دو نمازوں ( ظہر و عصر) کو ملا کر پڑھنا
شیعہ حضرات نماز ظہر و عصر اور مغرب و عشاء کو ایک ساتھ کیوں پڑھتے ہیں ؟ جب کہ تمام مسلمان ان نمازوں کو علیحدہ علیحدہ پانچ وقتوں میں ادا کرتے ہیں ؟
جواب: تمام نمازوں کو جدا جدا پڑھنا ہمارے عقیدہ کے مطابق بھی مستحب اور سنت ہے ، لیکن جمع کرنا بھی جائزہے ، اہل سنت کی روایات میں بھی نمازوں کے جمع کرنے پر دلیل موجود ہے ، لہٰذا جمع کرنا یعنی ملاکر پڑھنا ، رخصت ہے ، لیکن جدا جدا پڑھنا ، فضیلت ہے ۔