مشورے کے موقعہ پر دوسرے اشخاص کے بارے میں بدگمانی کا اظہار
ایسے موقعوں پر جہاں عقلائی مقصد درکار ہوتا ہے، جیسے دوسروں سے مشورہ کرنے کے موقعہ پر کسی شخص سے اپنی بدگمانی کا اظہار کریں؟ مثال کے طور پر کسی جگہ پر چوری یا کسی کا قتل ہوگیا ہے اور ہمارے نزدیک امکان ہو کہ فلاں آدمی چور یا قاتل ہوسکتا ہے، اس صورت میں چنانچہ جب پولیس ہم سے پوچھ تاچھ یا مشورہ کررہی ہو اس موقعہ پر یا ویسے ہی اس آدمی کی نسبت اپنی بدگمانی کا اظہار کردیں تو اس کا کیا حکم ہے؟
اگر جرم کے انکشاف کے لئے اس طرح کی پوچھ تاچھ کے سوا کوئی راستہ نہ ہو تو شرعاً جائز ہے، لیکن ایسا کرنا چاہیے کہ لوگوں کی عزت وآبرو مکمل طور پر محفوظ رہے اور جرم ثابت ہوئے بغیر کسی کی توہین نہ ہو ۔