کافر کا حمل سقط کرنا
مسلمان یا کافر کے لیے بچہ سقط کرانے کا کیا حکم ہے؟
جواب: مسلمان بچے کا سقط کرانا تو واضح ہے کہ جائز نہیں ہے، حتی کہ وہ بچہ نا جائز ہی کیوں نہ ہو، جبکہ کافر کے لیے بھی بچہ سقط کرانا جائز نہیں ہے حتی کہ اگر وہ بچہ ان کے مذہب کے مطابق نا جائز ہی کیوں نہ ہو۔
حرام گوشت دریائی جانوروں کی خرید وفروخت
وہ دریائی جانور جن کا کھانا حرام ہے ، اگر چہ پانی سے زندہ ہی کیوں نہ پکڑے گئے ہوں ، کیا ان پر مردہ جانور کا حکم جاری ہوگا کیونکہ ان کی خرید و فروخت حرام ہے ؟ (چونکہ ان کا دوسرا استعمال بھی ہے جیسے جانوروں اور پرندوں کی خوراک اور کبھی کبھی صنعتی لحاظ سے بھی استفادہ کیا جاتاہے)۔
جواب: دیگر منافع کے لئے ان کی خرید و فروخت میں کوئی اشکال نہیں ہے ۔
تملیک یا وقف میں ہدیہ دینے والے کی نیت
یہ بات معلوم ہونے کے لئے کہ وقف ہوا ہے یا تملیک، کیا اس سلسلہ میں دونوں صورتوں کے لئے کوئی خاص جملہ کہنا چاہیے یا ہدیہ دینے والے کی فقط نیت کافی ہے؟
جواب: نیت کافی ہے اور عمل سے معاطاتی(یعنی لفظ کے بغیر معاملہ) عمل کا پہلو ظاہر ہوجاتا ہے۔
نوکری کےلئے صنف مخالف کے ذریعہ معائنہ
ڈکٹری تعلیم کی غرض سے، ملازمت کیلئے (پولس یا فوج وغیرہ میں ....) کیا کسی غیر بیمار شخص کا معائنہ کرنا اور اس کی صحت وسلامتی دیکھنا، جبکہ دونوں (یعنی دیکھنے والا اور جس کا معائنہ کررہا ہے) وہ شخص ایک صنف کے نہ ہوں ، جائز ہے ؟
جواب:۔جو امور معاشرے کیلئے ضروری ہیں ان میں جائز ہے -.
خواتین کے لئے معمولی لباس کا احرام
ان مجتہدین کرام کے فتوے کی مطابق جو یہ فرماتے ہیں : احتیاط کی بناپر خواتین کو بھی مردوں ہی کی طرح محرم ہوناچاہئیے کیا احرام کا تو لیہ( لباس) پہنے کے بعد خواتین ،احرام کے لباس کو اتار کر اپنے معمولی لباس میں حج کے اعمال بجا لاسکتی ہےں ؟
جواب :۔ خواتین اپنے اسی معمولی لباس میں محرم ہوسکتی ہیں اور ان کے لئے احرام کا تولیہ ( احرام کا مخصوص لباس )پہنّا لازم نہیں ہے ۔
وقف شدہ قبرستان سے مسجد کی نالی کا گذارنا
ایک مسجد کی کمیٹی کے افرد کہ مسجد کے عام استعمال کے لئے بنائے گئے بیت الخلاء کی نالی، پائپ لائن کے ذریعہ ایک متروکہ قبرستان سے ، جس میں تقریباً ۳۵/سال سے کوئی میت دفن نہیں کی گئے ہے اور وہاں کے ظاہر آثار اور شواہد پر بھی قرستان کے ہونے پر دلالت نہیں کرتے، گذارنا چاہتے ہیں،بغیر اس کے قرستان کی مٹی کو نجاست مس کرے، کیا یہ کام جائز ہے؟
جواب: اشکال سے خالی نہیں ہے مگر یہ کہ قبرستان کے آثار کلی طور پر ختم ہوجائیں اور زمین بھی موقوفہ نہ ہو۔
وادی مشعر میں کارکنوں کا وقوف نہ کرنا
شب عید قربان ،قافلوں کے کار کن اشخاص ، خواتین کے ساتھ آدھی رات کے بعد ، منیٰ میں جاتے ہیں اور پھر مشعر میںواپس پلٹ کر نہیں آتے ، کیا ان پر کفارہ ہے اور ان کاحج صحیح ہے ؟
