بیٹے کے قرض کے بارے میں باپ کی ذمہ داری
جمہوریہ اسلامی ایران میں ایک بالغ اور شادی شدہ بیٹا اپنے والد کی اجازت اور مرضی کے بغیر کچھ معاملات، اس صورت میں انجام دیتا ہے کہ ہمارے ملک کے افغانی مزدوروں کی رقم کو افغانستان میں رائج کرنسی میں خرید لیتا ہے لیکن ان کی قیمت یہاں (ایران میں) ادا نہیں کرتا تھا بلکہ افغانستان میں ان لوگوں کے ذریعہ دلا دیتا تھا جن سے اس کا رابطہ تھا، لیکن اب وہ لوگ جن سے اس کا رابطہ تھا یعنی اس کے حصّہ دار، دیوالیہ ہوگئے اور بھاگ گئے ہیں، وہ لڑکا بھی دیوالیہ ہوکر بھاگ گیاہے اس لڑے کا کوئی مال اس کے والد کے پاس نہیں ہے، یہاں تک کہ اس کے بیوی بچوں کی کفالت بھی اس کے والد کررہے ہیں، کیا اس صورت میں اس کے قرض خواہوں کو اس کے والد سے مطالبہ کرنے کا حق ہے ؟
مسئلہ کے فرض میں، کہ بیٹا اپنے والد کی اجازت کے بغیر اور مستقبل ہوکر کاروبار کرتا تھا اس کے کام کے نتائج کے بارے میں اس کے والد کی کوئی ذمہ داری نہیں ہے ۔
قرض کی ادائیگی میں پیسہ کی قیمت میں تبدیلی کا اثر
پیسے کی قیمت کی تبدیلی کے بارے میں (خواہ قیمت بڑھے یہ کم ہوجائے) کبھی کبھی خاص حالات میں ممکن ہے مہنگائی کم ہوجائے اور پیسے کی قیمت بڑھ جائے، اس صورت میں قرض کو ادا کرتے وقت کیا مقروض دونوں قیمتوں کے فرق کو اصل قرض سے کم کرسکتا ہے ؟
اگر دونوں قیمتوں میں زیادہ فرق ہوگیا ہے تو کم کرسکتا ہے ؟
نماز کے قنوت میں عربی کے علاوہ دوسری زبان میں ، دعا کرنا
نماز کے قنوت میں عربی کے علاوہ دوسری زبان میں ، دعا کرنا ،یا ماثورہ دعا وٴں کے علاوہ ، دوسری دعائیں پڑھنے کا کیا حکم ہے ؟
جواب:۔ عربی زبان کے علاوہ دیگر غیر عربی زبانوں میں ، دعا کرنے میں اشکال ہے اور ہر وہ دعا جن کا مضمون صحیح ہو، قنوت میں ،پڑھنے میں کوئی حرج نہیں ہے ۔
شادی سے پہلے دیے گئے تحفہ وتحائف کا حکم
لڑکی اور لڑکے کی منگنی کی مٹھائی کھاتے ہیں، لڑکا اور اس کے بزرگ کچھ تحفہ تحائف منگیتر اور اس کے گھر والوں کے لئے لے جاتے ہیں، اگر ان کی منگنی ٹوٹ جائے یا دونوں میں سے کوئی ایک مرجائے تو اس صورت میں ان دئے گئے تحفوں کا کیا حکم ہے ؟
جواب:۔ان میں سے جو استعمال نہیں ہوئے انہیں واپس لوٹائیں لیکن جسقدر استعمال ہوگئے ہوں ان کے بارے میں وہ لوگ مقروض نہیں ہیں .
نسبندی کرانا
حمل ٹھرنے سے روکنے کے لیے نس بندی کرانے کا کیا حکم ہے؟
جواب: ضروری موارد کے علاوہ جایز نہیں ہے ۔
انجکشن لگانے والے کا بچّہ ساقط کرانے کی دوا سے آگاہ نہ ہونا
اگر انجکشن لگانے والا جنین کے ساقط ہوجانے والی دوا کے اثر سے بے خبر ہو تو دیت کس کی گردن پر ہوگی ؟
جواب: جو شخص اس کو حکم دے رہا ہے اس کی گردن پر ہے ۔
بعض درختوں کے تقدس کا عقیدہ
ملک کے بعض علاقوں میں کچھ درختوں جیسے گز اور انگور کی بیلوں میں دیکھا گیا ہے کہ کچھ لوگ ان کے سُوتوں میں گرہ لگاتے ہیں اور ان کے تقدس، ان سے شفا حاصل کرنے، یا ان سے حاجتوں کی برآوری ، یا بعض اوقات ان سے شفاعت کے معتقد ہیں اور کہتے ہیں: ”ان درختوں پر شک کرنے یا کج اعتقادی سے بہت سے ناگوار حادثات پیش آجاتے ہیں“ کچھ لوگ مذکورہ درختوں کو حضرت علی علیہ السلام یا حضرت ابوالفضل العباس علیہ السلام یا دیگر اولیاء الٰہی سے منسوب جانتے ہیں اور کہتے ہیں: ”ہم ان درختوں کے معتقد ہیں ، اور ان سے توسل کرتے اور حاجت پاتے ہیں اور جنھوں نے ان درختوں کو جلایا ہے تو ان پر یا ان کی اولاد پر یا ان کے رشتہ داروں پر کوئی نہ کوئی مصیبت ضرور آئی ہے، یا وہ بیمار ہوئے ہیں“ لہٰذا حضور سے گذارش ہے کہ فرمائیں:۱۔اس طرح کے درختوں کے تقدس کا عقیدہ صحیح ہے یا باطل؟۲۔ ان درختوں کے سوتوں میں گرہ لگانا، یا ان درختوں پر کپڑا باندھنا اور ان سے حاجت طلب کرنا جائز ہے؟۳۔ ان خرافات سے مقابلے کی خاطرکیا ایسے درختوں کا جلانا یا کاٹنا، جلانے والوں یا ان کے رشتہ داروں کے لئے مشکلات اور مصیبتوں کا باعث ہوگا؟
