قاضیوں کا متعد د ہونا
کیا قاضیوں کا متعدد ہونا ،اسلامی قوانین کے مطابق ہے ؟
جواب : قاضی تحکیم میں قاضیوں کا متعدد ہونا ممکن ہے لیکن منصوب قاضی میں آخری حکم اور فصلہ ایک شخص(قاضی) کے ذریعہ جاری ہوتا ہے لیکن کوئی ممانعت نہیں ہے کہ ایک قاضی دوسرے قاضیوں سے مشورہ کرے بلکہ مستحب ہے
غیر استعمال گلی کا مسجد میں الحاق کرنا
ہمارے محلّے میں ایک مسجد ہے پہلے اس کے آگے ایک عمومی حمام تھا اور مسجد اور حمّام کے درمیان ایک گلی تھی، حمام کے گرجانے اور سڑک کے چوڑی ہوجانے اور وہاں پر ایک میدان بن جانے کی وجہ سے حمام کی جگہ سڑک کا جزء بن گئی ہے اور مسجد کے سامنے والی گلی میدان کے کنارے پر آگئی، کیونکہ اب اس گلی کے استعمال کی کوئی جگہ نہیں رہ گئی ہے اور جائز ہونے کی صورت میں وہاں پر مسجد کے لئے جوتے رکھنے کی جگہ بنائی جاسکتی ہے ۔ یہ مذکورہ زمین کچھ ایسے اشخاص کی ملکیت ہے کہ یا تو وہ ملک چھوڑچکے ہیں یا اس کے وارثین کی تعداد اتنی ہے کہ سب کی رضایت کا امکان میسر نہیں ہے، دوسری طرف سے یہ کہ مسجد کی زمین، سابق حمام اور گلی اُن کے مالکین کی مرضی سے عمومی فائدہ کے لئے بنائے گئے تھے، مذکورہ وضاحت کے تحت کوچہ کو مسجد سے الحاق کے سلسلے میں کیا حکم ہے؟
اگر حال حاضر میں مذکورہ گلی سے آنے جانے کے لئے استفادہ نہ کیا جارہا ہو اور میدان اور سڑک آنے جانے کی مشکل کو کامل طور سے حل کررہے ہوں اور جیسا کہ آپ نے تحریر کیا کہ سابقہ گلی کا فائدہ اتنا ہے کہ اس کو مسجد کے لئے استعمال کیا جائے، ایسے حالات میں کوئی ممانعت نہیں کہ اس گلی کو مسجد کے نفع میں استعمال کیا جائے ۔
شوہر کا طلاق سے پہلے مقاربت کرنے کا دعوےٰ
ایک طلاق خلع واقع ہوگئی ہے، لیکن شوہر کا دعویٰ ہے کہ طلاق سے پہلے اس نے اپنی زوجہ کے ساتھ ہمبستری کی ہے، اور دوسرے یہ کہ طلاق کے وقت ،دو عادل گواہ موجود نہیں تھے بلکہ طلاق، بعض، بظاہر نیک مؤمنین کے سامنے واقع ہوئی ہے کیا اس قسم کی طلاق صحیح ہے ؟
جواب:۔مذکورہ طلاق ہر حال میں صحیح ہے، اس لئے کہ مسئلہ کے فرض مین، شوہر کا جماع کے بارے میں، دعویٰ قبول نہیں ہے، اور خود اس کے اعتراف کرنے کے مطابق گواہان بظاہر عادل تھے، باطن کو جاننا ہمارے اوپر لازم نہیں ہے، لہذا اس بنا پر طلاق میں کوئی اشکال نہیں ہے ، مگر یہ دلیل شرعی کے ذریعہ شوہر اپنا دعویٰ ثابت کرے .
