جس کا مال گیا ہے اس کی طرف سے سزا کا تقاضا ہونا
چور پر چوری کی حد (سزا) جاری کرنے کے سلسلے میں، اس کے تمام شرائط کے علاوہ کیا اس کی طرف سے، جس کا مال چورایا گیا ہے، تقاضا ومطالبہ کرنا بھی لازم ہے، یا حاکم شرع کے پاس فقط شکایت کرنے سے حد کا اجرا کرنا واجب ہے البتہ جب دوسرے تمام شرائط موجود ہوں، ؟
اس کا شکایت کرنا کافی ہے اور تقاضا یا مطالبہ کرنے کی ضرورت نہیں ہے ۔
نذر کے مصارف کے مقام پر شک
ایک شخص نے نذر کی ہے ، اس کو نذر کی مقدار معلوم ہے لیکن جس مقام کے لئے نذر کی ہے اس میں ان تین مقامات کے درمیان اسے شک ہے کہ امام رضا (علیہ السلام) کے روضہ مقدس پر جاکر اسے پورا کرے ، یا حضرت معصومہ کے روضہ پر یا حضرت شاہ عبد العظیم کے روضہ پر اس نذر کو پورا کرے اور وہاں پر خرچ کرے ، اس شخص کا کیا وظیفہ ہے؟
جواب: اگر نذر کی رقم مختصر ہے تو احتیاط یہ ہے کہ تینوں مقامات پر نذر ادا کرے اور اگر قابل ملاحظہ مقدار ہے تو قرعہ ڈال کر اس کے مطابق عمل کر سکتاہے ۔
ہڑتال کرنے والوں کو زبردستی کھانا کھلانا
ایسا شخص جس نے بھوک ہڑتال کر دی ہو اور اپنی جان کو یا کم سے کم اپنی سلامتی خطرہ میں ڈال دیا ہو، اس حالت میں صرف ڈاکٹر کے ذریعہ اس کو زبردستی غذا دیا جانا ہی اس کی جان کو بچا سکتا ہے، اس ضمن میں درج ذیل سوالوں کے جوابات عنایت فرمائیں:الف۔ کیا ڈاکٹر کے لیے ایسا کرنا واجب ہے یا وہ اس سے کوئی مطلب نہ رکھے؟ب۔ اگر اسے کھانا کھلانا واجب نہ ہو اور اس کام کے لیے انہیں زبردستی مارا پیٹا جائے تو اس کی جان بچانے کے لیے کس حد تک اسے مارا پیٹا جا سکتا ہے؟ج۔ اگر اس کی پٹائی اس کے بدن یا پوشت کی رنگت بدل جائے تو کیا اس کی دیت واجب ہے اور دیت کس کے ذمہ ہوگی؟د۔ مذکورہ بھوک ہڑتال میں اگر کسی کو یقین ہو کہ وہ اس میں اپنی جان دے دیگا جبکہ کسی دوسرے اپنے انجام کی کوئی خبر نہ ہو، کیا ان دونوں کی حالت میں فرق ہے؟ اگر فرق ہے تو اس میں ڈاکٹر کا اس دوسرے کے بارے میں کیا فریضہ ہے؟ھ۔ اگر ڈاکٹر کو زبردستی انہیں کھانا کھلانے کے لیے مجبور کیا جائے، اس غرض سے نہیں کہ ان کی جان بچ جائے بلکہ اس غرض سے وہ کسی بات کو ثابت کر سکیں اور اس کے لیے اس سے اقرار لے سکیں، اس صورت میں ڈاکٹر کا شرعی فریضہ کیا ہے؟
جواب: الف۔ ایسا کرنا ڈاکٹر اور تمام مسلمانوں کے لیے جہاں پر یہ واجب ہو جائے، واجب ہے ۔ب۔ بھوک ہڑتال کرنے والوں کے لیے خطرہ کے احساس کی صورت حد اقل ضرورت کے وقت جائز ہے ۔ج۔ جہاں پر واجب ہو جائے وہاں دیت نہیں ہے ۔د۔ ڈاکٹر کے لیے دونوں صورت حال میں کوئی فرق نہیں ہے ۔ھ۔ اگر مریض کی جان کو خطرہ نہ ہو تو ڈاکٹر اسے کھانا کھانے پر مجبور نہیں کر سکتا مگر یہ کہ ان موارد میں جہاں ملک اور اسلامی معاشرہ کی مصلحت کا تقاضا ہو۔
مسجد کی تیسری منزل کے مامومین کا اقتداء کرنا
جن لوگوں نے مسجد کی تیسری منزل پر( پہلی منزل کی ) جماعت کےساتھ نماز پڑھی ہے ، ان کی نما ز کا کیا حکم ہے َ
جواب:،۔ اگر وہ جماعت پہلی منزل پر منعقد جماعت کے ساتھ ایک ہی جماعت شما ر ہوتی ہے تو کوئی حرج نہیں ہے۔
پیشاب کی تھیلی کا نجاست سے آلودہ ہونا
