سوالات کو بہت مختصر، کم سے کم لاین میں بیان کریں اور لمبی عبارت لکھنے سے پرہیز کریں.

خواب کی تعبیر، استخارہ اور اس کے مشابہ سوال کرنے سے پرہیز کریں.

captcha
انصراف
انصراف
چینش بر اساس:حروف الفباشماره مسئله
مسئله شماره 334پیشاب اور پائخانه کا بار بار نکلنا

جسکا پيشاب پاخانہ بےاختيار نکل جاتا ھو

مسئلہ 334: جس شخص کو پیشاب یا پاخانہ پے اختیار نکل جاتا ہو اس کوچاہئے کہ کسی تھیلی یا اس قسم کی کسی چیز سے بدن کی دوسری جگہوں کو آلودگی سے بچالے اور احتیاط واجب یہ ہے کہ ہرنماز سے پہلے پیشاب و پاخانے کے مقام کو دھولیا کرے۔

مسئله شماره 340 وضو کے احکام (323)

اسماء متبرکہ کو چھونا

مسئلہ 340 : جو شخص با وضو نہ ہو اس کے لئے اسم خدا کا چھونا چاہے جس زبان ميں ہو (بناء براحتياط واجب) حرام ہے رسول خدا صلي اللہ عليہ وآلہ وسلم و آئمہ ہدي و حضرت زہرا عليہم السلام کے اسم مبارک کو چھونا بھي اگر بے احترامي کا باعث ہو تو حرام ہے.

مسئله شماره 341وضو کے احکام (323)

وضو کرنا مستحب ھے

مسئلہ 341 : طہارت سے رہنے کے لئے انسان کا وضو کرنا مستحب ہے?خواہ نماز کا وقت نزديک ہو يا نہ ہو اور اس وضو سے نماز پڑھ سکتا ہے.

مسئله شماره 352وضوئے جبيرہ (345)

ايسا زخم جس پر پاني ضرر پہنچاتا ھو

مسئلہ 352 : اگر اعضائے وضو پر زخم،جراحت،شکستگی کا تو وجود نہیں ہے لیکن کسی دوسرے اسباب کی بناء پر اس کے لئے پانی نقصان دہ ہے تو تیمم کرے لیکن اگر پانی صرف چہرے اور ہاتھ کے کچھ حصہ ہی کے لئے نقصان دہ ہے تو اس کے اطراف کو دھولینا ہی کافی ہےمگر احتیاط واجب یہ ہے کہ تیمم بھی کرے۔

مسئله شماره 353وضوئے جبيرہ (345)

اگر اعضاءوضو پر کو ئ چيز چپکي ھو

مسئلہ 353 : اگر اعضائے وضو يا غسل پر کوئي ايسي چيز چپکي ہوئي ہے جس کا اکھاڑنا ممکن نہيں ہے يابہت زيادہ مشقت کا باعث ہے تو جبيرہ کے احکام پر عمل کرے يعني اس کے کناروں کو دھوئے اور اس کے اوپر ہاتھ پھيرے.

مسئله شماره 355وضوئے جبيرہ (345)

تيمم جبيرہ

مسئلہ 355 : جس کافريضہ وضو جبيرہ يا غسل جبيرہ ہو اور اس کو معلوم ہے کہ آخر وقت تک اس کاعذ ردور نہ ہوگا تو اول وقت نماز پڑھ سکتا ہے? ليکن اگر ا ميد ہو کہ آخر وقت تک عذر دور ہوجائے گا تو احتياط واجب ہے کہ صبر کرے.

مسئله شماره 346وضوئے جبيرہ (345)

پانی ڈالنا اس کے لئے مضر ہو

مسئلہ 346: اگرزخم، پھوڑا یا شکستگی چہرے یا ہاتھوں پر ہو اور اس کا اوپری حصہ کھلا ہولیکن پانی ڈالنا اس کے لئے مضر ہو تو اس کے اطراف کا دھولینا کافی ہے۔البتہ اگر گیلے ہاتھ کا پھیر نا مضر نہ ہو تو اپنا گیلا ہاتھ اس کے اوپر پھیرے اور اگر مضر ہو تو ایک پاک کپڑا رکھ کر اس پر گیلے ہاتھ کا پھیرنا مستحب ہے۔

قرآن و تفسیر نمونه
مفاتیح نوین
نهج البلاغه
پاسخگویی آنلاین به مسائل شرعی و اعتقادی
آیین رحمت، معارف اسلامی و پاسخ به شبهات اعتقادی
احکام شرعی و مسائل فقهی
کتابخانه مکارم الآثار
خبرگزاری رسمی دفتر آیت الله العظمی مکارم شیرازی
مدرس، دروس خارج فقه و اصول و اخلاق و تفسیر
تصاویر
ویدئوها و محتوای بصری
پایگاه اطلاع رسانی دفتر حضرت آیت الله العظمی مکارم شیرازی مدظله العالی
انتشارات امام علی علیه السلام
زائرسرای امام باقر و امام صادق علیه السلام مشهد مقدس
کودک و نوجوان
آثارخانه فقاهت