مدت زمان پاسخگویی به هر سوال بین 24 تا 72 ساعت است.

لطفا قبل از 72 ساعت از پیگیری سوال و یا ارسال سوال مجدد خودداری فرمائید.

از طریق بخش پیگیری سوال، سوال خود را پیگیری نمایید.

captcha
انصراف

زمان پاسخگویی به سوالات بین 24 تا 72 ساعت می باشد.

انصراف
چینش :حروف الفباشماره مسئله
مسئله شماره 961سجدے (944)

تقيہ

مسئلہ 961 : تقیہ کی صورت میں فرش وغیرہ پر سجدہ کیا جاسکتا ہے۔ یہ ضروری نہیں ہے کہ نماز کے لئے دوسری جگہ جائے تاکہ سجدہ گاہ پر سجدہ کرسکے۔ البتہ اگر وہیں پر پتھر یا [کھجور وغیرہ کے پھنٹوں کی نہ کہ پلاسٹک کی ] چٹائی پر سجدہ کرنا ممکن ہو تو واجب ہے کہ ایسا کرے۔

مسئله شماره 2014عاريت کے احکام (2011)

تلف ہوجانے کي صورت ميں عاريت لينے والے کي ذمہ داري

مسئلہ 2014: عاريت لي ہوئي چيزاگر تلف ہوجائے تو ضامن نہيں ہے البتہ اگر حفاظت ميں کوتاہي کرے تو ضامن ہے (دواور صورتوں ميں بھي ضامن ہے)1 عاريت دينے والے نے ضمانت کي شرط کرلي ہو2 جس چيز کو عاريتا لياہو وہ سونا چاندي ہو، يا ان سے بني ہوئي زينت کي چيزيں ہو تو ان دونوں صورتوں ميں اگر وہ تلف ہوجائے تو اس کا عوض دينا ہوگا.

مسئله شماره 2238شکار کے احکام (2235)

تلوار يا کسي ايسے اسلحہ سے شکار کرنا جس سے شکار صحيح ہے

مسئلہ 2238:اگر تلوار يا کسي دوسرے ايسے اسلحہ سے شکار کرے جس سے شکار کرنا صحيح ہے اورگذشتہ شرائط کے مطابق جانور کے دو ٹکڑے ہوجائيں سر و گردن ايک طرف ہو تو اگر ايسے وقت پہنچے کہ حيوان مرگياہو تو دونوں حصے حلال ميں يا اگر حيوان زندہ ہو مگر ذبح کرنے کا وقت نہ ہو ليکن اگر ذبح کرنے کا وقت ہو تو جس حصہ ميں سر نہيں ہے وہ حرام ہے ليکن جس حصہ ميں سرہے اگر اس کو شرعي طريقہ سے ذبح کياجائے تو حلال ہے.

مسئله شماره 122کافر (113)

تمام اسلامي فرقوں کا حکم

مسئلہ ۱۲۲ : تمام اسلامی فرقے پاک ہیں سوائے ان کے جو ائمہ معصومین علیہم السلام سے عداوت رکھتے ہیں اور خوارج و غالی يعني اماموں کے بارے ميں غلو کرنے والے، {یہ نجس ہیں}۔

مسئله شماره 1559مال غنيمت (1557)

تمام بڑے اسلحے اسلام کي افواج کے لئے ہيں

مسئلہ ۱۵۵۹: آجکل کی جنگوں میں استعمال کئے جانے والے بڑے ہھتیار جیسے ٹینک، توپ و غیرہ جو شخصی مصرف نہیں رکھتے اگر بطور غنیمت مل جائیں تو حاکم شرع اور ولی امر مسلمین، اسلامی فوج کے لئے مخصوص کرکے اور اس کے حوالہ کرسکتا ہے۔

مسئله شماره 1177دس دن رکنے کا ارادہ (1164)

