مدت زمان پاسخگویی به هر سوال بین 24 تا 72 ساعت است.

لطفا قبل از 72 ساعت از پیگیری سوال و یا ارسال سوال مجدد خودداری فرمائید.

از طریق بخش پیگیری سوال، سوال خود را پیگیری نمایید.

captcha
انصراف

زمان پاسخگویی به سوالات بین 24 تا 72 ساعت می باشد.

انصراف
چینش :حروف الفباشماره مسئله
مسئله شماره 200زمين

زمين سے پاک ہونے کے شرايط

مسئلہ 200 : نجس زمین پر چلنے سے اگر انسان کا پاؤں یا جوتے کا تلا نجس ہوجائے تو پاک زمین پر چلنے یاپاک زمین پر پاؤں رگڑنے سے پاک ہوجاتا ہے بشرطیکہ زمین پاک اور خشک ہو اور عین نجاست زائل ہوجائے اور زمین مٹی، پتھر، اینٹوں یاسمینٹ وغیرہ کا فرش ہونا چاہئےلیکن فرش، چٹائی، سبزہ پر چلنے سے پیر کے اور جوتے کے نجس تلے پاک نہیں ہوتے۔

مسئله شماره 208سورج (آفتاب) (207

سورج سے پاک ہونے کے شرايط

مسئلہ 208 : زمین اور چھت چند شرائط کے ساتھ سورج کی تپش سے پاک ہوتے ہیں:اول : نجس چیزمیں سرایت کرنے والی رطوبت ہو، لہذا اگر خشک ہو تو پہلے تر کردیں تاکہ آفتاب کے ذریعہ خشک ہو۔دوم : عین نجاست کے پہلے دور کردینا چاہئے۔سوم : آفتاب کی روشنی براہ راست اس پر پڑے یہ نہ ہو کہ بادل وغیرہ کے پیچھے سے آفتاب کی روشنی پڑے ہاں اگر بادل اتنا باریک ہو کہ آفتاب کی روشنی کو روک نہ سکے تو کوئی حرج نہیں ہے لیکن اگر سورج کی روشنی شیشے کے پیچھے سے پڑے تو بھی کوئی حرج نہیں ہے۔چہارم : نجس چیز آفتاب کی تپش سے خشک ہو لیکن اگر ہوا یا کسی اور گرمی کی وجہ سے خشک ہو تو کافی نہیں ہے۔ ہاں دوسری چیز اتنی کم ہو کہ لوگ کہیں کہ آفتاب کی حرارت سے خشک ہوئی ہے تو کافی ہے۔

مسئله شماره 216انقلاب (215)

نجس انگور سے بني ہوئي شراب کا سرکہ ہوجانا

مسئلہ 216 : نجس انگور سے بنی ہوئی شراب سرکہ ہوجانے سے پاک نہیں ہوتی۔ حتی اگر باہر سے کوئی نجاست شراب میں پڑجائے تو سرکہ ہوجانے کے بعد بھی اس سے اجتناب واجب ہے، اسی طرح نجس انگور، کشمش یا خرما سے جو سرکہ بنایا جائے وہ نجس ہے۔

مسئله شماره 217انقلاب (215)

انگور کے گچھوں سميت سرکہ بنانا

مسئلہ 217 : اگر انگور کو اس کے گچھوں سميت سرکہ ميں ڈال ديں اور وہ عموما سرکہ ہونے سے پہلے شراب ہوجائے اس کے بعد سرکہ ہوجائے تو پاک ہے ليکن اگر کھيرا، بيگن اور اس کے مانند کوئي چيز ڈاليں تو احتياط واجب يہ ہے کہ اس سے اجتناب کريں.

مسئله شماره 227اسلام لانا (225)

دل سے ايمان لانا

مسئلہ 227۔ کافر اگر زبان سے کلمہ نہ پڑھے لیکن دل سے اس کے معنی پر ایمان رکھتا ہو تو مسلمان ہے لیکن اگر زبان سے تو کلمہ پڑھے مگر معلوم ہو کہ یہ دل سے ایمان نہیں رکھتا تو بناء بر احتیاط واجب اس سے اجتناب کرنا چاہئے۔

مسئله شماره 229تبعيت (228)

سرکہ ہونے کے بعد شراب کے برتن کا حکم

مسئلہ 229 : اگر شراب سرکہ بن جائے توجہاں تک شراب یا انگور جوش کھاتے ہوئے برتن میں لگا ہے وہ بھی ضمنا پاک ہوجائے گا اور اگر ڈھکّن تک رطوبت پہونچی ہے تو سرکہ بننے کے بعد وہ ڈھکّن بھی پاک ہوجائے گا۔ لیکن اگر جوش کھاتے وقت برتن سے نکل کر اس کی پشت پر لگ جائے تو سرکہ ہونے کے بعد برتن کی پشت پاک نہیں ہوگی۔

پایگاه اطلاع رسانی دفتر مرجع عالیقدر حضرت آیت الله العظمی مکارم شیرازی
سامانه پاسخگویی برخط(آنلاین) به سوالات شرعی و اعتقادی مقلدان حضرت آیت الله العظمی مکارم شیرازی
آیین رحمت - معارف اسلامی و پاسخ به شبهات کلامی
انتشارات امام علی علیه السلام
موسسه دارالإعلام لمدرسة اهل البیت (علیهم السلام)
خبرگزاری دفتر آیت الله العظمی مکارم شیرازی