جواب :۔ چنانچہ راہنمائی اور خواتین ان کی وضیعت کی دیکھ بھال کے لئے ان کے ساتھ جانا ضروری ہے تو کوئی حرج نہیں ہے اور ان پر کفارہ بھی لازم نہیں ہے ۔
شادی کےلئے استخارہ
کیا لڑکی کا رشتہ کرنے کیلئے استخارہ کا کوئی مورد ہے ؟
جواب:۔جب بھی مشورہ اور ضروری تحقیقات کرنے کے بعد مشکل حل نہ ہو پائے تو استخارہ کیا جاسکتا ہے
چاندنی راتوں میں نماز
چاندنی راتوں میں نماز کو دیر سے پڑھنا آپ کی نظر میں کیسا ہے ؟
جواب : چاندنی راتوں اور اندھیری راتوں میں کوئی فرق نہیں ہے ۔
اعضاء وضو پر خالکوبی کرانا
جسم پر نقش و نگار بنوانے کا کیا حکم ہے، کیا اس سے غسل اور وضو میں کوئی مشکل پیش آتی ہے؟
جواب: جب بھی جسم کے لئے کوئی خاص نقصان نہ ہو اور ایسی تصویریں بھی نہ ہوں جو اخلاق کے خراب ہونے کا باعث بنیں تو جائز ہے، بہر حال وضو اور غسل کے لئے کوئی رکاوٹ ایجاد نہیں کرتے ۔
اس شخص کا مستحب طواف کرنا جس نے حج کا قصد کیاہو
جس شخص نے حج کے احرام کی نیت کی ہے اور اس کی نیت واقع ہوگئی ہے کیا اس کے لئے مستحبی طواف کرنا جائز ہے ؟
جواب :۔ احتیاط یہ ہے کہ مستحبی طواف کو ترک کرے لیکن اگر انجام دیدیا تو اس کے حج کے لئے مضر نہیں ہے ۔
دھوکاد ھڑی اور زور ربردستی سے اقرار لینا
ایک شخص ایک پر جمعیت عمومی جگہ پر ، یا حکومت کے کارکنان کے کام کرنے کی جگہ پر ، بمب گذاری یا دہشت گردی کے عملیات کے جرم میں ملزِم ہے یا اغوا اور فساد فی الارض کے جرم میں ملوث ہے، جب بھی وہ شواہد وقرائن کہ جو قاضی کی فائل میں موجود ہیں، قاضی کے لئے علم آور ہوں، یا ملزم اقرار کرلے اور نتیجةً جرم ثابت ہوجائے، لیکن اس کے باوجود یہ مذکورہ شخص بمب گذاری کے نقشہ کے فاش کرنے ، زمان ومکان کے دقیقاً بتانے اور شرکاء کے نام لینے سے خودداری کرے ، کیا قاضی ،ملزِم سے ان مہم اطلاعات کو حاصل کرنے کے لئے اور دہشتگردی کے عملیات کا سدباب کرنے کے لئے کہ اگر یہ عملیات محقق ہوجائیں تو بہت زیادہ نقصان کا باعث بنیں گے، ان جیسے استدلال ”دفع افسد بہ فاسد“ افسد کو فاسد سے دفع کرنا، ”ترجیح اہم برمہم “ مہم پر اہم کو ترجیح دینا ”الضرورات تبیح المحذورات“ ضرورتیں، ممنوعہ کام کو مباح کردیتی ہیں، ”اوجب بودن حفظ نظام“ نظام کی حفاظت کرنا زیادہ واجب ہے، کے ذریعہ ملزِم کو شکنجہ کرنے کا حکم دے سکتا ہے تاکہ اس قضیہ کی فوریت کو ملحوظ خاطر رکھتے ہوئے کم سے کم وقت میں اقرار کرلے؟ کیا ایسا اقرار حجت ہے؟
جواب: شکنجہ کرنا جائز نہیں ہے۔
دلہن کے باکرہ ہونے کا معائنہ کرنا
اگر احتیاط کے طور پر، دُلہن اپنے باکرہ ہونے کی جستجو کیلئے لیڈی ڈاکٹر اور لیڈی ڈاکٹر کے نہ ہونے کی صورت میں، مرد ڈاکٹر کے پاس جائے، ملحوظ رکھتے ہوئے کہ لمس لازمی ہے، تو کیا ایسا کرنا جائز ہے ؟
جواب:۔ اگر اِس کام کو ترک کرنے سے، فساداورمہم اختلافات کا گمان ہو تو جائز ہے، اس صورت میں حتی الامکان لیڈی ڈاکٹر سے اگر ممکن ہو تو دیکھے بغیر دستانوں وغیرہ کے ذریعہ، غیر مستقیم طور پر یہ کام انجام پائے .