مغز کو نقصان پہنچنے کی دیت
کیا مغز کے لئے حیات بخش عضو ہونے کے سبب دیت ہے یا ارش؟ مغز کے مختلف حصّے اور اس سے مربوط اعضا جیسے سطح نخاعی، تحتانی، قشری وغیرہ کے لئے ارش ہے یا ان کی خاص دیت ہے؟
ان میں سے ہر ایک کے لئے ارش ہے اور اگر مغز کو نقصان پہنچنا کسی ایک منافع کا سلب ہوجانا، ہوجائے (جیسے قوت گویائی وغیرہ) تو منافع کی دیت جاری ہوگی۔
بے گناہ آدمی کو قتل کر دینا
کوئی شخص، کسی بے گناہ شخص کو قتل کرنے کا ارادہ رکھتا تھا لیکن غلطی سے دوسرے بے گناہ شخص کو قتل کردیتا ہے یہ کس نوعیت کا قتل ہے؟
یہ قتل عمد ہے اور وہ قصاص کا مستحق ہے، لیکن احتیاط مستحب یہ ہے کہ مقتول کے سرپرست، قاتل کے ساتھ ، دیت یا اسی قسم کی دوسری چیز پر صلح کرلیں ۔
قاتل سے میّت کے کفن ودفن کا خرچ لینا
کیا مقتول کے وارثین مقتول کے کفن اور دفن یا دوسرے اخراجات کو ملزم سے وصول کر سکتے ہیں ؟
جواب: دیت کے علاوہ اور کوئی چیز نہیں لے سکتے ۔
مسجد کے موقوفہ رہائشی مکان کو کرایہ پر دینا
ایک امام جماعت سالہا سال سے مسجد کے موقوفہ مکان میں رہتے چلا آرہے ہیں، حالانکہ ان کے پاس اپنا ذاتی مکان بھی موجود ہے، کیا وہ اس مکان کو چھوڑنے اور اپنے ذاتی مکان میں جانے کے بعد، اس موقوفہ مکان کو کرایہ پردے سکتے ہیں اور خود کرایہ لے سکتے ہیں؟
اگر مکان کو امام جماعت کی سکونت کے لئے بنایا گیا تھا تو اس کو کرایہ پر دینا جائز نہیں ہے؛ مگر یہ کہ امام جماعت اس کو استعمال نہ کرے اور معطّل پڑا رہے؛ اس صورت میں اس کو کرایہ پر دیا جاسکتا ہے اور اس کے کرایہ کو مسجد کی ضروریات میں صرف کیا جاسکتا ہے اور اگر امام جماعت مجبور ہے کہ دوسرا گھر کرایہ پر لے تو اس کے کرایہ کا پیسہ امام جماعت کو دیا جاسکتا ہے؛ لیکن اگر اس کا خود ذاتی مکان ہو تو کرایہ کے پیسہ کا اس سے کوئی تعلق نہیں ہوگا ۔
نکاح متعہ (وقتی شادی) کے ذریعہ لڑکی اور لڑکے کے تعلقات
اگر کوئی لڑکا اور لڑکی، نکاح متعہ کے ذریعہ ، ایک دوسرے سے جائز رابطے رکھنا چاہتے ہوں تو درج ذیل صورتوں میں، کیا شرائط ہیں ؟الف) اگر رابطہ عام معمول کے مطابق فقط ملازمت یا تعلیمی رابطہ ہو .ب) اگر رابطہ ، فقط جنسی لذّت حاصل کرنے کیلئے ہو البتہ دخول کے علاوہ .ج) اگر تعلقات جنسی (مقاربت) ہوں .
جواب:۔ نکاح متعہ ایک ہی قسم کا ہوتا ہے اس سے زیادہ نہیں اور یہ سب فوائد اورنتائج اس میں جمع ہیں مگر یہ کہ عقد متعہ کے ضمن میں یہ شرط رکھیں کہ جنسی تعلقات نہیں ہوں گے اور ہر حال میں، باپ کی اجازت کا حکم شرط ہے .
