مدت زمان پاسخگویی به هر سوال بین 24 تا 72 ساعت است.

لطفا قبل از 72 ساعت از پیگیری سوال و یا ارسال سوال مجدد خودداری فرمائید.

از طریق بخش پیگیری سوال، سوال خود را پیگیری نمایید.

captcha
انصراف

زمان پاسخگویی به سوالات بین 24 تا 72 ساعت می باشد.

انصراف
چینش :حروف الفباشماره مسئله
مسئله شماره 2239شکار کے احکام (2235)

ايسے آلات سے شکار کرنا جن سے شکار صحيح نہيں ہے

مسئلہ 2239: اگر کسي ايسي چيز سے جانور دو ٹکڑے ہوجائے جس سے شکار کرنا جائز نہيں ہے جيسے جال، لکڑي، پتھر و غيرہ تو جس حصہ ميں سر و گردن نہيں ہے تو وہ بہرحال حرام ہے ليکن جس حصہ ميں سرو گردن ہے اور ابھي وہ زندہ ہو اور اس کو شريعت کے حکم کے مطابق ذبح کردياجائے تو حلال ہے.

مسئله شماره 2240شکار کے احکام (2235)

اس بچے کا حکم جو شکار کے پيٹ سے باہر نکلے

مسئلہ نمبر 2240: اگر ذبح کرنے کے بعد يا شکار کرنے کے بعد حيوان کے پيٹ سے زندہ بچہ نکلے اور اس بچہ کو شرعي طريقہ سے ذبح کردياجائے تو حلال ہے ورنہ حرام ہے ليکن اگر ذبح کرنے يا شکار کرنے کي وجہ سي بچہ پيٹ ميں مرگيا ہو تو حلال ہے بشرطيکہ بچہ کي خلقت مکمل ہوچکي ہو اور اس کے بدن پر بال يا اون نکل ائے ہوں.

مسئله شماره 2244شکاري کتے سے شکار کرنے کے شرائط(2241)

اگر شکاري تربيت يافتہ کتا کسي دوسرے جانور کو شکار کرلے

مسئلہ 2244: اگر شکاري تربيت يافتہ کتے کو ايک حيوان کا شکار کرنے کے لئے چھوڑے اور کتا دوسرے حلال جانور کا شکار کرڈالے تو کوئے حرج نہيں ہے اسي طرح اگر اس حيوان کے ساتھ دوسرے کا بھي شکار لے تب بھي کوئي حرج نہيں ہے دونوں حلال ہيں.

مسئله شماره 2245شکاري کتے سے شکار کرنے کے شرائط(2241)

اگر کئي آدمي مل کر کتے کو شکار پر بھيجے

مسئلہ 2245: اگر کئي ادمي مل کرکتے کو شکار پر بھيجے اور ان ميں ايک بھي کا فرہو يا عمدا خدا کا نام نہ لے يا ايک ہي ادمي کئي کتے چھوڑے اور ان ميں ايک تربيت يافتہ نہ ہو تو بنابر احتياط واجب اس شکار کے گوشت سے اجتناب کرے.

مسئله شماره 2246شکاري کتے سے شکار کرنے کے شرائط(2241)

تربيت يافتہ کتے کے علاوہ کسي اور جانور سے شکار

مسئلہ 2246:اگر تربيت يافتہ کتے کے علاوہ شکاري باز يا دوسرے تربيت يافتہ جانوروں سے کسي حيوان کا شکار کرے تو وہ شکار حلال نہيں ہے. ہاں اگر ايسے وقت پر پہنچ جائے کہ حيوان زندہ ہو اور شرعي طريقہ سے اس کو ذبح کرڈالے تو حلال ہے.

مسئله شماره 2247مچھلي کا شکار (2247)

مچھلي کے حلال ہونے کے شرائط

مسئلہ 2247: چھلکے دار مچھلي حلال ہے چاہے چھلکے کم ہو ياد نادہ چھوٹے ہوں يا بڑے بلکہ جن مچھليوں کے چھلکے کمزور ہوں اور وہ جال ہي ميں چھڑ جائيں وہ بھي حلال ہيں.ليکن بہت ہي معمولي چھلکے جس کو لوگ چھلکے نہ کہيں اس سے کوئي فايدہ نہيں ہے.

مسئله شماره 2251مچھلي کا شکار (2247)

مسلمانوں کے بازار سے مچھلي لينا

مسئلہ 2251:مسلمانوں کے بازار سے يا مسلمانوں کے ہاتھ سے لي جانے والي مچھلي حلال ہے چاہے يہ بھي معلوم نہ ہو کہ اس کو زندہ پاني سے پکڑاگياہے يا نہيں اور اسکي تحقيق بھي لازم نہيں ہے ليکن کافر کے ہاتھ سے ليجانے والي مچھلي کے بارے ميں اگر معلوم نہ ہو کہ اس کو پاني سے زندہ پکڑاگيا ہے يا زندہ جال ميں پھنسي ہے يا نہيں تو حرام ہے.

پایگاه اطلاع رسانی دفتر مرجع عالیقدر حضرت آیت الله العظمی مکارم شیرازی
سامانه پاسخگویی برخط(آنلاین) به سوالات شرعی و اعتقادی مقلدان حضرت آیت الله العظمی مکارم شیرازی
آیین رحمت - معارف اسلامی و پاسخ به شبهات کلامی
انتشارات امام علی علیه السلام
موسسه دارالإعلام لمدرسة اهل البیت (علیهم السلام)
خبرگزاری دفتر آیت الله العظمی مکارم شیرازی