سوالات کو بہت مختصر، کم سے کم لاین میں بیان کریں اور لمبی عبارت لکھنے سے پرہیز کریں.

خواب کی تعبیر، استخارہ اور اس کے مشابہ سوال کرنے سے پرہیز کریں.

captcha
انصراف
انصراف
چینش بر اساس:حروف الفباشماره مسئله
مسئله شماره 482حيض کے مختلف مسائل (478)

اگر عورت دس دن سے پہلے پاک ہو جائے اور اس کو معلوم ھو کہ اندر بھي خون نہيں ھے

مسئلہ 482 : اگر عورت دس دن سے پہلے پاک ہوجائے اور اس کو معلوم ہو کہ اندر بھي خون نہيں ہے اسے غسل کرکے اپني عبادتوں کو بجالانا چاہئے? چاہے اسے يقين ہو کہ دس دن تمام ہونے سے پہلے اس کو دوبارہ خون آجائے گا.

مسئله شماره 483حيض کے مختلف مسائل (478)

اگر دس دن سے پہلے پاک ھو جائے ليکن اسے احتمال ھو کہ اندر خون موجود ھے

مسئلہ 483 : اگر عورت دس دن سے پہلے پاک ہو جائے ليکن اسے يہ احتمال ہو کہ اندر خون موجود ہے تو تھوڑي سي روئي اندر داخل کرکے ديکھ لينا چاہئے اگر صاف ہو تو غسل کرے اور عبادتوں کو بجالائے اوراگر صاف نہ ہو چاہے خون کے پاني ہي سے آلودہ ہو توحائض کے بارے ميں پہلے جو احکام بيان کئے جا چکے ہيں ان کے مطابق عمل کرے

مسئله شماره 487نفساء کے احکام

نفساء کے احکام

مسئلہ 487 : اگر شک ہو کہ کوئی چیز ساقط ہوئی ہے یا نہیں یا جو کچھ ضائع ہوا ہے اگر وہ رہ جاتا تو انسان بنتا یا نہیں تو جو خون نکلے وہ نفاس نہیں ہے اور جستجو کرنا بھی لازم نہیں ہے۔

مسئله شماره 492نفاس (484)

ولادت کے بعد دس دن سے زیادہ خون آنا

مسئلہ 492 : اگر خون نفاس دس دن سے زيادہ آجائے اور وہ عورت حيض ميں عادت عدديہ رکھتي ہو تو اس کي عادت کے دنوں کے برابر نفاس ہوگا? باقي استحاضہ اور اگر عادت عدديہ نہيں رکھتي تھي تو دس دن تک نفاس ہے باقي استحاضہ.

مسئله شماره 493نفاس (484)

خون نفاس کا عادت کے دنوں سے زیادہ آنا

مسئلہ 493 : جس عورت کي عادت حيض ميںدس دن سے کم ہو اور اس کو نفاس عادت سے زيادہ آجائے تو عادت کے دنوں کے برابر نفاس قرار دے اس کے بعد دسويں روز تک بناء بر احتياط واجب عبادات کو ترک کردے اور اگر خون نفاس دس دن سے زيادہ آجائے تو حيض کي عادت کے دنوں کے برابر نفاس قرار دے باقي کو استحاضہ اور ان چند دنوں ميں جو عبادتيں چھوڑي ہيں ان کي قضا کرے.

مسئله شماره 587دفن کے احکام (574)

ماں مر جاءے اور پيٹ ميں بچا موجودہو

مسئلہ 587 : اگر ماں مرجائے اور پيٹ ميں بچہ زندہ ہو تو فورا ان لوگوں کے ذريعہ جن کا سابق مسئلہ ميں اشارہ کيا گيا ہے جس طرف سے بھي سالم نکل سکتا ہو نکال ليں پھر دوبارہ اس کے پيٹ کو سي ديں اور حتي الامکان يہ کام اہل فن کے زير نگراني انجام دياجائے او راگر اہل فن نہ ہوں تو بائيں پہلو کو چاک کرکے بچہ کو فورا نکال ليں.

مسئله شماره 592دفن کے مستحبات (588)

چہرےکو نوچنا

مسئلہ592 اگرشوہراپني بيوي يابيٹے کي موت پراپنالباس پھاڑڈالے ياعورت ميت کي مصيبت پراپنے چہرے کواس طرح زخمي کرے کہ خون نکل آئے يابالوں کونوچ ڈالے تو بناء بر احتياط واجب کفاره قسم کي مانند کفارہ دے، يعني ايک غلام آزادکرے يادس فقيروں کوکھاناکھلائے بلکہ اگرخون بھي نہ نکلے جب بھي اسي قاعدہ کے مطابق عمل کرے.

مسئله شماره 598قبر کھولنے کے احکام (597)

قبر کا کھودنا اس صورت ميں جب يقين ہو کہ بدن گل سڑ گيا ہے

598 اگر يقين ہو کہ بدن بالکل گل سڑ گيا ہے اور خاک ہو چکا ہے تو پھر قبر کے کھودنے ميں اشکال نہيں ہے البتہ اگر کسي امام زادہ، شہيد، عالم دين ، صالح شخص کي قبر ہو تو چاہے جتني مدت گزر جائے اس کا کھولنا جائز نہيں ہے.

قرآن و تفسیر نمونه
مفاتیح نوین
نهج البلاغه
پاسخگویی آنلاین به مسائل شرعی و اعتقادی
آیین رحمت، معارف اسلامی و پاسخ به شبهات اعتقادی
احکام شرعی و مسائل فقهی
کتابخانه مکارم الآثار
خبرگزاری رسمی دفتر آیت الله العظمی مکارم شیرازی
مدرس، دروس خارج فقه و اصول و اخلاق و تفسیر
تصاویر
ویدئوها و محتوای بصری
پایگاه اطلاع رسانی دفتر حضرت آیت الله العظمی مکارم شیرازی مدظله العالی
انتشارات امام علی علیه السلام
زائرسرای امام باقر و امام صادق علیه السلام مشهد مقدس
کودک و نوجوان
آثارخانه فقاهت