تمام نماز پڑھنے والا مسافر اگر کسي دوسري جگہ سفر پر جائے

مسئلہ 1177 : جس مسافر نے کسی جگہ دس ٹھہرنے کا قصد کرلیاہو اگروہ دس دن گزرنے کے بعد یا ایک چار رکعتی نماز پڑھنے کے بعد ایک ایسی جگہ چلاجائے جو چار فرسخ سے کم ہو اور پھر جائے قیام پر واپس آجائے تو نماز پوری پڑھے۔ اور اگر جائے قیام سے ایسی جگہ جانا چاہتا ہے جس کا فاصلہ آٹھ فرسخ سے کم ہو اور دوسری جگہ دس دن قیام کرنا چاہتا ہو تو راستہ میں اور دوسری جائے قیام پر نماز پوری پڑھے لیکن اگر دوسری جگہ آٹھ فرسخ یااس سے زیادہ ہو تو راستہ میں نماز قصر پڑھے اور دوسری جائے قیام پر جہاں دس دن کے قیام کا ارادہ ہے وہاں نماز پوری پڑھے۔

مسئله شماره 802پہلی شرط: جگہ غصبي نہ ہو (793)

تمام ورثاء کي اجازت کے بغير ميت کي ملک ميں نماز

مسئلہ802۔ اگرمیت کے بعض ورثاء نابالغ دیوانے یاغائب ہوں توان کی ملکیت میں تصرف کرنااورنمازپڑھناجائزنہیں ہے، البتہ جزوی تصرفات جومیت کے اٹھانے میں عام طور پر رائج ہیں اس میں کوئی اشکال نہیں ہے۔

مسئله شماره 2427بينکي معاملات اور قرض حسنہ (وغيرہ) (2420)

تنخواہ

مسئلہ 2427: صندوق ہائے قرض الحسنہ (قرض الحسنہ فنڈ) مزدوري و حق الزحمت کے عنوان سے حساب اور دلئے ہوتے قرضوں کي حفاظت و ديکھ بھال و غيرہ کے سلسلہ ميں جو ليتے ہيں اس ميں کوئي اشکال نہيں ہے ليکن احتياط واجب يہ ہے کہ يہ رقم بينک کي زحمتوں کے مقابلہ ميں بطور متناسب ہو نہ يہ کہ اس سودي رقم کو مزدوري کے نام سے ليں.

مسئله شماره 919

تيسري اور چوتھي رکعت ميں آہستہ پڑھنا

مسئلہ 919 : نماز کی تیسری اور چوتھی رکعت میں حمد یا تسبیحات اربعہ کو آهسته پڑھناواجب هے حتی کہ بسم اللہ کو بھی بناء بر احتیاط واجب آہستہ پڑھے۔

مسئله شماره 2161رجوع کے احکام (2157)

تيسري مرتبہ طلاق کے بعد کسي دوسرے مرد سے شادي کرے

مسئلہ 2161:اگر کوئي اپني بيوي کو دو مرتبہ طلاق دے کر عقد کرے يا اس سي رجوع، کرے (ليکن احتياط واجب يہ ہے کہ ہر مرتبہ ہمبستري کي ہو اور حيض انے اور پاک ہوجانے کے بعد طلاق دي ہو) تو تيسري مرتبہ طلاق دينے کے بعد وہ عورت اس پر حرام ہوجائے گي اور پھر حلال ہونے کي صرف يہ صورت ہے کہ وہ عورت عدت ختم ہونے کے بعد دوسرے مرد سے شادي کرے مرد اس سے مجامعت کرے پھر طلاق دے اور جب عدت ختم ہوجائے تو پہلا شوہر اس سے عقد کرسکتا ہے.

پایگاه اطلاع رسانی دفتر مرجع عالیقدر حضرت آیت الله العظمی مکارم شیرازی
سامانه پاسخگویی برخط(آنلاین) به سوالات شرعی و اعتقادی مقلدان حضرت آیت الله العظمی مکارم شیرازی
آیین رحمت - معارف اسلامی و پاسخ به شبهات کلامی
انتشارات امام علی علیه السلام
موسسه دارالإعلام لمدرسة اهل البیت (علیهم السلام)
خبرگزاری دفتر آیت الله العظمی مکارم شیرازی