یہ اعتقادات قطعاً خرافات ہیں، اور ان سے حاجت طلب کرنا ایک طرح کا شرک ہے اور سب پر واجب ہے کہ نہی عن المنکر کریں، اور اپنی جزاء کو خداوندعالم سے طلب کریں ۔
ان موارد میں سزائے موت کا طریقہ جہاں شرع مقدس نے اس کا کوئی خاص طریقہ معین نہ کیا ہو
کیا موت کی سزا کو جاری کرنے کے لئے ان موارد میں جہاں شارع مقدس نے اس کا کوئی خاص طریقہ مشخص نہ کیا ہو، واجب ہے کہ حکومت ایسے طریقے کو انتخاب کرے کہ سزائے موت پانے والا کم سے کم درد کا متحمّل ہو؟
معمولی طریقے جائز ہیں اور حکومت سہل ترین طریقے سے استفادہ کرسکتی ہے۔
کھال پر ایسے زخم لگانا جن کی وجہ سے بال نہ اُگیں
بہت سے حادثات اور جنایات ایسے ہیں جو کھال کو نقصان پہنچےیا اس کے اکھڑنے کا باعث ہوتے ہیں، مسلماً کھال نقصان کے علاوہ اس کے اوپر بال بھی نہیں اگتے، کیا بال نہ اگنے کی بنا پر بھی دیت یا ارش منظور ہوگا؟ کیا بدن کے تمام بالوں کا حکم ایک ہی ہے، یا یہ کہ اعضاء بدن بال اگنے اور نہ اگنے کے اعتبار سے مختلف ہیں؟
جواب:دونوں چیزیں دیت کا باعث ہوتی ہیں؛ بشرطیکہ بال ایسی جگہ ہوں کہ ان کا فقد ان عیب شمار ہوتا ہو؛ جیسے سر اور ابرو کے بال اور مردوں کے چہرے کے بال وغیرہ۔
دوسری منزل سے رمی جمرات
فوقانی منزل سے رمی جمرات کا کیا حکم ہے ؟
جواب :۔ ازدھام کے وقت جائز ہے ۔
ایسے سالم مرد و عورت جن میں انعقاد نطفہ کی طاقت نہ ہو
اگر حمل کے نتیجے میں بچے ناقص یا خاندانی بیماری کے شکار پیدا ہوں تو کیا عورت یا مرد اسے روکنے کے لیے نس بندی کرا سکتے ہیں تا کہ آئندہ ایسا نہ ہو سکے؟
جواب: اگر کسی بڑے ضرر یا خطرے کا خوف ہو چاہے وہ بچے کے لیے ہی کیوں نہ ہو تو ایسا کرنا جائز ہے ۔
اجنبی عورت کا تخمدان لگانا
اگر کسی عورت کا رحم (گردے کے پیوند کی طرح) کسی دوسری عورت کو حاملہ ہونے کے لیے لگایا جائے تو کیا ایسا کرنا جائز ہے؟ الف۔ کیا اس کی دیت واجب ہے؟ ب۔ کیا رحم قابل فروخت ہے؟ ج۔ جس عورت کو دیا جا رہا ہے اس کی اولاد کا کیا حکم ہوگا؟ د۔ جس عورت کا رحم تھا اسے ماں کا حق ملے گا یا نہیں؟
جواب: اگر بہت اہم ضرورت کا تقاضا نہ ہو تو اس کام سے صرف نظر کرنا چاہیے لیکن اگر واقعا ضرورت ہو تو پیوند دینے اور اس کے بدن میں لگانے کے بعد وہ اس کے بدن کا حصہ ہوگا اور بچہ اس سے متعلق ہوگا اور اس فرض میں دیت بھی واجب نہیں ہے اور اس کی خرید و فروش جائز ہے، اگر چہ بہتر یہ ہے کہ پیسے کو اجازت کے عوض کے طور پر لیا جائے، عضو کے نہیں۔
فوجی دستوں کے نغمے اور آہنگ
غنا و موسیقی کے کونسے آلات و اوزار حرام ہیں ؟کیا وہ ساز بھی حرام ہے جو فوجی دستو ں خے ساتھ بجایا جاتا ہے ؟
جواب : مراد وہ وسائل ہیں جنہیں عام طور پر حرام (موسیقی ) کے لئے استعمال کیا جاتا ہے ،اور فوجی دستوں کا ساز حرام نہیں ہے
عاقل کا مجنون کے قتل پر قصاص نہ ہونا
اگر عاقل عمداً کسی مجنون کو قتل کردے تو قصاص کیوں نہیں ہے؟
جواب : اولاً یہ مسئلہ اجماعی ہے اور معتبر روایت سے ثابت ہے۔دوسرے یہ کہ عاقل اور مجنون کے درمیان کوئی مساوات نہیں ہے، اسی وجہ سے جائز نہیں ہے کہ عاقل کو مجنون کے قتل کی خاطر قصاص کیا جائے ؛ لیکن دیت ثابت ہے۔