جماعت کی صف میں، حق اولویت
کسی شخص نے نماز پڑھنے کی غرض سے مسجد میں جا نماز بچھائی اور اس کے بعد باہر چلا گیا ، جماعت شروع ہوگئی اور وہ شخص ابھی تک واپس نہیں آیا کیا اس صورت میں جماعت کے شروع ہوتے ہی ، اس شخص کااس جگہ سے حق ساقط ہوجائے گا ۔اور دوسرا شخص اس جگہ پر نماز پڑھ سکتا ہے ؟
جواب:۔ احتیاط کا تقاضا یہ ہے کہ پہلی رکعت کے رکوع تک ، اسے مہلت دے ، اگر نہ آئے تودوسرے شخص کو نماز پڑھنے کا حق ہے ؟