مدت زمان پاسخگویی به هر سوال بین 24 تا 72 ساعت است.

لطفا قبل از 72 ساعت از پیگیری سوال و یا ارسال سوال مجدد خودداری فرمائید.

از طریق بخش پیگیری سوال، سوال خود را پیگیری نمایید.

captcha
انصراف

زمان پاسخگویی به سوالات بین 24 تا 72 ساعت می باشد.

انصراف
چینش :حروف الفباشماره مسئله
مسئله شماره 404استحاضہ (402)

استحاضہ کي قسميں

مسئلہ 404 : استحاضہ کي صرف دو قسميں ہيں:1 قليلہ2 کثيرہ قليلہ : اس خون کو کہتے ہيں کہ عورت جب روئي اپني شرمگاہ ميں داخل کرے تو وہ خون سے آلودہ ہوجائے ليکن دوسري طرف سے باہر نہ نکلے خواہ خون روئي ميں بھر جائے يا اس کے اندر نہ بھرےاستحاضہ کثيرہ : اور کثير کا مطلب ہے کہ پوري روئي خون سے بھر جائے اور اس سے باہر بھي بہہ جائے.

مسئله شماره 405استحاضہ (402)

مستحاضہ عورت کا وظیفہ [ذمہ داری ]

مسئلہ 405 : استحاضہ قلیلہ میں احتیاط واجب کی بناء بر عورت کو ہر نماز کے لئے ایک وضو کرنا چاہئے اور واجب ہے کہ خون کو دوسری جگہوں تک سرایت کرنے سے روکے۔ لیکن روئی اور رومال کا بدلنا واجب نہیں ہے جبکہ احتیاط مستحب ہے کہ بدل لے اور استحاضہ کثیرہ میں تین غسل کرنا واجب ہے ایک نماز صبح کے لئے، ایک نماز ظہر و عصر کے لئے اور ایک نماز مغرب و عشاء کے لئے اور ان نمازوں کو (یعنی ظہر و عصر او رمغرب و عشاء کو ملا کر پڑھے او راحتیاط مستحب یہ ہے کہ اس کے علاوہ ہر نماز کے لئے وضو (بھی) کرے۔چاہے غسل سے پہلے یاغسل کے بعد۔

مسئله شماره 407مستحاضہ عورت کا وظیفہ [ذمہ داری ](405)

استحاضہ قلیلہ کا نماز صبح کے بعدکثیرہ میں بدل جانا

مسئلہ 407: اگر استحاضہ قلیلہ والی عورت نماز صبح کے بعد کثیرہ ہوجائے تو نماز ظہر وعصر کے لئے ایک غسل کرے اور اگر نماز ظہر وعصر کے بعد کثیرہ ہوجائے تو مغرب و عشاء کے لئے ایک غسل کرنا چاہئے۔

مسئله شماره 410مستحاضہ عورت کا وظیفہ [ذمہ داری ](405)

نماز کو جدا جدا یا ملا کر پڑھنا

مسئلہ 410: اگر مستحاضہ قلیلہ ظہر وعصر یا مغرب و عشاء کو الگ الگ پڑھے تو ہر نماز کے لئے الگ وضو کرے اسی طرح مستحب نمازوں کے لئے الگ وضو کرے البتہ پوری نماز شب کے لئے ایک وضو یاایک غسل کافی ہے اورنماز احتیاط و بھولے ہوئے سجدہ یا بھولے ہوئے تشہد یا سجدہ سہو یعنی جن چیزوں کو نماز کے بعد بلافاصلہ بجالایا جاتا ہے ان کے وضو یا غسل کی ضرورت نہیں ہے ۔

مسئله شماره 412مستحاضہ عورت کا وظیفہ [ذمہ داری ](405)

استحاضہ قلیلہ استحاضہ کثیرہ میں شک

مسئلہ 412 : اگر يہ معلوم نہ ہو کہ اس کا استحاضہ قليلہ ہے يا کثيرہ تو احتياط واجب کي بناء پر نماز سے پہلے اچھي طرح سے ديکھ لے اور اگر اپني جانچ نہيں کرسکتي تو احتياط واجب يہ ہے کہ استحاضہ کثيرہ کے اعمال بھي بجالائے اور استحاضہ قليلہ کے بھي اور اگر اس کو اپني پہلے کي حالت معلوم ہو کہ کثيرہ تھي يا قليلہ تو اسي کے مطابق عمل کر سکتي ہے.

مسئله شماره 415مستحاضہ عورت کا وظیفہ [ذمہ داری ](405)

مقدمات اور مستحبات نماز کو انجام دینا

مسئلہ 415: مستحاضہ کو غسل یاوضو کے بعد فورا نماز میں مشغول ہوجانا چاہئے البتہ اذان و اقامت کہنے ، نماز سے پہلے کی دعاؤں کو پڑھنے، بلکہ معمول کے مطابق جماعت کے انتظار میں کوئی حرج نہیں ہے اور خود نماز میں بھی مستحبات کو مثلا قنوت وغیرہ کو پڑھ سکتی ہے۔

مسئله شماره 418مستحاضہ عورت کا وظیفہ [ذمہ داری ](405)

مستحاضہ عورت کا روزہ

مسئلہ 418 : مستحاضہ کو ماہ رمضان کا روزہ رکھنا چاہئے اور روزہ اس وقت صحيح ہوگا جب وہ اس رات کي نماز مغرب و عشاء کے لئے غسل کرے جس کي صبح کو روزہ رکھنا چاہتي ہے اور جس دن روزہ رکھے بناء براحتياط واجب اس دن کے غسلوں کو بھي بجالائے.

مسئله شماره 423مستحاضہ عورت کا وظیفہ [ذمہ داری ](405)

مستحاضہ کی قضا اور نافلہ نمازیں

مسئلہ 423 : مستحاضہ قضا نمازيں بھي پڑھ سکتي ہے ليکن ہر نماز کے لئے بناء براحتياط واجب وضو کرنا ہوگا البتہ روزانہ کے نوافل پڑھنے کے لئے وہي نماز واجب والا وضو کافي ہے اسي طرح پوري نماز شب کے لئے ايک وضو کافي ہےبشرطيکہ نماز شب کو پے در پے بجالائے.

پایگاه اطلاع رسانی دفتر مرجع عالیقدر حضرت آیت الله العظمی مکارم شیرازی
سامانه پاسخگویی برخط(آنلاین) به سوالات شرعی و اعتقادی مقلدان حضرت آیت الله العظمی مکارم شیرازی
آیین رحمت - معارف اسلامی و پاسخ به شبهات کلامی
انتشارات امام علی علیه السلام
موسسه دارالإعلام لمدرسة اهل البیت (علیهم السلام)
خبرگزاری دفتر آیت الله العظمی مکارم شیرازی