مدت زمان پاسخگویی به هر سوال بین 24 تا 72 ساعت است.

لطفا قبل از 72 ساعت از پیگیری سوال و یا ارسال سوال مجدد خودداری فرمائید.

از طریق بخش پیگیری سوال، سوال خود را پیگیری نمایید.

captcha
انصراف

زمان پاسخگویی به سوالات بین 24 تا 72 ساعت می باشد.

انصراف
چینش :حروف الفباشماره مسئله
مسئله شماره 1650زکات کا مصرف(1641)

جس کو فقير سمجهتے ہوئے زکات دي جائے اور بعد ميں معلوم ہو کہ فقير نہيں تها

مسئلہ1650: اگر کسي کو فقير گمان کرتے ہو ئے زکوة ديدے اور بعد ميں پتہ چلے کہ فقير نہيں تھايا مسئلے سے نا واقف ہونے کي وجہ سے غير فقير کو زکوة ديدے اب اگر ديئے گئے مال سے کچھ باقي ہو تو واپس لے سکتا ہے اور لے کر فقير کودے سکتا ہے اور اگر کچھ باقي نہ ہو تو لينے والا اگر جانتا تھا يا احتمال ديتاتھا کہ يہ زکوة کا مال ہے تو اس کا عوض دے اور وہ بھي مستحق کو پہنچادے ليکن اگر بہ عنوان زکوة نہيں دياتھا تو اس سے کچھ واپس نہيں لے سکتا بہرحال اگر مستحق کي تشخيص ميں کوتاہي نہيں کي ہے تو اپنے مال سے دوبارہ دينا ضروري نہيں ہے.

مسئله شماره 6273۔ پانی کے استعمال سے بیمار ہونے یا بیماری کے طولانی ہونے کا خطرہ ہو(625)

جس کو معلوم ہو کہ پاني اس کے لئے مضر ہے

مسئلہ 627 : جس کو معلوم ہو کہ پانی اس کے لئے مضر ہے اس لئے تیمم کرے اور بعد میں پتہ چلا کہ پانی اس کے لئے مضر نہیں تھا تو اس کا تیمم باطل ہے اور اگر اس تیمم سے نماز بھی پڑھ چکا ہے تو بناء بر احتیاط واجب اس نماز کا اعادہ کرے اور اس کے برعکس اگر یقین تھا کہ پانی نقصان نہیں کرے گا اور ا س نے وضو یا غسل کر لیا اور بعد میں پتہ چلا کہ پانی اس کے لئے مضر تھا تو اس کا وضو اور غسل صحيح هے

مسئله شماره 2351وصيت کے احکام (2327)

جس کو وصيت کي ہے اگر وہ پہلے مر جائے

مسئلہ 2351اگر مرنيوالا کسي کے لئے وصيت کرجائے کہ فلاں شخص کو ديدي جائے اور وہ شخص قبول کرنے يار و کرنے سے پہلے مرجائے تو اس کے ورثاء وصيت قبول کرسکتے ہيں مرنے والا (وصي) خواہ وصيت کرنيوالے سے پہلے مرگيا ہو اي بعد ميں مراہو مگر يہ اس صورت ميں ہے جب وصيت کرنے والے نے اپني وصيت سے عدول نہ کياہو.

مسئله شماره 350وضوئے جبيرہ (345)

جس کي ہتھيلي يا انگليوں ميں جبيرہ ہو

مسئلہ 350 : جس کي ہتھيلي يا انگليوں ميں جبيرہ ہو اور وضو کرتے وقت گيلا ہاتھ اس پر پھير چکا ہو تو سر و پير کے مسح کو اسي تري سے انجام دے سکتا ہے اور اگر وہ تري کافي نہ ہو تو وضو کے ديگر اعضاسے رطوبت لے سکتاہے.

مسئله شماره 1162وطن پہنچنا

جس کے دو يا تين وطن ہوں

مسئلہ 1162 : یہ بھی ہوسکتا ہے کہ انسان دو جگہوں پر رہے مثلا چھ ماہ ایک شہر میں اور چھ ماہ دوسرے شہرمیں رہے تو دونوں (شہر) اس کے وطن میں شمار ہوں گے۔ حتی کہ یہ بھی ممکن ہے کہ ایک انسان کے تین وطن ہوں۔

مسئله شماره 1112بھولے ہوئے تشھد اور سجدے کي قضا (1107)

جس کے ذمے تشھد اور سجدےکي قضاکےعلاوہ سجدہ سھو بھي ہو

مسئلہ 1112 : اگر نمازی کے ذمہ سجدہ یا تشہد کی قضا کے ساتھ سجدہ سہو بھی ہو تو نماز کے بعد پہلے تشہد یا سجدہ کی قضا کرے اس کے بعد سجدہ سہو بجالائے،تشهد کي قضا کے مورد ميں صرف سجده سهو کا بجا لانا کافي اور سجده سهو کا تشهد بھولے هوئے تشهد کي جگه پر کافي هے۔

مسئله شماره 1130ابتداء سے آٹھ فرسخ کي نيت ہو (1127)

جس کے سفر دوسرے کے تابع ہو

مسئلہ 1130 : جس کا سفر دوسرے کے تابع ہو جیسے بیٹا، باپ کے ساتھ سفر کرے تو اگر اس کو معلوم ہے کہ باپ کا سفر آٹھ فرسخ ہے تو نماز کو قصر پڑھے حتی کہ اگر کسی کو زبردستی لے جایاجائے(جیسے قیدی)اور اس کو معلوم ہو کہ سفر آٹھ فرسخ کا ہے تو وہ بھی نماز قصر پڑھے۔ البتہ اگر احتمال عقلائی موجود ہو کہ چار فرسخ سے پہلے وہ جدا ہو کر واپس آجائے گا تو پوری نماز پڑھے۔

پایگاه اطلاع رسانی دفتر مرجع عالیقدر حضرت آیت الله العظمی مکارم شیرازی
سامانه پاسخگویی برخط(آنلاین) به سوالات شرعی و اعتقادی مقلدان حضرت آیت الله العظمی مکارم شیرازی
آیین رحمت - معارف اسلامی و پاسخ به شبهات کلامی
انتشارات امام علی علیه السلام
موسسه دارالإعلام لمدرسة اهل البیت (علیهم السلام)
خبرگزاری دفتر آیت الله العظمی مکارم شیرازی