مدت زمان پاسخگویی به هر سوال بین 24 تا 72 ساعت است.

لطفا قبل از 72 ساعت از پیگیری سوال و یا ارسال سوال مجدد خودداری فرمائید.

از طریق بخش پیگیری سوال، سوال خود را پیگیری نمایید.

captcha
انصراف

زمان پاسخگویی به سوالات بین 24 تا 72 ساعت می باشد.

انصراف
چینش :حروف الفباشماره مسئله
مسئله شماره (517)

مسئلہ 517 : مسلمان میت کو غسل دینا، کفن دینا، دفن کرنا واجب کفائی ہے یعنی اگر بعض اشخاص نے انجام دے دیا تو سب سے ساقط ہے اور اگر کسی نے انجام نہ دیا تو سب گنہگار ہیں اور اس مسئلہ میں مسلمانوں کے مختلف فرقوں میں کوئی فرق نہیں ہے۔

مسئله شماره (518)

مسئلہ 518 : اگر کوئی غسل و کفن و دفن میں مشغول ہوجائے تو دوسروں پر اقدام کرنا واجب نہیں ہے لیکن اگر وہ اپنے کام کو ادھورا چھوڑ دے تو دوسروں کوتکمیل کرنا چاہئے اور اگر شک ہو کہ کسی نے میت کے امور کو انجام دیا ہے کہ نہیں تو خود اس کو اقدام کرنا چاہئے۔

مسئله شماره (519)

مسئلہ 519 : اگر کسی نے میت کے غسل و کفن و نماز و دفن کا اقدام کیا ہو او رہمیں معلوم نہ ہو کہ صحیح بجالایا ہے کہ نہیں تومان لینا چاہئے کہ صحیح بجالایا ہے لیکن اگر یقین ہو کہ غلط بجالایا ہے تو دوبارہ انجام دینا چاہئے۔

مسئله شماره (520)

مسئلہ 520 : میت کے غسل و کفن، نماز و دفن کے لئے اس کے ولی [سرپرست ]سے اجازت لینی چاہئے۔ بیوی کے لئے شوہر سب سے اولی [پہلے]ہے اس کے بعد وہ لوگ ہیں جو میت سے میراث پاتے ہیں، میراث ہی کی ترتیب سے ولایت ہے اور اگر ایک طبقہ میں مرد و عورت دونوں ہوں تو احتیاط واجب یہ ہے کہ دونوں سے اجازت لی جائے۔

مسئله شماره (521)

مسئلہ 521 : اگر کوئی کہے کہ میں میت کا وصی یا ولی ہوں یا میت کے ولی نے مجھے اجازت دی ہے کہ اس کے اعمال بجالاؤں اور میت کا بدن(بھی)اس کے اختیار میں ہو تو میت کے امور کی انجام دہی اس کی اجازت سے ہونی چاہئے۔

مسئله شماره (522)

مسئلہ 522 : اگر میت اپنے کاموں کے لیے اپنے ولی کے علاوہ کسی اور کو معین کر جائے مثلا وصیت کرجائے کہ فلاں شخص میری نماز جنازہ پڑھے تو اس پر عمل کرنا واجب ہے ویسے احتیاط مستحب ہے کہ ولی سے بھی اجازت لے لی جائے لیکن میت نے جس شخص کو ان امور کی انجام دہی کے لئے معین کیا ہے ضروری نہیں کہ وہ شخص قبول بھی کرلے اگر چہ قبول کرلے تو بہتر ہے اور اگر قبول کرے تو اس کے مطابق عمل کرے۔

مسئله شماره (523)

مسئلہ 523 : اگر معلوم ہو کہ ولی راضی ہے لیکن زبان سے صریحی طور پر نہیں کہا تو بس ظاہر حال سے اگر اس کی اجازت کا اندازہ ہوجاتا ہے تو وہی کافی ہے۔

مسئله شماره 524

غسل میت

مسئلہ 524 : مسلمان میت کو تین غسل دینا واجب ہے :1۔ اس پانی سے جس میں بیری کے پتے ملے ہوے ہوں۔2۔ ایسے پانی سے جس میں کافور ملا ہو۔3۔ خالص پانی سے،لیکن شہید اور بعض دیگر افراد کو غسل نہیں دیا جاتا .جس کی شرح بعد میں ائے گی۔

مسئله شماره 525

غسل میت کے احکام

مسئلہ 525 : اگر بیری کے پتے اور کافور پانی میں اتنا ہو کہ پانی مضاف ہوجائے تو کوئی حرج نہیں ہے البتہ اتنا کم نہ ہو کہ کہا جانے لگےکہ اس میں بیری کے پتے یا کافور ملایا ہی نہیں گیا ہےاور اگر مضاف ہوجائے تو بہتر یہ ہے کہ میت کو پہلے اس سے دھوئیں اس کے بعد پانی اس کے اوپر ڈال دیں تاکہ مطلق کی صورت ہوجائے۔

مسئله شماره 541

کفن کے احکام

مسئلہ 541 : مسلمان میت کو تین کپڑوں میں کفن دینا واجب ہے ایک لنگ دوسرا پیراہن(قمیص) تیسرے سرتا سری(چادر)۔

مسئله شماره (526)غسل میت کے احکام (525)

مسئلہ 526 : اگر ضرورت کے مطابق بیری کے پتے او رکافور نہ مل سکے تو بناء براحتیاط واجب جتنا بھی مل سکے پانی میں ڈال دیں اور اگر بالکل نہ ملے تو اس کے بدلے خالص پانی سے غسل دےدیں۔

مسئله شماره (527)غسل میت کے احکام (525)

مسئلہ 527 : حج یا عمرہ کا احرام باندھنے والا شخص اگرطواف تمام کرنے اور خوشبو حلال ہونے سے پہلے مرجائے تو اس کو کافور کے پانی کے بجائے خالص پانی سے غسل دینا چاہئے۔

پایگاه اطلاع رسانی دفتر مرجع عالیقدر حضرت آیت الله العظمی مکارم شیرازی
سامانه پاسخگویی برخط(آنلاین) به سوالات شرعی و اعتقادی مقلدان حضرت آیت الله العظمی مکارم شیرازی
آیین رحمت - معارف اسلامی و پاسخ به شبهات کلامی
انتشارات امام علی علیه السلام
موسسه دارالإعلام لمدرسة اهل البیت (علیهم السلام)
خبرگزاری دفتر آیت الله العظمی مکارم شیرازی