مدت زمان پاسخگویی به هر سوال بین 24 تا 72 ساعت است.

لطفا قبل از 72 ساعت از پیگیری سوال و یا ارسال سوال مجدد خودداری فرمائید.

از طریق بخش پیگیری سوال، سوال خود را پیگیری نمایید.

captcha
انصراف

زمان پاسخگویی به سوالات بین 24 تا 72 ساعت می باشد.

انصراف
چینش :حروف الفباشماره مسئله
مسئله شماره 2422بينکي معاملات اور قرض حسنہ (وغيرہ) (2420)

بينکوں سے قرض لينے والي رقم

مسئلہ 2422: لوگ بينکوں سے بعنوان قرض حسنہ يا کسي اور عنوان سے جو رقم ليتے ہيں اور کچھ اضافہ کے ساتھ بينک کو واپس کرتے ہيں وہ اسي صورت ميں حلال ہے کہ معاملہ شرعي طريقہ سے انجام دياگيا ہو اور اس ميں سود کا پہلو نہ رہاہو.

مسئله شماره 2421بينکي معاملات اور قرض حسنہ (وغيرہ) (2420)

بينکوں ميں رکھي جانے والي رقم

مسئلہ 2421:بينکوں ميں رکھي جانے والي رقوم چاہے تھوڑي مدت کے لئے رکھي گئي ہوں يا زيادہ مدت کے لئے ان سے ملنے والا سود اسي صورت ميں حلال ہے جبکہ شرعي اصول کے مطابق ہو اور عقود اسلامي و قرارداد (معاہدہ) اسلام کے مطابق ہو جيسے مضاربہ و شرکت و غيرہ اور رقم رکھنے والے کو يقين ہو يا کم از کم قابل ملاحظہ احتمال ہو کہ بينک اس کي وکالت ميں ان قراردادوں کو شرعي طريقہ سے انجام دے گا ليکن اگر يہ يقين ہو کہ يہ تو صرف دکھادے کے لئے اور کاغذي صورت ميں ہے تو پھر سود حرام ہے.

مسئله شماره 1525کارو بار کے منافع کا خمس (1475)

بينکوں کي بچت ميں خمس

مسئلہ 1525:(بينکوں ميں) بچت کي جو رقم جمع کي جاتي ہے اس پرجو انعامات ملتے ہيں ارگ جمع کرنے والے اور (بنک يا کمپني يا شخصي و غيرہ) ميں کوئي قرار داد نہ ہو تو وہ انعامات جائز ہيں اور حلال ہيں اور احتياط واجب ہے کہ سال گزرنے کے بعد اس کا خمس ادا کرے.اور يہ اس صورت ميں ہے جب رقم جمع کرنے والا اپنے کو انعام کا طلب گا نہ جانتا ہو بلکہ بينک و غيرہ رقم جمع کرنے والوں کو شوق دلانے کے لئے انعام ديتا ہو.

مسئله شماره 2420جديد مسائل جو ہمارے زمانے ميں زياده ضروري ہيں (2420)

بينکي معاملات اور قرض حسنہ

مسئلہ 2420:لوگ جو ر قوم کرنٹ اکاونٹ کے حساب سے بينکوں ميں رکھتے ہيں جو قرض الحسنہ کي صورت ميں ہوتي ہے کہ جب چاہيں اس کو نکال ليں اگر اس رقم کے مقابلہ ميں رودکي قرارداد ہو تو حرام ہے اور قرض بھي باطل ہے اور بينک اس رقم ميں تصرف کرنے کا حق نہيں رکھتا.

مسئله شماره 2064عقد دائم کے احکام (2062)

بيوي اور گھر کے کام

مسئلہ 2064: گھر کا کام کرنا، کھانا پکانا، گھرکي صفائي کرنا و غيرہ عورت کا فريضہ نہيں ہے ہاں وہ اپني مرضي سے ان کاموں کو انجام دے سکتي ہے اور اگر مرداپني بيوي کو ان کاموں پر مجبور کرتاہے تو عورت ان کاموں کي اجرت لے سکتي ہے.

