ایسے آدمی کی غیبت کرنا جس کو ہم پہچانتے نہ ہوں
اگر غیبت کرنے والا اس شخص کو نہ جانتا ہو جس کی غیبت ہو رہی ہے لیکن غیبت سننے والا اس کو پہچانتا ہو، کیا اس کا شمار غیبت میں ہوگا؟ مثال کے طور پر کسی نے کسی دکان سے کوئی چیز خریدی ہے، کوئی دوسرا آدمی جو دکاندار کو نہیں جانتا، اس چیز کے عیب اور کمیاں بیان کردیتا ہے اور اس طرح کے جملہ کہتا ہے: ”وہ دکاندار دھوکہ باز ہے“، ”اس نے تجھے ٹوپی پہنا دی ہے“ کیا اس آدمی کا ایسا کرنا جائز ہے؟
جائز نہیں ہے مگر یہ کہ اس کا یہ عمل ظاہر، آشکار یا ظلم وزیادتی ختم کرنے کی غرض سے یا پھر مشورہ کے طور پر ہو ۔