اگر ا?نکھ کے درد کي وجہ سے چہرے کادھونا نقصان ديتا ھو
مسئلہ 357 : اگر آنکھوں کے درد کی وجہ سے چہرے کا دھونا نقصان دہ ہو تو تیمم کرنا چاہئے اور اگر آنکھوں کے کنارے اور باقی چہرے کو دھو سکتا ہو تو یہ کافی ہے۔
مسئلہ 357 : اگر آنکھوں کے درد کی وجہ سے چہرے کا دھونا نقصان دہ ہو تو تیمم کرنا چاہئے اور اگر آنکھوں کے کنارے اور باقی چہرے کو دھو سکتا ہو تو یہ کافی ہے۔
مسئلہ 360۔ انسان دوچیزوں سے مجنب ہوتاہے۔اول : جماع [یعنی ھمبستری ]دوم : منی کانکلنا،چاہے سوتے ہوئے نکلے یابیداری میں،کم نکلے یازیادہ شہوت کے ساتھ ہو یا بغیر شہوت کے ساتھ۔
مسئله 362 : منی نکلنے کے بعد غالبا بدن سست ہوجاتا هے لیکن یه قطعی شرائط اور علامات میں سے نهیں هے.
مسئلہ375۔ اگرکسی کو یقین ہو جائے کہ نماز کا وقت داخل هوگیا اور وه واجب کی نیت سے غسل کرے بعد میں پته چلے که غسل وقت سے پہلے تھاتو اس کاغسل صحیح ہے اسی طرح اگر نماز واجب کی نیت سے غسل کرے بعد میں معلوم هو که وقت گزرچکا تھا تو اس کا غسل صحیح هے
مسئلہ376 غسل خواہ واجب ہو يا مستحب دو طرح سے کيا جا سکتا ہے ترتيبي اور ارتماسي.
مسئلہ386 اگرغسل ترتيبي کے لئے وقت نہ ہواورغسل ارتماسي کے لئے وقت ہوتوارتماسي کرناچاہئے.
مسئلہ390 هم پهلے عرض کرچکے هيں که حرام سے جنب ہونے والے کاپسينہ نجس نہيں ہے اور ايسا شخص گرم پاني سے غسل کرسکتاہے ليکن بهتر يه هے که مناسب پاني سے غسل کرے.تاکه پسينه نه آئے.
مسئلہ389۔ بنا بر احتیاط واجب غسل ارتماسی میں (پہلے سے) تمام بدن پاک ہوناچاہئے لیکن غسل ترتیبی میں پورے بدن کاپاک ہوناضروری نہیں ہے بس هر عضو کے غسل سے پہلے اسکا پاک هونا ہی کافی ہے ۔
مسئلہ395۔ جس شخص کاارادہ یہ ہوکہ حمام والے کو(غسل کے پیسے) نہیں دے گایا یا حمامی کی رضا کے جانے بغیر یہ ارادہ رکھتا ہو کہ اجرت کو قرض کروں گا بناء بر احتیاط واجب اس کا غسل باطل ہے۔ اسی طرح اگر یہ ارادہ ہو کہ حرام پیسہ یا وہ مال جس کا خمس نہیں دیا حمامی کو دے گا تب بھی یہی حکم ہے۔
مسئلہ 396 : جو شخص معمول سے زيادہ حمام ميں پاني بہائے اس کے غسل ميں اشکال ہے البتہ اگر يہ ارادہ رکھتا ہو کہ حمامي کو مزيد پيسے دے کر راضي کرے گا تو ٹھيک ہے.
مسئلہ397 اگرشک ہوکہ غسل کياکہ نہيں توغسل کرے ليکن غسل کے بعدشک کرے کہ اس کاغسل صحيح تھاکہ نہيں تواس کي پروہ نہ کرے.
مسئلہ398۔ اگرغسل کرتے وقت حدث اصغرسرزدہوجائے (مثلاپیشاب نکل آئے) تو غسل باطل نهيں هوگا ليکن نماز اور جن چيزوں ميں وضو شرط هے ان کے لئے چاہئے کہ وضوکرے.