مدت زمان پاسخگویی به هر سوال بین 24 تا 72 ساعت است.

لطفا قبل از 72 ساعت از پیگیری سوال و یا ارسال سوال مجدد خودداری فرمائید.

از طریق بخش پیگیری سوال، سوال خود را پیگیری نمایید.

captcha
انصراف

زمان پاسخگویی به سوالات بین 24 تا 72 ساعت می باشد.

انصراف
چینش :حروف الفباشماره مسئله
مسئله شماره 2386تيسرے طبقہ کي ميراث (2379)

اگر وارث ايک ماموں يا ايک خالہ اور ايک چچا يا ايک پھوپھي ہوں

مسئلہ 2386: اگر وارث ايک ماموں يا ايک خالہ اور ايک چچايا ايک پھوپھي ہوں اور چچا، پھوپھي حقيقي يا پدري ہوں تو مال کے تين حصے کرکے ايک حصہ ماموں يا خالہ کو اور دو حصے چچا يا پھوپھي کوديئے جائيں گے.

مسئله شماره 2388تيسرے طبقہ کي ميراث (2379)

اگر وارث حقيقي يا پدري چچا و پھوپھي اور ايک ماردري چچا يا ايک مادري پھوپي اور ايک ماماوں يا ايک خالہ ہوں

مسئلہ 2388: اگر ميت کے وارث حقيقي يا پدري چچا و پھوپھي اور ايک مادري چچا يا ايک مادري پھوپھي اور ايک ماموں يا ايک خالہ ہوں تو مال کے تين حصے کرکے ايک حصہ ماموں يا خالہ کو دياجائے گا اور باقي دو حصے کي چھ حصے کئے جائيں گے ان مين سے ايک حصہ مادري چچا يا پھوپھي کو ملے گا اور پانچ حصي حقيقي چچا، پھوپھي کو اور وہ نہ ہوں تو پدري چچا پھوپھي کو مليں گے يہ لوگ اس طرح اس کو تقسيم کريں گے کہ چچا کو پھوپھي کے دوبرابر ملے گا.

مسئله شماره 2389تيسرے طبقہ کي ميراث (2379)

اگر وارث حقيقي چچا ،پھوپي ،اور پدري چچا ، پھوپي اورمادري چچا اورپھوپي اور ايک ماموں يا ايک خالہ ہوں

مسئلہ 2389: اگر وارث حقيقي چچا، پھوپھي اور پدري چچا، پھوپھي اور مادري چچا و پھوپھي اور ايک ماموں يا ايک خالہ ہوں تو مال کے تين حصے کرکے ايک حصہ ماموں يا خالہ کوديں گے اور باقي دو حصوں کو تين حصوں ميں تقسيم کرکے ايک حصہ مادري چچا و پھوپھي کوديں گے (ليکن بنابر احتياط واجب يہ لوگ تقسيم ميں اپس مين مصالحت کريں) اور دو حصے حقيقي چچا پھوپھي کو اور وہ نہ ہوں تو پدري چچا و پھوپھي کوديں گے اور اس ميں چچا پھوپھي سے دوگنا ملے گا.

مسئله شماره 2365طبقہ دوم کي ميراث (2364)

اگر وارث صرف ايک بھائي اور ايک بہن ہو

مسئلہ 2365:اگر ميت کا وارث صرف اس کا ايک بھائي يا صرف ايک بہن ہو تو سارا مال اسي کو مل جائے گا اور اگر صرف چند حقيقي بھائي نا صرف چند حقيقي نہيں ہوں تو مال برابر اپس ميں تقسيم کرليں گے اور اگر حقيقي بھائي اور حقيقي بہن تو بھائي کو دو حصہ اور بہن کو ايک حصہ ملے گا.

مسئله شماره 2375طبقہ دوم کي ميراث (2364)

اگر وارث صرف دادا

مسئلہ 2375:اگر ميت کا ورثہ صرف دادا (يا دادي) اور نانا (يا ناني) ہو تو مال کے تين حصہ کرکے دو دادا يا دادي اور ايک حصہ نانا يا ناني کو ديديا جائے گا.