وہ شخص جس کا پائخانہ یا پیشاب بے اختیار نکل جاتا ہو اور ایک تھیلی کے ذریعہ بدن تک پہنچنے سے روکے رکھتا ہو ، اب اگر نماز سے پہلے وہ تھیلی آلودہ ہوجائے تو کیا اس کو بدلنا واجب ہے؟اگر تھیلی پاک ہو اور نماز کے دوران پائخانہ یا پیشاب بے اختیار خارج ہوجائے تو کیا حکم ہے؟
جواب: وہ شخص جس کا پائخانہ یا پیشاب پے در پے نکلتا ہو اسے چاہئے کہ ہر وضو کے بعد فوراً نماز میں مشغول ہوجائے اور نماز احتیاط اور بھولے ہوئے سجدے اور تشہد کے لئے وضو کرنا لازم نہیں ، بشرطیکہ نماز اور ان کاموں کے درمیان فاصلہ نہ ڈالے، نماز کی حالت میں نجس تھیلی ساتھ رکھنے سے نماز باطل نہیں ہوتی۔
قرضہ کے اوراق کی خرید وفروش کے لئے سروس چارج لینا
قرضہ کے اوراق اور ان کی خرید وفروخت کا کیا حکم ہے؟ (قرضہ کے اوراق وہ اوراق ہیں جو جکومت کی طرف سے معیّن قیمت اور معیّن مدّت کے ساتھ صادر ہوتے اور اپنی اصلی قیمت سے کم پر بیچے جاتے ہیں اس شرط کے ساتھ کہ بینک اگلے سال ان کی اصلی قیمت پر خریدیں کیا بینک اس کا م کے عوض سروس چارج لے سکتے ہیں؟
جواب: تحریر کردہ صورت میں قرضہ کے اوراق کی خریداری میں اشکال ہے۔
حج پر نام لکھانے کے لئے دیئے گئے پیسے پر خمس
زمانہ حاضر میں پہلے واجب حج کے لئے حج کمیٹی میں نام لکھواتے ہیں، اس کے چند سال بعد ان کو حج پر بھیجا جاتا ہے، اس چیز کو مدنظر رکھتے ہوئے کہ کئی سال تک ان کے پاس یہ پیسہ پڑا رہتا ہے اور وہ اس سال خرچ نہیں ہوتا، کیا خمس کی تاریخ آنے پر اس کا خمس دینا ہوگا؟
اگر اسی سال کی آمدنی سے نام لکھوایا جائے تو خمس نہیں ہے ۔
والدین کی قضا نمازوں کا بڑے بیٹے پر واجب ہونا
کیا میت کی قضا نمازیں اور روزے، ہر بیوی کے بڑے بیٹے پر واجب ہیں یا ان میں سے فقط ایک بیٹے پر واجب ہے ؟ اور اگر بڑا بیٹا ان کی قضا نما اور روزے، بذات خود انجام نہ دینا چاہے کیا اجرت پرانجام دلانے کے لئے اپنے حصہ سے رقم دے گایا اصلی ترکہ سے ادا کرے گا ؟
جواب:۔ عمر کے لحاظ سے بڑے بیٹے پر واجب ہے چاہے وہ کسی بھی بیوی سے ہواور وہ شرائط کے ساتھ اپنے مال سے کسی شخص سے اجرت پر انجام دلا سکتا ہے ، اور اگر دو بیٹے عمر کے اعتبار سے بالکل برابر ہیں تو اس صورت میں ، اجرت کی رقم کو برابر تقسیم کریں ۔
صرورہ شخص( یعنی وہ شخص جو پہلی بار حج پر جارہا ہو ) کی نیابت
کیاصر ور ہ ( یعنی وہ شخص جو پہلی بار حج پر جارہا ہو ) نائب بن سکتا ہے ،خود مرد ہویا عورت اور جس کی جانب سے نائب ہوا ہے وہ بھی مردہو یا عورت؟
جواب :۔ صرورہ شخص کی نیابت خواہ مرد ہو یاعورت جائز ہے ، چاہے مرد کی جانب سے نائب ہو ایا عورت کی طرف سے ، ہاں البتہ عورت کا نائب ہونا خصوصاً اگر مرد کی جانب سے ہو تو مکروہ ہے ۔
مردوں کا سونا پہنّا
بہت سے گھرانے ایک غلط رواج کی بناء پر اپنے داماد کو سونے کی انگوٹھی یاگھڑی یا گلے کی زنجیر یا سونے چھلّا تحفہ میں دیتے ہیں اور وہ لوگ (داماد) بھی انہیں استعمال کرتے ہیں جس کے نتیجہ میں اس کام کی برائی اور قباحت ختم ہو جاتی ہے ااپ سے استدعا اور التماس ہے کہ مردوں کے لئے سونے کی انگوٹھی اور دیگر زیورات کا استعمال اور اسی طرح ان چیزوں کو دامادوں اور جوانوں کو تحفہ میں دینا اور اسی طرح ان چیزوں کو بنانا اور انکی خریدو فروخت کرنا جو اس برائی کے زمینہ فراہم کرنے کا مقدمہ ہے آپ اپنا با برکت نظریہ صراحت کے ساتھ تحریر فرمائیں تاکہ جوان اور معاشرہ کے دیگر طبقہ کے ا فراداپنا وظیفہ اور ذمہ داری سمجھ سکیں ؟
