سوالات کو بہت مختصر، کم سے کم لاین میں بیان کریں اور لمبی عبارت لکھنے سے پرہیز کریں.

خواب کی تعبیر، استخارہ اور اس کے مشابہ سوال کرنے سے پرہیز کریں.

captcha
انصراف
انصراف
چینش بر اساس:حروف الفباشماره مسئله
مسئله شماره 418مستحاضہ عورت کا وظیفہ [ذمہ داری ](405)

مستحاضہ عورت کا روزہ

مسئلہ 418 : مستحاضہ کو ماہ رمضان کا روزہ رکھنا چاہئے اور روزہ اس وقت صحيح ہوگا جب وہ اس رات کي نماز مغرب و عشاء کے لئے غسل کرے جس کي صبح کو روزہ رکھنا چاہتي ہے اور جس دن روزہ رکھے بناء براحتياط واجب اس دن کے غسلوں کو بھي بجالائے.

مسئله شماره 423مستحاضہ عورت کا وظیفہ [ذمہ داری ](405)

مستحاضہ کی قضا اور نافلہ نمازیں

مسئلہ 423 : مستحاضہ قضا نمازيں بھي پڑھ سکتي ہے ليکن ہر نماز کے لئے بناء براحتياط واجب وضو کرنا ہوگا البتہ روزانہ کے نوافل پڑھنے کے لئے وہي نماز واجب والا وضو کافي ہے اسي طرح پوري نماز شب کے لئے ايک وضو کافي ہےبشرطيکہ نماز شب کو پے در پے بجالائے.

مسئله شماره 428ماہواري (عادت ماہانہ) (426)

یائسہ ہونے کی عمر

مسئلہ 428: عورت چاہے سیدہ ہو یا غیر سیدہ پچاس سال کے بعد دونوں یائسہ ہوجاتی ہیں یعنی اگر خون آئے تو وہ خون حیض نہیں ہےليکن اگر خون ميں حيض کے تمام شرائط پائے جاتے هوں تو چاهئے که احکام حيض کے مطابق عمل کرے۔قمري 50 سال، شمسي 50 سال سے تقريباً 542 دن اور 18 گھنٹے يعني 18 مهينے اور تين دن کم هوتے هيں اس حساب سے شمسي اعتبار سے عورت تقريباً 48 سال 6 مهينے مين يائسه هوجاتي هے.۔

مسئله شماره 429ماہواري (عادت ماہانہ) (426)

جو خون لڑکی نو سال سے پہلےاور عورت یائسہ ہونے کے بعد دیکھتی ہے

مسئلہ 429 : لڑکي کو جو خون نو سال سے پہلے آئے اور عورت کو جو خون يائسہ ہونے کے بعد آئے وہ حيض کے احکام نہيں رکھتا، اور اگر زخم و جراحت کا خون نہيں ہے تو وہ استحاضہ ہے جس کا حکم پہلے گزر چکا ہے.

مسئله شماره 431ماہواري (عادت ماہانہ) (426)

جس لڑکی کے بالغ ہونے اور جس عورت کو یائسہ ہونے میں شک ہو انکا خون دیکحنا

مسئلہ 431 : جس لڑکی کو معلوم نہ ہو کہ نو سال کی ہوچکی ہے کہ نہیں اگر وہ ایسا خون دیکھے جس میں حیض کی علامتیں نہ ہوں تو وہ حیض نہیں ہے اور اگر حیض کی علامتیں موجود ہوں اوراطمینان ہوجائے کہ حیض ہی ہے تو پھر یہ اس بات کی دلیل ہے کہ وہ نو سال کی ہوگئی ہے اور بالغ ہوگئی ہے لیکن جس عورت کو شک ہو کہ یائسہ ہوئی کہ نہیں اگر اس کو خون آئے اور وہ نہ جانتی ہو کہ حیض ہے کہ نہیں تو اس خون کو حیض فرض کرے اور سمجھ لے کہ ابھی یائسہ نہیں ہوئی ہے۔

مسئله شماره 433ماہواري (عادت ماہانہ) (426)

شروع کے تین دن پے در پے[لگاتار] خون آنا

مسئلہ 433: پہلے تین دن پے در پے خون آنا چاہئے اس لئے اگر دو دن خون دیکھے او رایک دن ٹہر کر پھر خون آئے تو حیض نہیں ہے اور یہ جو کہا گیا کہ پے در پے دیکھے اس کا مطلب یہ نہیں کہ تینوں دن صبح سے شام تک خون نکلتار ہے بلکہ اگر شرمگاہ کے اندر موجود ہو تب بھی کافی ہے۔

قرآن و تفسیر نمونه
مفاتیح نوین
نهج البلاغه
پاسخگویی آنلاین به مسائل شرعی و اعتقادی
آیین رحمت، معارف اسلامی و پاسخ به شبهات اعتقادی
احکام شرعی و مسائل فقهی
کتابخانه مکارم الآثار
خبرگزاری رسمی دفتر آیت الله العظمی مکارم شیرازی
مدرس، دروس خارج فقه و اصول و اخلاق و تفسیر
تصاویر
ویدئوها و محتوای بصری
پایگاه اطلاع رسانی دفتر حضرت آیت الله العظمی مکارم شیرازی مدظله العالی
انتشارات امام علی علیه السلام
زائرسرای امام باقر و امام صادق علیه السلام مشهد مقدس
کودک و نوجوان
آثارخانه فقاهت