مدت زمان پاسخگویی به هر سوال بین 24 تا 72 ساعت است.

لطفا قبل از 72 ساعت از پیگیری سوال و یا ارسال سوال مجدد خودداری فرمائید.

از طریق بخش پیگیری سوال، سوال خود را پیگیری نمایید.

captcha
انصراف

زمان پاسخگویی به سوالات بین 24 تا 72 ساعت می باشد.

انصراف
چینش :حروف الفباشماره مسئله
مسئله شماره 2183غصب کے احکام (2178)

جب غصبي مال دوسري چيز ميں مل جائے

مسئلہ 2183: جب غصبي مال دوسري چيز ميں مل جائے اور اس کا جدا کرنا ممکن ہو تو جدا کرنا چاہئيے اور جدا کرکے مالک کو ديدے چاہے اس ميں زحمت ہي ہو اور اگر اسے بہت دور پہونچادياہے تو مالک تک پہونچانے کے تمام اخراجات غاصب پرہوں گے.

مسئله شماره 1123سفر آٹھ فرسخ شرعي سے کم نہ ہو (1120)

جب قصر نماز پڑھنے کے بعد پتہ چلے کہ آٹھ فرسخ نہيں ہے

مسئلہ 1123 : اگر يہ يقين کرتے ہوئے کہ اس کا سفر آٹھ فرسخ ہے نماز کو قصر پڑھے بعد ميں پتہ چلے کہ آٹھ فرسخ کي مسافت نہيں تھي تو اس کي نمازباطل ہے پڑھي ہوئي نمازوں کو چار رکعت کے حساب سے پھر پڑھے اور اگر وقت گزر گيا ہے تو قضا کرے اور اگر اس کو يقين تھا کہ مسافت آٹھ فرسخ نہيں ہے ليکن راستہ ميں معلوم ہوگيا کہ آٹھ فرسخ ہے تو نمازکو قصر پڑھے اور جو پوري پڑھ چکا ہے ان کا اعادہ کرے.

مسئله شماره 2370طبقہ دوم کي ميراث (2364)

جب ميت کے وارث، پدري بھائي، بہن اور کئي مادري بہن يا کئي مادري بھائي ہوں

مسئلہ 2370: جب ميت کے وارث پدري بھائي، بہن اور کٹي مادري بہن يا کئي مادري بھائي (يا مادري بھائي بہن) ہوں تو مال کے تين حصے کرکے ايک مادري والوں کو ديں گے اور يہ لوگ اپس ميں برابر برابر تقسيم کرليں گے اور دو حصہ پدري رشتہ داروں کوديں گے جو اپس ميں فرق کے ساتھ تقسيم کريں گے يعني بھائي کو بہن کے دو برابر دياجائے گا.

مسئله شماره 2358پہلے طبقہ کي ميراث(2355)

جب ميت کے وارث ماں باپ اور ايک لڑکا ہو

مسئلہ 2358: جب ميت کے وارث صرف ماں باپ اور ايک لڑکا ہو تو مال کو چھ حصے پر تقسيم کرکے ايک ايک ماں باپ کو اور باقي بيٹے کو دياجائيگا اور اگر مان، باپ کے ساتھ کئي لڑکے ہو تو چار کو برابر برابر اپس ميں تقسيم کرليں اور اگر لڑکي اور لڑکا ہو تو اس چار کو اس طرح تقسيم کريں کہ لڑکے کو دہرا اور لڑکي کو ايکہرا مل جائے.

مسئله شماره 2357پہلے طبقہ کي ميراث(2355)

جب ميت کے وارث ماں باپ اور ايک لڑکي ہو

مسئلہ 2357: جب ميت کے وارث صرف ماں، باپ اور ايک لڑکي ہوتو مال کو پانچ حصہ کرکے ايک ايک ماں اور باپ کو اور بيٹي کو دياجائے گا ليکن اگر انکے ساتھ ميت کے دو بھائي يا چار بہن يا ايک بھائي اور دو بہن بھي ہوں (جو سب کے سب حقيقي يا پدري) ہوں تو مال کے چھ حصے کرکے ماں باپ کو ايک ايک اور بيٹي کو تين دے کر ايک حصہ کو چھ پر تقسيم کرکے ماں، باپ، بيٹي پر تقسيم کردياجائيگا اور احتياط يہ ہے کہ دونوں اس تقسيم پر اپس ميں صلح کرليں.