قتات کی نالی کا راستہ بدلنا
ایک ایسے گاؤں میں جس کی قدمت تقریباً سات سو (۷۰۰)سال ہے ، ایک قنات (قدرتی نالی) جو بہت سے رہائشی گھروں اور باغوں میں سے گذرتی ہے اور کھیتی کے لئے باغوں سے باہر اس کے پانی کو استعمال کیا جاتا ہے، ان آخری سالوں میں خشک سالی کی وجہ سے اس کا پانی کچھ کم ہوگیا ہے، بعض کسان مدّعی ہیں کہ پانی کی کچھ مقدار تو گھروں کے اندر قدیمی نالی کی وجہ سے اور کچھ مقدار باغوں میں درختوں کی جڑوں کی وجہ سے ختم ہوجاتی ہے لہٰذا چاہتے ہیں کہ نالی کو، جو کئی سال سے گھروں کے اندر سے گذرتی رہی ہے اب گھروں کے باہر سے نکالیں اور باغ کے اندر والی نالی کو سمینٹ سے بنائیں، لیکن اس کام پر گھروں اور باغوں کے مالکان نے اعتراض کیا ہے، کیونکہ پانی گھروں کے اندر قطع ہوجائے گا اور باغ کے درخت خشک ہوجائیں گے،فوق الذ کر تمہید کو مدنظر رکھتے ہوئے فرمائیں:۱۔ کیا پانی کا یہ راستہ جو کئی سالوں سے ان گھروں کے اندر سے گذرتا تھابدلنا جائز ہے؟۲۔ اس صورت میں کہ نالی گھروں کے اندر بھی ٹھیک کی جاسکتی ہے ، لیکن ادّعا کرنے والے اس بات پر مصرّ ہیں کہ نہیں نالی کو گھروں کے باہر سے گذارا جائے، کیا یہ کام جائز ہے؟۳۔ کیا باغوں کے اندر نالی پرمالکوں کی مرضی کے بغیر، سیمنٹ کرنا جائز ہے؟۴۔ اس صورت میں جبکہ مالکوں کی رضایت کے ساتھ نالی کو باغ کے اندر سے باغ کے باہر منتقل کردیا جائے تاکہ درختوں کو نقصان نہ پہنچے، پانی کے راستے کو تبدیل کرنے کا کیا حکم ہے؟
جواب: اس صورت میں جبکہ پانی قدیم الایام سے مذکورہ راستے سے گذرتا تھا اور گھروں اور باغوں کے مالکان بھی اسی راستے پر عملاً توافق رکھتے تھے، پانی کے راستے سے کو تبدیل کرنا اشکال رکھتا ہے، اسی طرح پائپ بچھانا یا نالی کو سمینٹ سے بنانا بھی بغیر مالکوںکی رضایت کے اشکال رکھتا ہے، لیکن اگر پانی کے راستے میں کوئی خرابی ہو تو صاحبان باغ اس کو درست کرائیں، ورنہ پانی کے مالکان اپنے پانی کو ضائع ہونے سے بچانے کے لئے بندوبست کرسکتے ہیں اور اس پانی کو باغوں کے لئے استعمال کرنا جائز نہیں ہے مگر یہ کہ اس پانی میں حصہ رکھتے ہوں۔