مدت زمان پاسخگویی به هر سوال بین 24 تا 72 ساعت است.

لطفا قبل از 72 ساعت از پیگیری سوال و یا ارسال سوال مجدد خودداری فرمائید.

از طریق بخش پیگیری سوال، سوال خود را پیگیری نمایید.

captcha
انصراف

زمان پاسخگویی به سوالات بین 24 تا 72 ساعت می باشد.

انصراف
چینش :حروف الفباشماره مسئله
مسئله شماره 2415امر بالمعروف و نہي از منکر کے مسائل (2414)

بدعتوں کے مقابلے ميں اعتراض کرنا واجب ہے

مسئلہ 2415: اگر اسلام ميں کوئي بدعت شروع ہوجائے، جيسے وہ برائياں جس کو غير صالح حکومتيں اسلام کے نام سے رواج ديتي ہيں تو تمام مسلمانوں پر خصوصا علمائے کرام پر واجب ہے کہ حق کا اظہار کريں اور باطل کا انکار کريں او اگر علمائے ديں کي خاموشي مقام علم کي توہين يا علمائے اسلام سے بدگماني کا سبب ہو تو پھر حق کا اظہار جس طرح بھي ممکن ہو واجب ہے چاہے معلوم ہو کہ اس کا کوئي اثر نہيں ہوگا.

مسئله شماره 857موذن کے شرائط (850)

بدن آرام سے ہو

مسئلہ857۔ بہتر ہے کہ اقامت کہتے وقت بدن آرام سے [ساکن ] ہو،اقامت کواذ1ن کے بہ نسبت آہستہ کہے اورجملوں میں فاصلہ کم هو مستحب ہے کہ اذان واقامت کے درمیان ایک ایک قدم آگے بڑھ جائے یاتھوڑی دیربیٹھ جائے یاسجدہ کرے یادعاکرے یادورکعت نمازپڑھے،

مسئله شماره 948سجدے (944)

بدن ساکن ہونے سے پہلے ذکر کہنا

مسئلہ948 : بدن ساکن ہونے سے پہلے اگر سجدہ شروع کردے تو سجدہ باطل ہے اسی طرح اگر تھوڑا سا ذکر سجدہ سے سر اٹھاتے ہوئے ادا کرے تب بھی سجدہ باطل ہے۔ البتہ اگر بھولے سے ہو تو کوئی حرج نہیں ہے اور اگر سجدہ سے سر اٹھانے سے پہلے متوجہ ہوجائے تو ذکر کو دوبارہ پڑھے۔

مسئله شماره 780وہ مقامات کہ جن میں نمازی کے بدن یا لباس کا نجس ہوناجائز ہے(774)

بدن ميں متعدد زخم کے خون کا حکم

مسئلہ780۔ اگربدن پرکئی زخم ہوں اوراتنے نزدیک ہوں کہ ایک زخم شمارکیاجائے توجب تک سب اچھے نہ ہوجائیں ان کے خون کے ساتھ نماز پڑھنے میں کوئی اشکال نہیں ہے، لیکن اگراتنے دوردورہیں کہ ہرایک الگ زخم شمارہوتاہے توجوٹھیک ہوجائے اس کے خون سے بدن ولباس کوپاک کریں۔

مسئله شماره 389غسل ارتماسي (382)

بدن کا پاک ہونا

مسئلہ389۔ بنا بر احتیاط واجب غسل ارتماسی میں (پہلے سے) تمام بدن پاک ہوناچاہئے لیکن غسل ترتیبی میں پورے بدن کاپاک ہوناضروری نہیں ہے بس هر عضو کے غسل سے پہلے اسکا پاک هونا ہی کافی ہے ۔

مسئله شماره 380غسل ترتيبي (377)

بدن کے کچھ حصه کا دھونا

مسئلہ380۔ اگر غسل کرنے کے بعد معلوم هو که بدن کا کچھ حصه دھونے سے ره گيا هے تو اسي حصه کو غسل کي نيت سے دھولينا کافي هے اور اس صورت ميں اس کا غسل صحيح هے۔

مسئله شماره 246

برتنوں کے احکام

مسئلہ ۲۴۶ : مردار یا نجس العین (جیسے کتا، سور)کی کھال سے بنایا جانے والا برتن یا مشک کا استعمال کھانے، پینے یا وضو، غسل کرنے میں جائز نہیں ہے۔ لیکن جن کاموں میں طہارت شرط نہیں ہے ” جیسے کھیتوں کی سینچائی، جانوروں کو پانی پلانا وغیرہ میں استعمال کیا جاسکتا ہے۔ لیکن احتیاط مستحب ہے کہ کسی قسم کا استعمال نہ کیا جائے۔

پایگاه اطلاع رسانی دفتر مرجع عالیقدر حضرت آیت الله العظمی مکارم شیرازی
سامانه پاسخگویی برخط(آنلاین) به سوالات شرعی و اعتقادی مقلدان حضرت آیت الله العظمی مکارم شیرازی
آیین رحمت - معارف اسلامی و پاسخ به شبهات کلامی
انتشارات امام علی علیه السلام
موسسه دارالإعلام لمدرسة اهل البیت (علیهم السلام)
خبرگزاری دفتر آیت الله العظمی مکارم شیرازی