سوالات کو بہت مختصر، کم سے کم لاین میں بیان کریں اور لمبی عبارت لکھنے سے پرہیز کریں.

خواب کی تعبیر، استخارہ اور اس کے مشابہ سوال کرنے سے پرہیز کریں.

captcha
انصراف
انصراف
چینش بر اساس:حروف الفباشماره مسئله
مسئله شماره 730نماز میں بدن کا چھپانا (726)

اگر نماز ميں معلوم ہو کہ جسکا چپاناواجب ہے وہ ظاہر ہے

مسئلہ 730 : اگر نماز پڑھنے ميں معلوم ہوجائے کہ جس چيز کا چھپانا واجب ہے وہ ظاہر ہے تو فورا چھپالے بشرطيکہ ايسا کام نہ کرے جس سے نماز کي صورت بگڑ جائے اور اگر اس کے چھپانے ميں کافي وقفہ لگ جائے تو احتياط واجب ہے کہ اپنے کوچھپا کر نماز ختم کرکے دوبارہ پڑھے.

مسئله شماره 734نماز میں بدن کا چھپانا (726)

جسکےپاس بدن چھپانے کےلئے کچھ نہ ہو

مسئلہ 734 : اگر کوئی ننگا ہے اور نماز میں بدن کو چھپانے کے لئے اس کے پاس کچھ نہیں ہے لیکن احتمال ہے کہ آخر وقت تک کچھ مل جائے گا تو احتیاط واجب یہی ہے کہ نماز میں تاخیر کردے اگر کچھ نہ ملے اور کوئی اس کودیکھ رہا ہو تو بیٹھ کر نماز پڑھے اور اس طرح اپنی شرمگاہ کو چھپائے اور اگر کوئی نہیں دیکھ رہا ہے تو کھڑے ہو کر نماز پڑھے اور بناء بر احتیاط واجب شرمگاہ کو ہاتھوں سے چھپالے اور رکوع و سجود اشاروں سے کرے۔ سجدہ کے لئے تھوڑا سا سر کو جھکا لے۔

مسئله شماره 737پہلی شرط : لباس پاک ہو۔ (736)

نماز کے بعد معلوم ہو کہ لباس نجس تھا

مسئلہ 737 : اگر لا علمی میں نجس بدن یا لباس میں نماز پڑھے اور بعد میں نجس ہونے کاعلم ہو تو اس کی نماز صحیح ہے لیکن اگر پہلے نجاست کا علم تھا پھر بھول گیا اور نجاست کے ساتھ نماز پڑھ لی تو نماز کا اعادہ کرے چاہے نماز پڑھتے میں یاد آجائے یا نماز کے بعد یاد آئے اور اگر نماز کا وقت گزر گیا ہے تو قضاء کرے۔

مسئله شماره 740پہلی شرط : لباس پاک ہو۔ (736)

نماز کے بعد معلوم ہو کہ جس چيز کو پاک کيا تھا وہ پاک نہيں ہو پائ

مسئلہ 740 : اگر نجس لباس يا بدن کو پاک کرے اور يقين ہوجائے کہ پاک ہو گيا پھر نماز پڑھے اور نماز کے بعد معلوم ہو کہ ابھي پاک نہيں ہوا تو اس کي نماز صحيح ہے البتہ بعد کي نمازوں کے لئے پاک کرنا ضروري ہے.

مسئله شماره 741پہلی شرط : لباس پاک ہو۔ (736)

نماز کے بعد معلوم ہو کہ خون درہم بغلي سے زيادہ تھا

مسئلہ 741 : اگراپنے لباس ميں خون ديکھے اوريقين کرے کہ درہم سے کم ہے يا ايسے زخم يا پھوڑے کا ہے جس کا خون نماز ميں کوئي حرج نہيں رکھتا اور نماز پڑھ لے بعد ميں پتہ چلے کہ خون درہم سے زيادہ تھا ياوہ خون زخم اورپھوڑے کا نہيں تھا تو اس کي نماز صحيح ہے.

مسئله شماره 743پہلی شرط : لباس پاک ہو۔ (736)

اگر لباس اور بدن دونوں نجس ہوجاءيں اور پاني اتنا کم ہو کہ ايک چيز دھوءي جا سکتي ہے

مسئلہ 743 : جس کے پاس صرف ایک لباس ہو اور اس کا لباس اور بدن دونوں نجس ہوجائیں اور پانی بھی اتنا ہی ہو کہ صرف ایک کوپاک کیاجا سکتا ہو تو احتیاط واجب ہے کہ بدن کو پاک کرے اور نجس لباس میں نماز پڑھے ۔

مسئله شماره 751تیسری شرط، نمازی کا لباس مردہ حیوان کے اجزا کا نہ ہو۔ ( 750)

نمازي کےپاس مردار کے اجزاء ميں سےکوئ چيز نہ ہو

مسئلہ 751 : نمازی کے پاس مردار کے اجزاء میں سے کوئی چیز نہ ہو خواہ وہ چیز لباس کی صورت میں نہ ہو۔ صرف وہ اجزاء جو روح نہیں رکھتے ان کے ہمراہ رکھنے میں کوئی حرج نہیں ہے جیسے بال، اون وغیرہ مثلا حلال گوشت مردار کے بال اور اون سے تیار کردہ لباس میں نماز پڑھی جا سکتی ہے۔

قرآن و تفسیر نمونه
مفاتیح نوین
نهج البلاغه
پاسخگویی آنلاین به مسائل شرعی و اعتقادی
آیین رحمت، معارف اسلامی و پاسخ به شبهات اعتقادی
احکام شرعی و مسائل فقهی
کتابخانه مکارم الآثار
خبرگزاری رسمی دفتر آیت الله العظمی مکارم شیرازی
مدرس، دروس خارج فقه و اصول و اخلاق و تفسیر
تصاویر
ویدئوها و محتوای بصری
پایگاه اطلاع رسانی دفتر حضرت آیت الله العظمی مکارم شیرازی مدظله العالی
انتشارات امام علی علیه السلام
زائرسرای امام باقر و امام صادق علیه السلام مشهد مقدس
کودک و نوجوان
آثارخانه فقاهت