سوالات کو بہت مختصر، کم سے کم لاین میں بیان کریں اور لمبی عبارت لکھنے سے پرہیز کریں.

خواب کی تعبیر، استخارہ اور اس کے مشابہ سوال کرنے سے پرہیز کریں.

captcha
انصراف
انصراف
چینش بر اساس: حروف الفبا جدیدترین مسائل پربازدیدها

اسٹوڈینٹ لڑکیوں کے ذریعہ کانفرس کرانا

کیا کلاس یا علمی مسائل کے بارے میں، طالب علم لڑکیاں(طالبات) طالب علم لڑکوں کے درمیان، کانفرنس ، پیش کرسکتی ہیں ؟

جواب:۔ جب بھی احکام شریعت کی پابندی کی جائے اور اس میں کوئی خاص مفسدہ (گناہ) نہ پایا جائے تو کوئی ممانعت نہیں ہے .

وحدت وجود کا مفہوم و مطلب

وحدت وجود کا کیا مطلب ہے اور اس پر اعتقاد رکھنے والوں کا کیا حکم ہے؟

جواب: وحدت وجود کے متعدد معنی ہیں ، وہ معنی کہ جو قطعی طور پر باطل ہے اور سب فقہاء کی نظر میں اسلام سے خارج ہونے کا سبب بنتا ہے وہ یہ ہے کہ کوئی معتقد ہو کہ خداوند ،اس دنیا کی عین موجودات ہے (یعنی خدا الگ سے کوئی چیز نہیں بلکہ یہ موجودات ہی خدا ہیں)اور خالق و مخلوق ، عابد و معبود وجود نہیں رکھتے اسی طرح جنت اور دوزخ بھی اس کے عین وجود ہیں ، اس کا لازمہ بہت سے مسلمات دین سے انکار کا سبب بنتا ہے ، جب بھی کوئی ان لوازم کا ملتزم و معتقد ہوجائے تو اسلام سے خارج ہوجاتا ہے اور دور حاضر کے اکثر فقہاء ، چاہے زندہ ہوں یا فوت کر گئے ہوں (رضوان اللہ تعالیٰ علیہم) نے اس موضوع کو قبول کیا ہے ، اور عروہ کے حاشیہ میں اس کی طرف اشارہ کیا ہے۔

دلہن کے باکرہ ہونے کا معائنہ کرنا

اگر احتیاط کے طور پر، دُلہن اپنے باکرہ ہونے کی جستجو کیلئے لیڈی ڈاکٹر اور لیڈی ڈاکٹر کے نہ ہونے کی صورت میں، مرد ڈاکٹر کے پاس جائے، ملحوظ رکھتے ہوئے کہ لمس لازمی ہے، تو کیا ایسا کرنا جائز ہے ؟

جواب:۔ اگر اِس کام کو ترک کرنے سے، فساداورمہم اختلافات کا گمان ہو تو جائز ہے، اس صورت میں حتی الامکان لیڈی ڈاکٹر سے اگر ممکن ہو تو دیکھے بغیر دستانوں وغیرہ کے ذریعہ، غیر مستقیم طور پر یہ کام انجام پائے .

معاملہ کے حق فسخ کی شرط

معمولہ قول ناموں میں یعنی سرکاری اور قانونی معاملہ سے پہلے معاملہ کرنے والے دونوں حضرات کے درمیان رائج ہے کہ کچھ مبلغ رقم کو معاملہ کو فسخ کرنے کے حق کی بابت شرط کی جائے الف: کیا اسلام کی مقدس شریعت کے لحاظ سے یہ شرط صحیح ہے ؟ب: دونوں میں سے جو بھیمعاملہ کو توڑے گا دوسرا شخص فسخ کرنے کے حق کی بابت جو رقم رکھی گئی تھی اسا رقم کو فسخ کرنے والے سے لے سکتا ہے ؟ج: کیا اس رقم کے قولنامے شرعی اور یقینی معاملات کا درجہ رکھتے ہیں اور شریعت کے لحاظ سے یہ سب کچھ صحیح ہے اور معاملہ کرنے والے دونوں پر اس کی مراعات کرنا ضروری ہے ؟

جواب ۔الف: جب معاملہ قطعی و یقینی ہو گیا ہو اور یہ شرط طے پائی ہو کہ دونوں کو معاملہ فسخ کرنے کا حق ہے لیکن اس شرط کے ساتھ کہ فلاں مقدار میں رقم ادا کریں یہ شرط صحیح ہے لیکن اگر قطعی طور پر معاملہ یعنی خرید و فروخت نہیں ہو ئی ہے تو مذکورہ رقم کو لینا جائز نہیں ہے جواب ۔ب: مندرجہ بالا جواب سے معلوم ہو گیا جواب۔ج: قولنامے مختلف ہیں بعض میں صراحت ہوتی ہے کہ خریداری قطعی طور پر انجام پا چکی ہے اور بعض قل نامے ایسے نہیں ہیں ہر قولنامے کا اپنا مخسوص حکم ہے جیسا کہ اوپر ذکر ہو گیا ہے

مقتول کے تمام اولیاء دم کا مجنون یا صغیر ہونا

قصاص کو انجام دینے کے سلسلے میں نیچے بیان ہوئے دو فرضوں میں اپنی مبارک نظر بیان فرمائیں:الف) اگر مقتول کے وارثین ، ایک چھوٹے بچہ یا چند چھوٹے بچوں میں منحصر ہوں تو حکم کیا ہے؟

اگر ان کی مصلحت دیت لینے میں ہو اور قاتل بھی دیت دینے پر راضی ہو تو دیت لینا چاہیے اور اگر ان کی مصلحت قصاص میں ہو تو ولی دم (وارث) قصاص کرسکتا ہے اور ابہام کی صورت میں قاتل کو معتبر وثیقہ لے کر آزاد کردیں تاکہ بچے بڑے ہوکر خود فیصلہ کریں۔

کیا پلاٹینم ہی سفید سونا ہے

کیا پلاٹینم ہی سفید سونا ہے ؟ اگر سونا نہیں تو اس کا حکم کیاہے ؟

جواب ( باخبر لوگوں کی گواہی کے مطابق ) پلاٹینم اور سفید سونا دوالگ الگ چیزیں ہیں پلاٹینم ایک الگ دھات ہے اور سفید سونا دوسری دھات ہے ، دوسری ( سفید سونا) حرام ہے لیکن پہلی دھات ( پلاٹینم ) حرام نہیں ہے ، گرچہ بعض لوگ توجہ کئے بغیر پلاٹین ہی کو ، سفید سونا کہتے ہیں ۔

قرآن و تفسیر نمونه
مفاتیح نوین
نهج البلاغه
پاسخگویی آنلاین به مسائل شرعی و اعتقادی
آیین رحمت، معارف اسلامی و پاسخ به شبهات اعتقادی
احکام شرعی و مسائل فقهی
کتابخانه مکارم الآثار
خبرگزاری رسمی دفتر آیت الله العظمی مکارم شیرازی
مدرس، دروس خارج فقه و اصول و اخلاق و تفسیر
تصاویر
ویدئوها و محتوای بصری
پایگاه اطلاع رسانی دفتر حضرت آیت الله العظمی مکارم شیرازی مدظله العالی
انتشارات امام علی علیه السلام
زائرسرای امام باقر و امام صادق علیه السلام مشهد مقدس
کودک و نوجوان
آثارخانه فقاهت