نماز جمعہ کی دوسری رکعت میں قنوت کے بعد اضافی رکوع
اگر کوئی امام جمعہ نماز کی دوسری رکعت میں رکوع کے بعد قنوت پڑھا ہے اور غلطی سے قنوت کے بعد پھر دوبارہ رکوع کرلے تو اس صورت میں مامومین کا کیا وظیفہ ہے؟
امام اور اُن مامومین کی نماز جو امام کے ساتھ رکوع میں گئے ہیں باطل ہے، البتہ وہ مامومین جو امام کی غلطی پر متوجہ تھے اور رکوع میں نہیں گئے، وہ اپنی نماز کو جمعہ کی صورت میں پوری کریں گے اور پھر نماز ظہر بھی بجالائیں گے ۔