مسئله شماره 545کفن کے احکام (541)

بيوي کا کفن شوہر کے ذمہ ہے

مسئلہ 545 : عورت کا کفن شوہر کے ذمہ ہے چاہے عورت خود مالدار ہو جس عورت کو طلاق رجعي دي گئي ہے اگر وہ عدت تمام ہونے سے پہلے مرجائے تو اس کابھي کفن شوہر کے ذمہ ہوگا.

مسئله شماره 2043وہ عورتيں جن سے شادي کرنا حرام ہے (2042)

بيوي کي ماں ، ناني ، دادي اور ان سے اوپر

مسئلہ 2043 انسان جس عورت سے نکاح کرے، چاہے اس سے ہمبستري بھي نہ کرے پھر بھي اس عورت کي ماں، ناني، دادي اور ان سے اوپر سب اس شخص کي محرم ہوجاتي ہيں ليکن بيوي کي دوسرے شوہر سے لڑکي اور بيوي کي نواسي اور پوتي اس وقت حرام ہوں گي جب بيوي سے مجامعت ہوجائے.

مسئله شماره 1085شكّيّات کے مختلف مسائل (1078)

بيٹھ کر نماز پڑھنےوالے کے شک کا حکم

مسئلہ 1085 : بيٹھ کر نماز پڑھنے والے کو اگر ايسا شک ہوجائے کہ جس کے لئے ايک رکعت نمازاحتياط کھڑے ہو کر پڑھني چاہئے يا دو رکعت بيٹھ کر تو ايک رکعت نماز بيٹھ کر پڑھے يا ايسا شک ہوجائے کہ جس کے لئے دو رکعت نماز احتياط کھڑے ہو کر پڑھني چاہئے تو وہ دو رکعت بيٹھ کر پڑھے اسي طرح تمام شکوک پر عمل کرے.

مسئله شماره 1810سونے چاندي کي خريد و فروخت (1809)

بيچنے اور خريدار کا ايک دوسرے سے الگ ہونے سے پہلے سپرد کرنا

مسئلہ 1810:سونے کو سونے سے اور چاندي کو چاندي سے اگر بيچا جائے تو بيجنے والے اور خريد نے والے ايک دوسرے سے جدا ہونے سے پہلے پہلے جنس و عوض کو ايک دوسرے کي سپرد کردينا ضروري ہے اور اگر سپرد نہ کريں تو معاملہ باطل ہے اور اگر صرف تھوڑي سي مقدار سپرد کريں تو صرف اسي مقدار ميں معاملہ صحيح ہوگا اور دوسرا ادمي معاملہ صحيح ہوگا اور دوسرا ادمي معاملہ کو فسخ کرسکتا ہے.

مسئله شماره 1749معاملات کے احکام (1749)

بيچنے والا خريدنے والوں کے درميان فرق کا قائل نہ ہو

مسئلہ 1749: بيچنے والے کے لئے مستحب ہے تمام خريداروں کے لئے جنس کي قيمت مين کوئي فرق نہ رکھے، ان کے ساتھ سختي نہ برتے ، قسم نہ کھائے اور اگر مشتري (خريدار) پشيماں ہو کر خريدي ہوئي چيز واپس کرنا چاہے تو واپس کرے.

پایگاه اطلاع رسانی دفتر مرجع عالیقدر حضرت آیت الله العظمی مکارم شیرازی
سامانه پاسخگویی برخط(آنلاین) به سوالات شرعی و اعتقادی مقلدان حضرت آیت الله العظمی مکارم شیرازی
آیین رحمت - معارف اسلامی و پاسخ به شبهات کلامی
انتشارات امام علی علیه السلام
موسسه دارالإعلام لمدرسة اهل البیت (علیهم السلام)
خبرگزاری دفتر آیت الله العظمی مکارم شیرازی