سوالات کو بہت مختصر، کم سے کم لاین میں بیان کریں اور لمبی عبارت لکھنے سے پرہیز کریں.

خواب کی تعبیر، استخارہ اور اس کے مشابہ سوال کرنے سے پرہیز کریں.

captcha
انصراف
انصراف
چینش بر اساس:حروف الفباشماره مسئله
مسئله شماره 248برتنوں کے احکام (246)

سونے چاندي کےبرتن ميں کھانا کھانا

مسئلہ 248 : سونے، چاندي کے برتن بنانے اور ان کي مزدوري لينے سے (بناء براحتياط واجب) اجتناب کرنا چاہئے اسي طرح اس کے خريد و فروخت سے بھي اجتناب کرنا چاہئے اور ان برتنوں کو بيچ کر جو پيسہ وصول کيا جاتا ہے اس ميں بھي اشکال ہے.

مسئله شماره وہ چيزيں جو برتن کےحکم ميں نھيں ھيں (249برتنوں کے احکام (246)

وہ چيزيں جو برتن کےحکم ميں نھيں ھيں (249

مسئلہ ۲۴۹ : جس چیز کو برتن نہ کہاجائے جیسے کپ کا دستہ، شمشیر کا غلاف وغیرہ یہ اگر سونے،چاندی کے ہوں تو کوئی حرج نہیں ہے۔ لیکن احتیاط واجب کی بناء بر سونے یا چاندی کے عطردان، سرمہ دانی وغیرہ سے اجتناب کرنا چاہئے۔

مسئله شماره 252برتنوں کے احکام (246)

سونے چاندي کےبرتن ميں رکھي غذا کو استعمال کرنا

مسئلہ 252 : سونے، چاندی کے برتن میں رکھی ہوئی غذا کو حرام سے بچنے کے لئے دوسرے برتن میں ڈال کر استعمال کرنا جائز ہے۔ لیکن اگر یہ مقصد نہ ہو تو حرام ہے۔ بہرحال سونے، چاندی کے برتن سے دوسرے برتن میں ڈال کر غذا کھانا جائز ہے۔

مسئله شماره 260 چہرے کا دھونا (257)

چہرے کی کھال تک پانی پہنچانا

مسئله 260۔ جن لوگوں کے داڑھی ہے اگر بالو کے درمیان سے کھال دکھائی دیتی ہے تو کھال تک پانی پہنچانا ضروری ہے اور اگر داڑھی اتنی گھنی ہے کھال دکھائی نہیں دیتی تو بالوں کادھونا کافی ہے،جلد تک پہنچانا ضروری نہیں ہے۔

مسئله شماره 265ہاتھوں کا دھونا (263)

دھونے کا مصداق

مسئلہ265۔ اگر هات کو بھگو کرچهرے اور هاتھوں پر پھيرے تو کافي نهيں هے، ليکن اگر هاتھوں ميں اتني تري هے که پاني بهه کر هاتھوں سے ٹيک رها هو تو وضوصحيح هے۔

مسئله شماره 267ہاتھوں کا دھونا (263)

کتنی مرتبہ دھوئیں

مسئلہ267 عموما چہرے کو دھونے سے پہلے ہاتھوں کوکلائي تک دھوتے ہيں ليکن يہ وضوکے لئے کافي نہيں چہرے کو دھونے کے بعد جس وقت داہنے اوربائيں ہاتھ کودھوئے تو پورے ہاتھ کو دھوناچاہئے اگرصرف گٹے تک دھوئے تو وضو باطل ہے.

مسئله شماره 282 وضوئے ارتماسی کے احكام (280)

ممکن ہےکہ وضو کابعض حصہ ارتماسي ھو اور بعض کا ارتماسي نہ ہو

مسئلہ282۔ یه بھی جائز هے که بعض اعضاء کا وضو ارتماسی ہو اور بعض کا ارتماسی نہ ہو اور بہتر یہ ہے کہ بائیں ہاتھ کا وضو ہمیشہ غیر ارتماسی کیا جائے تاکہ سر و پیر کے مسح کے لئے کوئی مشکل پیش نہ آئے۔