جواب۔ مردوں کے لئے مطلقاً سونے سے زینت کرنا حرام ہے اور مسلمان اور مکتب اہلبیت (ع) کی پیروی کرنے والے حجرات کو ان حضرات کی پیروی کرتے ہوئے اس کام سے پرہیز کرنا چاہئے اور تحفہ و غیر تحفہ داماد و غیر داماد میں کوئی فرق نہیں ہے اور اگر ان کا استعمال فقط مردوں سے مخصوص ہو (یعنی ایسے زیورات جو مردوں کے لئے مخصوص بنائے گئے ہوں اور انکو فقط مرد استعمال کر سکتے ہوں )تو ان کے بنانے اور خرید و فروخت کرنے میں بھی اشکال ہے اور اگر سونے کا زیور اور زینت صلیب کی شکل میں ہو تو اس کو بنانے خریدنے اور بیچنے کا گناہ دو گنا ہو جاتا ہے
نامحرم کو لذت اور ریبہ کی نظر سے دیکھنے کا مطلب
کیا کسی نا محرم خاتون کے چہرے یاہاتھوں کو لذت کے بغیر دیکھنے میں کوئی حرج ہے ؟ نیز قصد ریبہ اور لذت سے مراد کیا ہے ؟
جواب : کوئی حرج نہیں ہے ، قصد ریبہ سے مراد یہ ہے کہ گناہ میں پڑنے کا خوف ہو نیز لذت سے مراد جنسی لذّت ہے ۔
آزمایشگاہ میں رشد شدہ نطفہ کا ضایع کرنا
ڈاکٹر حضرات آزمایشگاہ میں مرد اور عورت کی منی کو مشین میں رکھ کر اسے رشد دیتے ہیں، اس مقدمہ کے ضمن میں درج ذیل سوالوں کے جواب عنایت کریں:الف: اس مشین میں رشد شدہ نطفہ کو پھینکنے کا کیا حکم ہے؟ یا وہ سقط جنین کے حکم میں آ جائے گا اور اس کے طفل کامل (ذی روح) ہونے تک اس کی محافظت ضروری ہے؟ب: اگر اس کا پھینکنا جائز نہ ہو تو کیا اس کے بدلہ سقط جنین کی دیت دینا واجب ہے، واجب ہونے کی صورت میں دیت کس کے ذمہ ہوگی؟ج: جنین (بچہ) کے سقط کرنے میں روح پڑنے یا نہ پڑنے کے سلسلے میں کوئی فرق پایا جاتا ہے؟د: مذکورہ بالا سوال کی روشنی میں کیا اجبنی مرد اور عورت کی منی کو ایک دوسرے کے ساتھ جمع کرنا اور مشین میں رشد دینا جائز ہے؟ھ: اگر منی اجنبی مرد اور عورت کی ہو تو اس صورت میں اس کا کیا حکم ہے؟
جواب: الف۔ اس کی حفاظت واجب نہیں ہے۔ب۔ گزشتہ جواب سے واضح ہو گیا کہ دیت واجب نہیں ہے۔ج: جب تک زندہ انسان کی صورت میں نہ ہو جائے، اس کی حفاظت پر دلیل موجود نہیں ہے۔د: ان دونوں میں کوئی فرق نہیں ہے۔ھ: اشکال سے خالی نہیں ہے۔
جدہ شہر میں احرام باندھنا
کیا جدہ شہر سے ، عمرہ تمتع کا احرام باندھنا جائز ہے؟
جواب :۔ چونکہ شہرہ جدہ کی محاذات ، کسی بھی میقات سے ، ثابت نہیں ہے ، احرام باندھنے کے لئے میقات یا میقات کے محاذات پر جانا چاہےئے اور اگر دونوں میں سے کوئی بھی ممکن نہ ہو تو احتیاط کے طور پر نذر مان کر محرِم ہو جائے اور پھر اس کے بعد احتیاط کی بناپر حرم کے شروع میں دوبارہ نئے طریقہ سے احرام باندھے۔
فحشا وگناہ سے روکنے میں نماز کی تاثیر
اگر ڈاڑھی کا مونڈنا اور ”حق الناس کا اپنے ذمہ رکھنا“ فحشاء وگناہ شمار ہوتا ہو اور اس کام پر اصرار بھی ہو تو کیا یہ کام انسان کی تمام نمازوں کے باطل ہونے کا سبب ہوتا ہے؟ کیونکہ قرآن مجید کے فرمان کے مطابق ”نماز انسان کو فحشاء وگناہ سے روکتی ہے“ لہٰذا ان فحشاء وگناہوں کو انجام دیتے رہنا باعث ہوگا کہ ہماری نماز واقعی نماز نہ ہو، اس سلسلے میں حضور کی کیا رائے ہے؟
ہر نماز انسان کو گناہ سے روکتی ہے، لیکن اس کے دائرے مختلف ہیں، نماز جس قدر بھی کامل ہوگی اسی قدر اس کا فحشاء وفساد سے روکنے کا دائرہ بھی وسیع ہوگا ۔

