فقیر اور بیمار اشخاص کے سلسلے میں مالدار لوگوں کی ذمہ داری
اگر ایک مالدار شخص اپنے تمام حقوق واجبہ جیسے خمس وزکات کو ادا کرتا ہو، لیکن معاشرے میں کچھ ایسے افراد کو دیکھے کہ جوفقر ونتگدستی کی وجہ سے بیماروں میں مبتلا ہیں، جیسے معدہ کے کام نہ کرنے نہ کرنے کی بیماری کہ جس کا نتیجہ آہتسہ آہستہ ان کی موت ہوتا ہے، یا ان کے علاوہ کچھ ایسے بیمار ہو جو علاج کا خرچ نہ ہونے کی وجہ سے موت سے قریب ہوں، کیا اس کا وظیفہ ہے کہ اپنے اموال کا کچھ حصّہ مذکورہ اشخاص کو عطا کردے؟
اگر کہیں پر مسلمان کی جان خطرے میں ہو تو حسب تمکن اس کی جان بچانا واجب کفائی ہے، لیکن اگر کوئی مسلمان ،رنج وزحمت اور سختی میں زندگی گذار رہا ہے نہ یہ کہ اس کی جان خطرے میں ہو تو ایسے افراد کی کمک کرنا مستحب موٴکد ہے ۔