےگئےہوں يعني قبل اسکے کہ مسلمان حضرات ان تک پہونچيں وہ دم توڑچکے ہوں ليکن اگر مسلمان حضرات اس تک پہونچ جائيں اور وہ زندہ ہو يا زخمي حالت ميں اس کو ميدان جنگ سے باہر لايا جائے اور وہ اسپتال يا کسي اور جگہ مر جائے تو اگرچہ اسکو شہيد کا ثواب ملےگا ليکن اوپروالے حکم کا اطلاق ان پرنہ ہوگا.

مسئله شماره 605شہيد کے احکام (603)

اگر ميدان جنگ کءي کلو ميٹر ميں پھيلا ہو

مسئلہ 605 اج کل کي جنگوں ميں ميدان کافي وسيع ہوتا ہے کبھي تو کيلوميڑروں اورفرسخوں کے حساب سے ہوتاہے اور دشمنوں کي گولياں اور گولےدور تک پہنچ جاتےہيں اوروہ پورا علاقہ جہاں فوجيں اکٹھا ہوتي ہيں ميدان جنگ ميں شمار ہوتاہے ، پس اگر دشمن محاذجنگ سے دورافراد پربمباري کرکے انکو قتل کردے توايسے مواردميں اوپروالا حکم جاري نہں ہوگا.

مسئله شماره 609مستحب غسل(608)

مقدس جگہوں ميں داخل ہونےکے ليے غسل کرنا

609 مقدس مقامات ميں جانے کے لئے غسل کرنامستحب ہے،ان ميں سے مکہ مکرمه ميں داخل هونے سے پهلے يا مکہ مکرمه ميں داخل ہونے کے بعد مسجد الحرام ميں داخل ہونے کے لئے اسي طرح مدينہ منورہ ميں داخل ہونے کے لئے پھر مدينہ پہنچ کر مسجد رسول ميں داخل ہونے کے لئے حرم آئمہ معصومين ميں داخل ہونے کے لئے اور اگر ايک دن ميں کئي مرتبہ مشرف ہو تو صرف ايک غسل کافي ہے اگر کوئي چاہتا ہے کہ ايک ہي دن ميں مکہ مکرمہ ميں داخل ہو کر مسجد الحرام ميں بھي داخل ہو يا مدينہ منورہ ميں داخل ہو کر مسجدالنبي ميں بھي داخل ہو تو صرف ايک غسل کافي ہے اسي طرح زيارت رسول کے لئے اور زيارت آئمہ معصومين کے لئے غسل مستحب ہے چاہے زيارت دور سے کرے يا نزديک سے اور نشاط عبادت کے لئے اور سفر پر جانے کے لئے بھي اس قصيد و اميد پر کہ مقبول و مطلوب پروردگار ہے غسل مستحب ہے.

قرآن و تفسیر نمونه
مفاتیح نوین
نهج البلاغه
پاسخگویی آنلاین به مسائل شرعی و اعتقادی
آیین رحمت، معارف اسلامی و پاسخ به شبهات اعتقادی
احکام شرعی و مسائل فقهی
کتابخانه مکارم الآثار
خبرگزاری رسمی دفتر آیت الله العظمی مکارم شیرازی
مدرس، دروس خارج فقه و اصول و اخلاق و تفسیر
تصاویر
ویدئوها و محتوای بصری
پایگاه اطلاع رسانی دفتر حضرت آیت الله العظمی مکارم شیرازی مدظله العالی
انتشارات امام علی علیه السلام
زائرسرای امام باقر و امام صادق علیه السلام مشهد مقدس
کودک و نوجوان
آثارخانه فقاهت