سوالات کو بہت مختصر، کم سے کم لاین میں بیان کریں اور لمبی عبارت لکھنے سے پرہیز کریں.

خواب کی تعبیر، استخارہ اور اس کے مشابہ سوال کرنے سے پرہیز کریں.

captcha
انصراف
انصراف
چینش بر اساس: حروف الفبا جدیدترین مسائل پربازدیدها

قبرستان کی زمین میں شخصی عمارت بنانا

ایک زمین جو ایک خاص آبادی یا شہر کے لئے وقف تھی اور بطور قبرستان استعمال ہورہی تھی ، کیا قبرستان کو منہدم کرکے دوبارہ شخصی عمارت کے لئے استعمال کیا جاسکتا ہے؟

جواب: اس صورت میں جب کہ وقف دفن اموات کے لئے ہوا اس کو بدلا نہیں جاسکتا؛ مگر یہ کہ میتوں کا دفن کرنا وہاں ممکن نہ ہو، اس صورت میں اس زمین کو دیگر کارخیر جیسے مسجد، مدرسہ کے لئے استعمال کیا جاسکتا ہے۔

دسته‌ها: وقف کے احکام

قبرستان کی زمین میں شخصی عمارت بنانا

کاشان میں آران نامی جگہ پر امامزادہ محمد ہلال بن علی - کا مزار، ملک کے دیگر امامزادوں کے مزار کی طرح ایک کمیٹی کے ذریعہ، ادارہ ہوتا ہے، اس امامزادہ کی کمیٹی نے ابتداء سے مزار کے مخارج اور تعمیراتی خرچ کو پورا کرنے کے لئے اطراف کی زمینوں کو فروخت کرنے کا اقدام کیا تھا، اس جگہ کے ساکنین نے اپنے قالین بُنّے کی محنت سے کمائی ہوئی رقم کے ذریعہ زمین کے ایک حصہ کو قبروں کے لئے اپنی ضرورت کے مطابق خریدلیا تھا اور اس زمانے میں نوبت یہ تھی کہ قبروں کو فقط نذورات کے عوض خریداروں کے سپرد کیا جاتا تھا، حال حاضر میں مزار کو توسعہ دینے اور نئے طریقے سے بنانے کا پلان اپنے اجرائی مراحل میں ہے، مذکورہ مزارمحمد ہلال بن علی کی کمیٹی نے پہلے خریدی ہوئی قبور کو بغیر اصلی صاحبان قبور کی رضایت کے دوبارہ سے دوسرے خریداروں کے ہاتھ بیچنا شروع کردیا ہے، جب کمیٹی کے سامنے قبروں کے اصلی مالکین کے اعتراض پیش ہوئے تو جواب میں کہنے لگے کہ مزار کا اپنا ایک خرچ ہے اس کو پورا کرنے کے لئے ضروری ہے کہ ان قبروں کو بیچاجائے، اس کے علاوہ یہ کہ پہلے معاملوں کا کوئی اعتبار نہیں رہا، اس وضاحت کو مدنظر رکھتے ہوئے نیچے دیے گئے سوالات کا جواب عنایت فرمائیں:۱۔ صاحبان اصلی کی رضایت کے بغیر قبروں کے بیچنے کا کیا حکم ہے؟۲۔ ان قبروں کے بیچنے کی رقم سے مزار کے خرچ کے پورا کرنے یا تعمیراتی مخارج یا دوسرے مصارف میں صرف کرنے کا کیا حکم ہے؟۳۔ صاحبان اصلی کی عدم رضایت کی صورت میں اس مزار کے صحن میں نماز پڑھنے کا کیا حکم ہے؟۴۔ دوبارہ خریدی ہوئی قبروں میں نئے مالکین کی طرف سے سپردخاک کئے گئے مردوں کا کیا حکم ہے؟۵۔ کیا مزار کی کمیٹی کا صرف یہ دعویٰ کہ قبروں کو چند طبقوں میں استعمال کیا جاسکتا ہے (حالانکہ پہلی فروخت کے وقت طبقوں کی کوئی محدودیت نہیں تھی) کچھ قبروں کو پہلے خریداروں سے لے لینے کی شرعی دلیل بن جاتا ہے؟

جواب: پہلے سے آخری سوال تک: وقف کی خرید وفروش جائز نہیں ہے، لیکن پہلے اگر کچھ پیسہ اباحہٴ دفن کے عوض لے لیا گیا تھا، اس پر کوئی اور چیز نہیں بڑھائی جاسکتی۔

