مدت زمان پاسخگویی به هر سوال بین 24 تا 72 ساعت است.

لطفا قبل از 72 ساعت از پیگیری سوال و یا ارسال سوال مجدد خودداری فرمائید.

از طریق بخش پیگیری سوال، سوال خود را پیگیری نمایید.

captcha
انصراف

زمان پاسخگویی به سوالات بین 24 تا 72 ساعت می باشد.

انصراف
چینش :حروف الفباشماره مسئله
مسئله شماره 1733

حج

مسئلہ 1733: حج کا مطلب خانہ ي خدا کي زيارت اور ايسے اعمال کے بجالانے کا نام ہے جس کو (مناسک حج) کہاجا تا ہے تمام ان لوگوں پر جو درج ذيل شرائط کے مالک ہوں عمر ميں ايک مرتبہ حج کرنا واجب ہے.1 بالغ ہوں2 عاقل ہوں3 حج کرنے سے کوئي ايسا عمل نہ ترک ہو رہاہو جو حج سے زيادہ اہم ہو يا ايسے حرام کام ارتکاب نہ ہو رہا ہو جس کي اہميت شريعت کي نظر ميں زيادہ ہو.4 مستطيع ہوں.1. ر استے کا خرچ اور جن چيزوں کي حج کے سفر ميں ضرورت ہوتي ہو اس کا مالک ہواس طرح سواري جس کي ضرورت ہو يا اتنا مال ہو جس کے ذريعہ ان چيزوں کو حاصل کرسکتا ہو.2. راستہ ميں کوئي مانع نہ ہو کوئي خطرہ نہ ہو اپنے مال و ابرو و جان کے لئے ضرر نہ ہو اس لئے اگر راہ بند ہو يا کوئي خطرہ ہو تو حج واجب نہ ہوگا ليکن اگر دوسرا راستہ ہوچاہے دور کاہو تو اس سے حج بجالانے کي جسماني طاقت ہو.3 مناسک حج بجالانے کي جسماني طاقت ہو 4 مکہ مکرمہ پہونچنے اور اعمال حج بجالانے کے لئے کافي وقت ہو.5 جن لوگوں کا شرعا يا عرفا خرچ لازم ہو ان کے مصارف رکھتا ہو.6 مال يا تجارت يا کوئي بھي ايسا ذريعہ رکھتا ہو جس سے واپسي کے بعد اپني زندگي بسر کرسکے.

مسئله شماره 170پاني (169)

نجس برتن کو پاک کرنے کا طريقہ

مسئلہ 170: نجس برتن کو قلیل پانی میں تین مرتبہ دھونا چاہئے لیکن کر یا جاری پانی میں صرف ایک مرتبہ دھونا کافی ہے۔ اگرچہ تین مرتبہ دھونا بہتر ہے۔ (نل کا پانی جاری پانی کے حکم میں ہے)

مسئله شماره 171پاني (169)

جس برتن کو کتے نے چاٹ ليا ہو اس کو پاک کرنے کا طريقہ

مسئلہ 171 : اگر کتا کسی برتن کو چاٹ لے یااس سے پانی یا کوئی دوسری سیال چیزپی لے تو پہلے اس کو پاک مٹی سے جس میں تھوڑا پانی ملا ہو، مانجھنا چاہئے اس کے بعد دو مرتبہ قلیل پانی سے یا ایک مرتبہ کر یا جاری پانی سے دھوئیں اور اگر کتے کالعاب دہن کسی برتن میں گر گیا ہو تب بھی احتیاط مستحب یہی ہے کہ اسی طرح پاک کریں۔ لیکن اگر کتے کے بدن کا کوئی اور حصہ رطوبت کے ساتھ کسی برتن سے لگ جائے تو مٹی سے مانجھنا واجب نہیں ہے۔ بلکہ قلیل پانی سے تین مرتبہ اور کر یا جاری سے ایک مرتبہ دھو لینا چاہئے۔

مسئله شماره 175پاني (169)

کوزے کو پاک کرنے کا طريقہ

مسئلہ 175 : نجس مٹی سے بنے ہوئے کوزے کو یااگر کسی کوزے میں نجس پانی سرایت کرگیا ہو تواس کو جاری یا کرپانی میں رکھ دیں تو اگر پانی اس کے اندرونی حصے میں پہنچ کر باہر نکل جائے تو وہ پاک ہوجاتاہے۔ لیکن اگر پانی اندر نہیں پہنچتا تو صرف ظاہری حصہ پاک ہوگا اور ظاہری حصے کو قلیل پانی سے بھی پاک کیا جاسکتا ہے۔

مسئله شماره 179پاني (169)

تنور کو پاک کرنے کا طريقہ

مسئلہ 179: نجس تنور کو پاک کرنے کے لئے اگر اوپر سے اس میں اس طرح پانی ڈالیں کہ ہر جگہ پہنچ جائے تو کافی ہے۔ ہاں اگر پیشاب سے نجس ہواہے توایسا دو مرتبہ کرنا چاہئے او ربہتر ہے کہ اس کے نیچے ایک گڑھا کھود دیں تاکہ پانی اس میں جمع ہوجائے پھر پانی کو نکال کر دوبارہ گڑھے کو پاک مٹی سے بھردیں۔

