سوالات کو بہت مختصر، کم سے کم لاین میں بیان کریں اور لمبی عبارت لکھنے سے پرہیز کریں.

خواب کی تعبیر، استخارہ اور اس کے مشابہ سوال کرنے سے پرہیز کریں.

captcha
انصراف
انصراف
چینش بر اساس:حروف الفباشماره مسئله
مسئله شماره 446

اگر عورت کہے کہ ميں حائضہ ہوں

مسئلہ446 : اگرعورت کہے کہ ميں حائض ہوں يا حيض سے پاک ہوچکي ہوں تو اس کي بات مان ليني چاہئے البتہ اگر بدگماني کا مورد ہو تو اس کے لئے يہ حکم نہيں ہے.

مسئله شماره 453

اگر عورت ا?خر وقت نماز ميں پاک ھو جائے

مسئلہ 453: اگر حائضہ نماز کے آخري وقت ميں پاک ہو تو اسے غسل کرکے نماز پڑھنا چاہئے يہاں تک کہ اگر صرف ايک رکعت کا بھي وقت باقي رہ گيا ہے تو احتياط واجب ہے کہ نماز پڑھے اور نہ پڑھنے کي صورت ميں قضا پڑھے.

مسئله شماره 454

اس عورت کا وظيفہ جو ا?خر وقت ميں پاک ھو

مسئلہ 454 : اگر آخر وقت ميں پاک ہو اور غسل کے لئے وقت نہ ہو بلکہ صرف تيمم کرکے نمازکے وقت ميں ايک رکعت وقت کے اندر پڑھ سکتي ہو اور باقي وقت کے بعد تو اس پرنماز واجب نہيں ہے ليکن اگر تنگي وقت کے علاوہ اس کي شرعي ذمہ داري ہي تيمم ہو مثلا پاني اس کے لئے مضر ہو تو اسے تيمم کرکے نماز پڑھنا چاہئے .

مسئله شماره 459

وہ عورت جو پورے مہينے تک خون ديکھے

مسئلہ 459 : اگر عورت کو پورے مہينہ خون آتا رہے ليکن دو ماہ مسلسل چند روز معين (مثلا يکم سے ہفتم تک) جو اس نے خون ديکھا اس ميں علامات حيض تھيں ليکن باقي دنوں ميں نہيں تھيں تو وہ عورت بھي انہيں دنوں کو عادت قرار دے.

مسئله شماره 461

عادت عدديہ اور وقتيہ رکھنے والي عورت اگر عادت کے دنوں ميں خون ديکھےليکن اس کے دنوں کي تعداد ايام عادت سے کم يا زيادہ ہو

مسئلہ 461 : وہ عورت جو عادت وقتیہ عددیہ رکھتی ہے اگر عادت سے چند روز پہلے اور چند روز بعد خون دیکھے ( جیسا کہ عورتوں میں معمول ہے کہ کبھی ان کی عادت مقدم اور کبھی موخر ہوجاتی ہے) اور سب ملا کر دس دن سے زیادہ نہ ہو تو سب حیض ہے اور اگر دس دن سے زیادہ ہوجائے تو عادت کے دنوں والا خون حیض ہوگا اور پہلے اور بعد والا استحاضہ ہوگا۔ اسی طرح اگرعادت کے دنوں میں اور چند روز عادت سے پہلے خون دیکھے یا عادت کے دنوں میں اور چند روز عادت کے بعد دیکھے تو اگر دس دن سے زیادہ نہ ہو تو سب حیض ہے اور اگر زیادہ ہو توصرف عادت کے دنوں والا خون، حیض شمار ہوگا۔

مسئله شماره 4672۔ صاحب عادت وقتیہ (466)

جو عورت خون سے پاک ہي نہيں ہوتي

مسئلہ 467 : جو عورت خون سے پاک ہی نہیں ہوتی(پورے مہینے خون آتا ہے، لیکن دو ماہ مسلسل معین وقت میں جو خون آیا ہے اس میں حیض کی علامتیں پائی جاتی ہیں البتہ دونوں مہینوں میں جن دنوں خون میں حیض کی علامات موجود تھیں ان دنوں کی تعداد ایک جیسی نہیں ہے تو یہ عورت بھی ان تمام دنوں کو حیض قرار دے جن میں حیض کی علامتیں پائی جاتی ہیں۔

مسئله شماره 479حيض کے مختلف مسائل (478)

جو عورت عادت کے خلاف مہينے ميں پے درپے خون ديکھے

مسئلہ 479 : جو عورت صاحب عادت ہے خواہ وقتیہ عددیہ ہو یا فقط عددیہ ہو یا فقط وقتیہ ہو۔ اگر وہ دو ماہ مسلسل اپنی عادت کے خلاف خون دیکھے تو اس کی عادت بدل جائے گی اور اب یہی اس کی عادت قرار پائے گی[جن میں اس نے آخر کے دو مہینے خون دیکھا ہے]۔

مسئله شماره 480حيض کے مختلف مسائل (478)

جو عورت معمولا مہينے ميں ايک بار خون ديکھتي ھو اگر دو بار ديکھے

مسئلہ 480 : جو عورت ايک ماہ ميں صرف ايک مرتبہ خون ديکھتي ہے اگر کسي مہينہ ميں دو مرتبہ خون آجائے اور اس ميں حيض کي علامت بھي ہو، چنانچہ درميان کے جن دنوں ميں پاک رہي تھي اگر وہ دس دن سے کم نہ ہوں تو دونوں خونوں کو حيض قرار دے.

مسئله شماره 481حيض کے مختلف مسائل (478)

عادت کے دوران خون استحاضہ اور حيض ديکھے

مسئلہ 481 : اگر تين دن يا اس سے زيادہ ايسا خون ديکھے جس ميں حيض کي علامات ہوں اس کے بعد دس دن يا اس سے زيادہ ايسا خون ديکھے جس ميں استحاضہ کي علامتيں ہوں اور پھر ايسا خون ديکھے جس ميں حيض کي علامات ہوں تو اس تمام خون کو جس ميں حيض کي علامات موجود ہوں حيض قرار دينا چاہئے.

قرآن و تفسیر نمونه
مفاتیح نوین
نهج البلاغه
پاسخگویی آنلاین به مسائل شرعی و اعتقادی
آیین رحمت، معارف اسلامی و پاسخ به شبهات اعتقادی
احکام شرعی و مسائل فقهی
کتابخانه مکارم الآثار
خبرگزاری رسمی دفتر آیت الله العظمی مکارم شیرازی
مدرس، دروس خارج فقه و اصول و اخلاق و تفسیر
تصاویر
ویدئوها و محتوای بصری
پایگاه اطلاع رسانی دفتر حضرت آیت الله العظمی مکارم شیرازی مدظله العالی
انتشارات امام علی علیه السلام
زائرسرای امام باقر و امام صادق علیه السلام مشهد مقدس
کودک و نوجوان
آثارخانه فقاهت