مدت زمان پاسخگویی به هر سوال بین 24 تا 72 ساعت است.

لطفا قبل از 72 ساعت از پیگیری سوال و یا ارسال سوال مجدد خودداری فرمائید.

از طریق بخش پیگیری سوال، سوال خود را پیگیری نمایید.

captcha
انصراف

زمان پاسخگویی به سوالات بین 24 تا 72 ساعت می باشد.

انصراف
چینش :حروف الفباشماره مسئله
مسئله شماره 1561مال غنيمت (1557)

جنگي غنايم غير منقول غنايم کو شامل نہيں ہوتي ہيں

مسئلہ ۱۵۶۱:صرف اس مال غنیمت پر خمس واجب ہو تا ہے جس کو حمل و نقل کیا جا سکتا ہے (یعنی ایک جگہ سے دوسری جگہ لیجایا جا سکتا ہے) اورخمس دینے کے بعد جنگ کرنے والے مسلمان اس کے مالک ہوجاتے ہیں لیکن کفار سے جو زمین ملے اس میں خمس نہیں ہے وہ زمین تمام مسلمانوں کی ملکیت ہے۔

مسئله شماره 1065کثیرالشک کا شک (کثیر الشک یعنی جس کوزیادہ شک ہوتاہو)(1061)

جو ا?دمي نماز ميں کسي ايک جگہ زيادہ شک کرے

مسئلہ1065۔ اگرکسی کومخصوص جگہ پرزیادہ شک ہوتا ہو مثلا حمد و سوره میں تو اس شک کی پرواہ نہ کرے، لیکن دوسرے مقامات پرجوشک ہوں ان پرشک کے دستورکے مطابق عمل کرے، صرف جس مقام پر زیاده شک کرے ، اس کی پرواه نه کرے ، اسی طرح اگرکسی کوصرف معین نماز(مثلانمازصبح) میں شک ہوتاہے تواس میں شک کی پرواہ نہ کرے، باقی نمازوں میں شک کے احکام پرعمل کرے۔اور اگرکسی کوکسی خاص جگہ زیادہ شک ہوتاہے(مثلاجس وقت لوگوں کے درمیان نمازپڑھے) توصرف اسی جگہ پراپنی شک کی پرواہ نہ کرے،

مسئله شماره 1433قضا روزوں کے احکام (1427)

جو ا?يندہ ماہ رمضان تک گزشتہ قضا روزے انجام نہ دےسکے

مسئلہ ۱۴۳۳: اگر کوئی بیماری کی وجہ سے رمضان کا روزہ نہ رکھ سکے اور بیماری سال آئندہ تک باقی رہے تو نہ رکھے ہوئے روزوں کی قضا واجب نہیں ہے۔ صر ف ہر روز کے عوض ایک ایک مد (تقریبا ۷۵۰ گرام) گیہوں یا جو اور اس کے مانند کوئی چیز فقیر کودے۔ لیکن اگر بیماری کے علاوہ کسی اور عذر کی بناء پر (مثلا سفر کی و جہ سے) روزہ نہ رکھ سکے اور یہ عذرا گلے رمضان تک باقی رہے تو احتیاط واجب ہے کہ نہ رکھے ہوئے روزوں کی رمضان کے بعد قضا کرے اور ہر دن کے لئے ایک ایک مد کھانا فقیروں کودے۔ اور یہی حکم ہوگا اگر بیماری کی وجہ سے رمضان کا روزہ نہ رکھ سکے اور بیماری برطرف ہوجانے کے بعد کوئی دو سرا عذر مثلا سفر در پیش ہوجائے۔

مسئله شماره 2409ميراث کے متفرق مسائل(2406)

جو اپنے رشتہ دار کو جان بوجھ کر يا غلطي سے قتل کر دے

مسئلہ 2409: جو شخص اپنے کسي رشتہ دار کو جان بوجھ کر نا حق قتل کردے تو وہ اس مقتول کي ميراث نہيں پائے گا ليکن اگر غلطي سے قتل کردياہو تو ميراث پائيگا (مثلا ہوا ميں پتھر مارا ارو اتفاقا کسي رشتہ دار کو لگ گيا اور وہ مرجائے) البتہ اس صورت ميں قتل کي جوديت ہوگي بنابر احتياط اس ديت ميں سے اس کو کچھ نہ ملے گا.

مسئله شماره 174پاني (169)

جو برتن شراب سے نجس هو گيا هو

مسئلہ 174 : جو برتن شراب سے نجس ہو گیا ہے چاہئے کہ اسے تین مرتبہ قلیل پانی سے دھوئیں اور ہاتھ سے بھی ملیں اور سات مرتبہ دھونا مستحب ہے ليکن اگر کر، جاري پاني يا نل سے دھليں تو ايک مرتبه کافي هے اور هاتھ سے ملنا بھي ضرورت نهيں هے۔

مسئله شماره 2119دودھ پلانے کے شرائط جو کہ محرم بننے کا سبب ہے (2116)

جو بچے ايک مياں بيوي کا دودھ پيتے ہيں وہ آپس ميں محرم ہيں

مسئلہ 2119:اگر کوئي عورت ايک ہي شوہر کا دودھ ايک لڑکي اور ايک لڑکے کو کامل طريقے سے پلادے تو وہ دونوں اپس ميں محرم ہوجائيں گے ليکن ان کے بھائي بہن ايکدوسرے کے محرم نہيں ہوں گے.

مسئله شماره 2218حيوانات کا شکار اور ذبح کے احکام (2214)

جو حيوان خود سے مر جائے

مسئلہ 2218: ہاتھي،، ريچھ ،بندر، چوہا اور وہ جانور جو سانپ اور مگر مچھ (گوہ) کي طرح زمين کے اندر زندگي بسر کرتے ہيں تو ان ميں جو خون جہندہ رکھتے ہوں اگر خو د بہ خود مرجائيں تو نجس ہيں ليکن اگر ان کو ذبح کياجائے يا شکار کياجائے تو پاک ہيں.

مسئله شماره 429ماہواري (عادت ماہانہ) (426)

جو خون لڑکی نو سال سے پہلےاور عورت یائسہ ہونے کے بعد دیکھتی ہے

مسئلہ 429 : لڑکي کو جو خون نو سال سے پہلے آئے اور عورت کو جو خون يائسہ ہونے کے بعد آئے وہ حيض کے احکام نہيں رکھتا، اور اگر زخم و جراحت کا خون نہيں ہے تو وہ استحاضہ ہے جس کا حکم پہلے گزر چکا ہے.

پایگاه اطلاع رسانی دفتر مرجع عالیقدر حضرت آیت الله العظمی مکارم شیرازی
سامانه پاسخگویی برخط(آنلاین) به سوالات شرعی و اعتقادی مقلدان حضرت آیت الله العظمی مکارم شیرازی
آیین رحمت - معارف اسلامی و پاسخ به شبهات کلامی
انتشارات امام علی علیه السلام
موسسه دارالإعلام لمدرسة اهل البیت (علیهم السلام)
خبرگزاری دفتر آیت الله العظمی مکارم شیرازی