بعض وارثوں کا وصیت نامہ سے انکار کردینا
اگر وصیت یا مصالحت کے وقت، بعض بچے موجود نہ ہوں کیا وہ بچے جو موجود نہیں تھے، وصیت یا مصالحت کا انکار کرسکتے ہیں یا ان کو حق پہنچتا ہے کہ وہ لوگ اس وصیت یا صلح نامہ کو قبول نہ کریں؟
جواب: اگر وصیت یا صلح کے اوپر کافی مقدار میں، ثبوت موجود ہو، تو کسی کو بھی مخالفت کرنے کا حق نہیں ہے مگر یہ کہ وصیت ایک تہائی سے زیادہ کی ہو تب یعنی ایک سوم سے زیادہ مال میں وارثوں کی اجازت کے بغیر وصیت نافذ نہیں ہوگی ۔