دسته‌ها: وقف کے احکام

نقد پیسے کو وقف کرنا۔

فقہائے عظام نے وقف کی تعریف میں فرمایا ہے: ”حفظ العین وتسبیل المنفعہ“ عین (اصل مال) باقی اور منافعہ جاری رہے اس چیز کو مدنظر رکھتے ہوئے آج کے دور میں ملک کے نظام اور اقتصاد کے تبدل وتغیّر کے زیر اثر سکہ رائج الوقت نے اپنا ایک خاص مقام حاصل کرلیا ہے ، اکثر وبیشتر افراد قصد رکھتے ہیں کہ اپنے مال کا کچھ حصہ کار خیر کے لئے وقف کردیں ، التماس ہے کہ ذیل میں پوچھے گئے سوالوں کے جواب عنایت فرمائیں؟۱۔ کیا بینک کے کھاتے میں موجود ہ نقد رقم اور اس کے منافعہ کو اسلامی بینک داری کے قوانین کے مطابق وقف کرنا جائز ہے تاکہ واقف کی نظر کے مطابق خرچ کیا جاسکے؟

جواب: اس اشکال کی طرف توجہ کرتے ہوئے کہ جو فقہاء نقد پیسے کے وقف کے سلسلے میں جانتے ہیں احتیاط یہ ہے کہ اس جیسے موارد میں وصیت سے کام لیا جائے یعنی اپنی زندگی میں ایک رقم بینک یا قرض الحسنہ سوسائٹی کے سپرد کرے اور وصیت کرے کہ اس کے مرنے کے بعد اسی طریقے سے جاری رہے (بشرطیکہ وصیت ثلث ۱/۳ مال سے زیادہ نہ ہو، یا اگر ثلث مال سے زیادہ ہے تو اپنی زندگی میں ورثہ سے اجازت لے)

دسته‌ها: هبه کے احکام

بیوی کو دیے ہوئے زیورات کا واپس لینا۔

سونے کے بعض زیورات زینت (سنگار) کی خاطر بیوی کے اختیار میں دیے گئے لیکن انھیں ہبہ نہیں کیا گیا ہے، کیا فسخ نکاح کی صورت میں وہ زیورات مالک اول یعنی شوہر کی ملکیت میں باقی رہیں گے اور کیا وہ ان کا مطالبہ کرسکتا ہے؟

جواب: اگر عاریہ کے قصد سے یعنی وقتی طور سے اس کو دیاگیا تھا تو شوہر واپس لے سکتا ہے، لیکن اگر ہبہ کی نیت تھی اور اس کے عوض کچھ لیا بھی نہیں تھا تب بھی واپسی کا حق رکھتا ہے، لیکن اس بات کی طرف توجہ کرتے ہوئے کہ معمولاً شوہر حضرات عموماً ہبہ کے قصد سے دیتے ہیں، اگر سونے کے عوض کچھ لیا بھی تھا، واپس لینے کا حق نہیں رکھتا، ایسے ہی شوہر واپس لینے کا حق نہیں رکھتا جب دونوں ایک دوسرے کے رشتہ دار بھی ہوں۔

دسته‌ها: هبه کے احکام

مال موہوب

اگر ہبہ مشروطہ میں موہوب لہ (جس کو ہبہ کیا جارہا ہے) شرط پر عمل نہ کرے اور مال موہوب کو کسی دوسرے کی طرف منتقل کردے، کیا واہب (ہبہ کرنے والا) حق رجوع رکھتا ہے؟

جواب: جی ہاں، واہب حق رجوع رکھتا ہے ، لیکن ر جوع کے بعد موہوب لہ کو اس کا مثل پلٹانا ہوگا اگر موہوب مثلی ہو، یا اس کی قیمت پلٹائے گا اگر موہوب قیمی ہو۔

دسته‌ها: هبه کے احکام
قرآن و تفسیر نمونه
مفاتیح نوین
نهج البلاغه
پاسخگویی آنلاین به مسائل شرعی و اعتقادی
آیین رحمت، معارف اسلامی و پاسخ به شبهات اعتقادی
احکام شرعی و مسائل فقهی
کتابخانه مکارم الآثار
خبرگزاری رسمی دفتر آیت الله العظمی مکارم شیرازی
مدرس، دروس خارج فقه و اصول و اخلاق و تفسیر
تصاویر
ویدئوها و محتوای بصری
پایگاه اطلاع رسانی دفتر حضرت آیت الله العظمی مکارم شیرازی مدظله العالی
انتشارات امام علی علیه السلام
زائرسرای امام باقر و امام صادق علیه السلام مشهد مقدس
کودک و نوجوان
آثارخانه فقاهت