ماسٹر پلان میں آئی مسجد کا گراگر دوبارہ بنانا
مسجد محمدیہ قم کے میوزم کے سہ راہ پر واقع تھی پھر وہ حرم حضرت معصومہ علیہاالسلام کو وسعت دینے کے ماسٹر پلان میں آگئی، یہ ادارہ مسجد کو گرانے اور اس کی جگہ دوطبقہ دوسری مسجد بنانے پر جبکہ حرم کی وسعت کی پلاننگ باقی رہے مجبور ہوگیا، اس مسجد کو حرم کے توسعہ میں دینے کی یہ تحریری شرط ہوئی کہ ہر حال میں مسجد کی حدود مسجدیت کے عنوان ہمیشہ کے لئے ثابت رہیں اور وہ مسجد مشخص بھی رہے، اس سلسلے میں جنابعالی کی کیا نظر ہے؟
اگر آپ مطمئن ہوں کہ مسجد دوبارہ بنائی جائے گی اور اس میں کوئی چیز بھی کم نہیں ہوگی اور وہ آفتیں جو دوسری مسجدوں پرلائی جاتی ہیں اس پر نہیں آئیں گی تو اس مسجد کے گرانے اور دوبارہ بنانے میں کوئی اشکال نہیں ہے ۔