مسئله شماره 180پاني (169)

نجس چيز کا دھون

مسئلہ 180 : اگر نجس چیز کو کر، جاری یا نل کے پانی سے دھوئیں تاکہ عین نجاست دور ہوجائے یا عین نجاست کو دور کرنے کے بعد جاری یا کر پانی میں ڈبو دیں تو پاک ہوجائے گا۔ لیکن فرش یا لباس وغیرہ کو نچوڑ نا یا جھٹکنا ضروری ہے تاکہ اس کا پانی نکل جائے۔

مسئله شماره 181پاني (169)

کتنی مرتبہ دھوئیں

مسئلہ 181 : نجس چيز کوپاک کرنے کے لئے ايک مرتبه دھونا کافي هے چاهے پيشاب سے نجس هوئي هو يا اسکے علاوه کسی اور چيز سے ، چاهے کُر پاني سے پاک کريں يا قليل پاني سے ليکن اگر پيشاب سے نجس هوئي هے تو بهترهے که قليل پاني سے دو مرتبه دھوئيں۔

مسئله شماره 183پاني (169)

دودھ پیتے بچہ کے پیشاب سے نجس ہوجانے والی چیز کو پاک کرنے کا طریقہ

مسئلہ 183 : اگر کوئی چیز ایسے دودھ پیتے بچہ یابچی کے پیشاب سے نجس ہوجائے جوابھی کھانا نہیں کھاتا تو اس پر ایک مرتبہ پانی ڈالنے سے وہ چیز پاک ہوجائے گی اور اگر لباس اور بچھونے وغیرہ ہو تو اسکو نچوڑنا ضروری نہیں ہے۔ لیکن احتیاط مستحب ہے کہ دو مرتبہ پانی ڈالیں۔

مسئله شماره 185پاني (169)

غلّوں [گہیوں، چاول] اور صابن وغیرہ کو پاک کرنے کا طریقہ

مسئلہ 185 : اگر گہیوں، چاول، صابن وغیرہ کا ظاہری حصہ نجس ہوجائے تو جاری یاکُر پانی میں ڈبونے یا کھلے نل کے نیچے رکھنے سے پاک ہوجاتاہے۔ لیکن اگر اندرونی حصہ نجس ہوجائے تو پانی میں اتنی دیر رکھنا چاہئے کہ یقین ہوجائے کہ پانی اندر نفوذ کرکے خارج ہوگیا ہے۔

مسئله شماره 194پاني (169)

چکنی چیز کو پاک کرنے کا طریقہ

مسئلہ 194 : وه گوشت اور دنبہ جو نجس ہو جائیں پانی سے پاک ہوجاتے ہیں اسی طرح اگر بدن يا لباس چکنا هونے سے پهلے نجس هو جائے اور چربي اتني هو که پاني اس کے پهونچنے ميں رکاوٹ بن جائے تو (پاک کرنے سے) پهلے چکنائي کو دور کرنا چاهئے، ليکن اگر بدن يا لباس کو چکنا کيا هو اور اس کے بعدنجس هو جائے تو اس صورت ميں بدن يا لباس کا صرف اوپری حصےکو پاک کرلينا کافي هے اور چکنائي کو دور کرنا ضروري نهيں هے۔

مسئله شماره 197پاني (169)

زمین کو قلیل پانی سے پاک کرنے کا طریقہ

مسئلہ 197 : اگر کسی زمین کو قلیل پانی سے پاک کریں اور اگر وہ زمین کنکریلی یا رتیلی ہو کہ غسالہ یعنی باقی ماندہ پانی اس میں چلاجائے تو وہ پاک ہوجاتی ہے۔ لیکن اس زمین کے نیچے کے کنکر اورریت نجس ہوجائے گی۔ اسی طرح زمین اگر نشیبی ہو اور پانی اس سے گزر جاتا ہو تب بھی پاک ہے لیکن اگر غسالہ زمین پر رہ جاتاہے تو نجس ہے البتہ کسی ذریعہ سے غسالہ کو اکھٹا کرکے پھینک دیں تو نجس نہیں ہوگی۔

پایگاه اطلاع رسانی دفتر مرجع عالیقدر حضرت آیت الله العظمی مکارم شیرازی
سامانه پاسخگویی برخط(آنلاین) به سوالات شرعی و اعتقادی مقلدان حضرت آیت الله العظمی مکارم شیرازی
آیین رحمت - معارف اسلامی و پاسخ به شبهات کلامی
انتشارات امام علی علیه السلام
موسسه دارالإعلام لمدرسة اهل البیت (علیهم السلام)
خبرگزاری دفتر آیت الله العظمی مکارم شیرازی