خریدار کے ذریعہ کچھ رقم کا مطالبہ
اگر کوئی خریدار (قیمت دینے کے بعد )اپنی آدھی رقم کا مطالبہ کرے اور فروخت کرنے والا بھی خوشی سے مطلوبہ کامل رقم واپس دیدے رقم کا مطالبہ اور اس کی ادائیگی دونو ں کی خوشی اور مرضی کے ہوتے ہوئے کیا بات معاملہ کے فسخ ہونے کی دلیل ہے ؟
جواب۔اگررقم دینے اور لینے والے حضرات معاملہ مربوط کام میں موجود تھے تو آدھا معاملہ فسخ ہو جائے گا اور اگر دوسرے کا ارادہ قرض دینے جیسا تھا تو معاملہ اپنی جگہ پر باقی ہے
طلاق میں شوہر کے دعوے کو قبول کرنا
آیا شوہر کے محض یہ کہنے سے: میں نے اس کو مطلقہ کیا، طلاق ہو جاتی ہے ؟ اس طرح کہ اس عورت کو دوسری شادی کرنے کا حق حاصل اور نفقہ ساقط ہو جائے، یا یہ کہ دوعادل گواہوں کے سامنے ہو ؟
جواب:۔اس سلسلہ میں ، مجتہدین کرام کے نظریات مختلف ہیں، مرحوم قمی ۺ نے ، کتاب ((جامع الثّقات)) میں اور محقق یزدی ۺ نے کتاب ((عروة الوثقیٰ )) کی ملحقات، میں اس بارے میں تفصیل سے بحث کی ہے اور تمام پہلوں سے ظاہر ہوتا ہے کہ محض شوہر کا طلاق دینے کا دعویٰ کرنے سے، طلاق ہونا، اشکال سے خالی نہیں ہے بلکہ اس پر بینہ (دو عادل گواہ) قائم ہونا چاہئے .
غیر محجور شخص کے قرضوں کے معاملات کا حرام ہونا
جناب عالی ، اصل میں کن شرطوں کے تحت مقروض غیر محجور کے معاملات کو نافذ نہیں جانتے ؟
ہر حال میں نافذ ہے لیکن اگر قرض کی ادائیگی کی قدرت چھن جانے کا باعث ہوجائے تو حرام ہے-
حَد (سزا) کے اجرا میں، چوری کا مال واپس کرنے کی تاثیر
اسلامی تعزیرات کے قانون اور بعض فقہی کتابوں میں چوری کی سزا دینے اور اس کی حد جاری کرنے کے شرائط میں سے ایک شرط جو مطلق طور پر بیان ہوئی ہے وہ یہ ہے کہ : ”چور نے چوری کے بعد، مسروقہ مال کو مالک کے اختیار میں نہ دیا ہو“ کیا عدالت کی تمام کارورائیوں کے مراحل میں یہاں تک کہ جرم کے ثابت ہونے اور فیصلہ سنانے کے بعد بھی، مذکورہ شرط باقی رہے گی؟ یا یہ شرط حاکم کے پاس شکایت کرنے سے پہلے مرحلہ سے مخصوص ہے؟
جرم کے ثابت ہونے اور فیصہ سنانے کے بعد، مالک کو اس کا مال واپس پلٹانے کا (اس سلسلہ میں) کوئی فائدہ نہیں ہے اورایسا کرنے سے اس سے حد (سزا) ساقط نہیں ہوگی ۔
حق فسخ کو دریافت کرنا
ایک شخص دوسرے شخص سے باغ خریدتا ہے اور اس کی آدھی قیمت ادا کر دیتا ہے جبکہ آدھی قیمت کو سرکاری دفتر میں بیعنامہ کراتے وقت پر کوکول کر دیتا ہے نیز دونوں حضرت شرط لگاتے ہیں کہ دونوں میں سے جو شخص بھی پشیمان ہو گیا اور معاملہ سے پھر گیا وہ دس لاکھ تومان دوسرے کو دیگا چند روز کے بعد بیچنے والا پشیمان جاتا ہے اور معاملہ کو فسخ کردیتا ہے کیا ایسے فسخ کرنا صحیح ہے ؟
جواب : اس کا فسخ کرنا صحیح ہے اور اسے دس لاکھ تومان خریدار کو دینا چاہئے

