غلات چہارگانہ ميں بالغ ہونے کي شرط کس وقت ہے؟
مسئلہ 1590: گيہوں ، جو ، کشمش ،کھجور ميں زکوة اس وقت واجب ہوتي ہے کہ زکوة واجب ہونے کے وقت ان کا مالک بالغ رہاہو .
مسئلہ 1590: گيہوں ، جو ، کشمش ،کھجور ميں زکوة اس وقت واجب ہوتي ہے کہ زکوة واجب ہونے کے وقت ان کا مالک بالغ رہاہو .
مسئلہ 1591: جس مال کو کسي نے غصب کرليا ہو اور مالک اس پر تصرف نہ کرسکتا ہو اس مال ميں زکوة واجب نہيں ہے اسي طرح اگر زراعت غصب کرلي گئي ہو اور وہ وجوب زکوة کے وقت غاضب کے ہاتھ ميں ہوتو چاہے مالک کوبعدميں مل جائے پھر بھي اس ميں زکات واجب نہيں ہے.
مسئلہ 1592: سونا ،چاندي ياکوئي دوسري چيز پر زکوة واجب ہوتي ہے اگر کوئي اس کو قرض لے لے اور سال بھر اس کے پاس رہے تو اس کي زکوة ديني چاہئيے قرض دينے والے پر کچھ واجب نہيں ہے .
مسئلہ 1593: گيہوں ،جو، کجھور ،کشمش کي زکوة اس وقت واجب ہو تي ہے جب وہ نصاب بھر ہوا ور ان چيز وں کا نصاب 45 مثقال کم 288من تبريزي ہے جو تقريباً 847کيلو گرام ہو تا ہے (يعني تين خروار سے کچھ کم).
مسئلہ 1594:اگر زکوة دينے سے پہلے گيہو ں ،جو ،کجھور ،انگو ر ميں سے تھوڑ ي سي مقدار کو صرف کر لے يا کسي کو ديدے تو اس کي زکوة ديني ہوگي .
مسئلہ 1595: اگر مالک زکوة واجب ہو نے کے بعد مرجائے تو اس کے مال سے زکوة دي جائے گي اور اگر واجب ہو نے سے قبل مرجائے تو ورثاء کے اوپر زکوة ہے وہ اس طرح کہ جس کا حصّہ نصاب بھر ہو گا اس پر زکوة واجب ہو گي .
مسئلہ 1596: حاکم شرع کو اختيار ہے کہ زکوة اکٹھا کرنے لئے کسي شخص کو معين کردے جو گيہوں اور جو کے صاف ہونے کے بعد يا کجھو ر و انگو ر کے خشک ہو نے کے بعد زکوة اکٹھا کرے اور اگر کوئي زکوة دينے سے انکار کرے تو زبر دستي اس سے وصول کرسکتا ہے کيوں کہ زکوة غريبو ں کا حق ہے .
مسئلہ 1597: زراعت يا باغ کو اگر زکوہ واجب ہونے سے قبل خريدے تو زکوہ خريد نے والے پر ہے اور اگر زکوہ واجب ہونے کے بعد خريدے تو زکوہ بچنے والے پر واجب ہے.
مسئلہ 1598: گيہوں، جو، کجھور، انگور کے خريد نے والے کو اگر معلوم ہو کہ بيچنے والے نے اس کي زکوہ ديدي ہے تو اس پر کچھ واجب نہيں ہے بلکہ اگر شک ہو تب بھي کچھ واجب نہيں ہے ليکن اگر معلوم ہو کہ اس کي زکوہ نہيں دي ہے تو نسبت بہ زکوہ معاملہ باطل ہے اگر حاکم شرع اجازت ديدے تو صحيح ہے اور ايسي صورت ميں مقدار زکوہ کي قيمت بيچنے والے سے وصول کي جا ئے گي اور اگر اگر حاکم شرع اجازت نہ دے تو زکوہ خريدار سے وصول کي جا ئے گي اور اگر خريدار نے اس کي قيمت بچنے والے کو ديدي ہے تو اس سے واپس لے لے.
مسئلہ 1599:اگر گيہوں، جو، کجھور، کشمش کا وزليکن ن سو کھنے سے پہلے مقدار نصاب بھر ہو سوکھنے کے بعد نصاب سے کم، ہوجائے تو زکوہ واجب نہيں ہے.
مسئلہ 1601:جن غلات کي زکوہ ديدي گئي ہو تو چاہے چند سال اس کے پاس وہ علي رہيں ان ميں دوبارہ زکوہ واجب نہ ہوگي.
مسئلہ 1602: گيہوں، جو، کجھور، انگور کي اب پاشي اگر بارش، نہر، زمين کي تري سے ہو تو اس کي زکوہ دسواں حصہ ہے اور اگر کنويں کے پاني سے (چاہے وہ کنواں بہت گہرا ہويا متوسط گہرا ہو يا کم گہرا ہو) يا ڈول سے يا کنويں سے ہاتھ سے پاني نکال کريا حيوان سے کھينچ کر ہو تو اس کي زکوہ اکيسواں حصہ ہے.