فروختہ شدہ چیز میں قانونی مشکل ہونے کی صورت میں فسخ کرنے کا حق
دوشخص کسی وسیلہٴ سفر گاڑی (جیسے کار یا موٹر سائیکل وغیرہ) کا معاملہ کرلیتے ہیں، بیچنے والا شخص گاڑی کی ہر طرح کی قانونی اور شرعی مشکل کو اپنے ذمہ لیتا ہے، بعد میں پتہ چلتا ہے کہ موٹرسائیکل یا گاڑی کی نمبر پلیٹ میں دستکاری کی گئی ہے، جبکہ ٹریفک پولیس اس طرح کی گاڑیوں کو روک لیتی ہے، تب خریدار قانونی طریقہ سے قیمت کی رقم واپس لینے کا تقاضا کرتا ہے، اس لئے کہ ممکن ہے وہ گاڑی چوری کی ہو، یہاں پر یہ بتا بھی ضروری ہے کہ اس گاڑی کے بارے میں اپنی ملکیت کا دعویدار کوئی دوسرا آدمی بھی موجود نہیں ہے یعنی دوسرے کی ملکیت کا دعویٰ بھی درپیش نہیں ہے لہٰذا اس بات پر توجہ رکھتے ہوئے کہ اس صورت میں قاعدہ ید حاکم ہے، کیا فقط گاڑی کی نمبر پلیٹ میں دستکاری کرنا معاملہ کے فسخ ہونے یامعاملہ کے فضولی ہونے کا باعث ہوجائے گا یا نہیں؟
مسئلہ کے مذکورہ فرض میں خریدار کو معاملہ فسخ کرنے کا حق ہے ۔