ماہانہ عادت(ماہواری)کے دوران خواتین کا مسجد میں داخل ہونا
تہران کی مسجدوں میں جو مجالس تحریم ہوتی ہیں اس میں خواتین بھی شرکت کرتی ہیں بعض خواتین حالت حیض میں ہوتی ہیں اور مسئلہ نہ جاننے کی وجہ سے اسی حالت میں مسجد میں چلی جاتی ہیں مجلس کے ختم ہونے کے بعد کبھی کبھی مشاہدہ کیا جاتا ہے کہ مسجد کا فرش (قالین وغیرہ )نجس ہو گیا ہے اس سلسلے میں آپ اپنا نظریہ تحریرفرمائیں ؟
جواب :خواتین کے لئے حالت حیض میں مسجد میں ٹہرنا حرام ہے اور اگر مسجد کا فرش خون سے آلودہ ہوجائے تو پاک کرنا واجب ہے اور جاہل و نادان اشخاص کو ان مسائل سے آشنا کرنا ضروری ہے ۔