مسئله شماره 2369طبقہ دوم کي ميراث (2364)

جب ميت کے وارث پدري بھائي بہن اور ايک مادري بھائي يا بہن ہو

? مسئلہ 2369:جب ميت کے وارث پدري بھائي بہن اور ايک مادري بھاٹي يا بہن ہو تو مال کو چھ حصي پر تقسيم کرکے ايک حصہ مادري بہن يا بھائي کو دياجائے گا اور باقي پدري بھائي يا بہن کو دياجائے گا اور يہ لوگ باقي کو اس طرح تقسيم کريں گے کہ ہر بھائي کو بہن کے دو برابر ملے.

مسئله شماره 2355پہلے طبقہ کي ميراث(2355)

جب وارث کئي لڑکے اور کئي لڑکياں ہوں

مسئلہ 2355 اگر ميت کا وارث پہلے طبقہ ميں سے صرف ايک ہو مثلا صرف باپ يا ماں يا ايک لڑکا يا ايک لڑکي تو تمام مال اسي کو ملے گا اور اگر کٹي لڑکے يا کٹي لڑکياں ہوں تو سب کو مال برابر تقسيم ہوگا اور اگر لڑکے و لڑکياں دونوں ہوں تو مال کي تقسيم اس طرح ہوگي کہ ہر لڑکي کے مقابلہ ميں دوگنا ملے گا.

مسئله شماره 2420

جديد مسائل جو ہمارے زمانے ميں زياده ضروري ہيں

مسئلہ 2420: لوگ جو ر قوم کرنٹ اکاونٹ کے حساب سے بينکوں ميں رکھتے ہيں جو قرض الحسنہ کي صورت ميں ہوتي ہے کہ جب چاہيں اس کو نکال ليں اگر اس رقم کے مقابلہ ميں رودکي قرارداد ہو تو حرام ہے اور قرض بھي باطل ہے اور بينک اس رقم ميں تصرف کرنے کا حق نہيں رکھتا.

مسئله شماره 171پاني (169)

جس برتن کو کتے نے چاٹ ليا ہو اس کو پاک کرنے کا طريقہ

مسئلہ 171 : اگر کتا کسی برتن کو چاٹ لے یااس سے پانی یا کوئی دوسری سیال چیزپی لے تو پہلے اس کو پاک مٹی سے جس میں تھوڑا پانی ملا ہو، مانجھنا چاہئے اس کے بعد دو مرتبہ قلیل پانی سے یا ایک مرتبہ کر یا جاری پانی سے دھوئیں اور اگر کتے کالعاب دہن کسی برتن میں گر گیا ہو تب بھی احتیاط مستحب یہی ہے کہ اسی طرح پاک کریں۔ لیکن اگر کتے کے بدن کا کوئی اور حصہ رطوبت کے ساتھ کسی برتن سے لگ جائے تو مٹی سے مانجھنا واجب نہیں ہے۔ بلکہ قلیل پانی سے تین مرتبہ اور کر یا جاری سے ایک مرتبہ دھو لینا چاہئے۔

پایگاه اطلاع رسانی دفتر مرجع عالیقدر حضرت آیت الله العظمی مکارم شیرازی
سامانه پاسخگویی برخط(آنلاین) به سوالات شرعی و اعتقادی مقلدان حضرت آیت الله العظمی مکارم شیرازی
آیین رحمت - معارف اسلامی و پاسخ به شبهات کلامی
انتشارات امام علی علیه السلام
موسسه دارالإعلام لمدرسة اهل البیت (علیهم السلام)
خبرگزاری دفتر آیت الله العظمی مکارم شیرازی