میت پر قرض کا دعوا کرنا
میت پر دعویٰ کرنے کے لئے بینہ (دو عادل گواہ ) کے علاوہ قسم بھی لازم ہوتی ہے ،کیا ایسا کرنا فقط قرضوں سے مخصوص ہے یا ہر دعوے کو شامل ہے ؟مثلاً کوئی شخص یہ دعویٰ کرے کہ میت (مرنے والے) کی فلاں زمین میری تھی یا فلاں چشمہ اور سینچائی کرنے کی فلاں نالی میں ،میں اس کا شریک تھا ؟
جواب : یہ حکم قرضوں سے مخصوص ہے