مسئله شماره 2355پہلے طبقہ کي ميراث(2355)

اگر وارث لڑکياں اور لڑکے دونوں ہوں

مسئلہ 2355 اگر ميت کا وارث پہلے طبقہ ميں سے صرف ايک ہو مثلا صرف باپ يا ماں يا ايک لڑکا يا ايک لڑکي تو تمام مال اسي کو ملے گا اور اگر کٹي لڑکے يا کٹي لڑکياں ہوں تو سب کو مال برابر تقسيم ہوگا اور اگر لڑکے و لڑکياں دونوں ہوں تو مال کي تقسيم اس طرح ہوگي کہ ہر لڑکي کے مقابلہ ميں دوگنا ملے گا.

مسئله شماره 2385تيسرے طبقہ کي ميراث (2379)

اگر وارث مادري ماموں، خالہ، پدري ماموں و خالہ، حقيقي ماموں و خالہ ہوں

مسئلہ 2385:اگر وارث مادري ماموں، خالہ، پدري ماموں و خالہ ، حقيقي ماموں و خالہ ہوں تو پدري ماموں، خالہ کو ميراث نہيں ملے گي اور مال کے تين حصے کرکے ايکحصہ مادري ماموں و خالہ ميں بطور مساوي تقسيم ہوگا اور باقي حقيقي ماموں اور خالہ ميں بھي بطور مساوي تقسيم کردياجائيگا.

مسئله شماره 2391تيسرے طبقہ کي ميراث (2379)

اگر وارث مادري ماموں يا مادري خالہ ہو اورچند حقيقي يا پدريماموں خالہ اور چچا ، پھوپي ہوں

مسئلہ 2391: اگر وارث مادري ماموں يا مادري خالہ ہو اور چند حقيقي يا پدري ماموں و خالہ اور چچا، پھوپھي ہوں تو مال کو تين حصوں پرتقسيم کرکے دو حصے چچا و پھوپھي ميں سابقہ تفصيل کے مطابق تقسيم کرديں گے اور ايک حصہ جوبچاہے تو اگر ميت کي ايک مادري خالہ يا مادري ماموں ہو تب ت و اس کو چھ حصوں پر تقسيم کرکے ايک حصہ مادري ماموں يا مادري خالہ کوديں گے اور باقي حقيقي ماموں و خالہ ک و اور يہ نہ ہوں تو پدري ماموں و خالہ کودين گے جس کو يہ لوگ اپس ميں بطور مساوي تقسيم کريں گے اور اگر کئي مادري ماموں يامادري خالہ ہوں يا مادري ماموں و خالہ دونوں ہوں تو اس حصہ کو تين حصوں پرتقسيم کرکے ايک حصہ مادري ماموں اور خالہ کو بطور مساوي دين گے اور باقي حقيقي ماموں و خالہ کوديںگے اور يہ لوگ بھي اپ ميں بطور مساوي تقسيم کريں گے.

مسئله شماره 2366طبقہ دوم کي ميراث (2364)

اگر وارث چند بھائي يا چند بہنيں پدري اور مادري ہوں

مسئلہ 2366: حقيقي بھائي و بہن کي موجود گي ميں پدري بھائي و بہن کو ميراث نہيں ملتي ہاں اگر حقيقي بھائي بہن نہ ہوں تو پدري بھائي و بہن کو ميراث اس تفصيل سے ملے گي کہ اگر صرف ايک پدري بہن بہن ہو يا صرف ايک پدري بھائي ہو تو پورا مال اسي کو مل جائے گا اور اگر چند پدري بھائي يا چند پدري بہنيں ہوں تو مال کو اپس ميں برابر برابر تقسيم کرليں گے اور اگر پدري بھائي و پدري بہن دونوں ہوں تو بھائي کو بہن سے دو گنا ملے گا.

مسئله شماره 2381تيسرے طبقہ کي ميراث (2379)

اگر وارث چند مادري چچاياصرف چند مادري پھوپي ہوں

مسئلہ 2381: اگر وارث صرف چند مادري چچا يا صرف چند مادري پھوپھي ہوں تو مال سب ميں برابر برابر تقسيم ہوجائيگا ليکن اگر صرف مادري چچا و پھوپھي دونوں ہوں تو احتياط واجب کي بنا پر تقسيم مال ميں مصالحت کرليں.

پایگاه اطلاع رسانی دفتر مرجع عالیقدر حضرت آیت الله العظمی مکارم شیرازی
سامانه پاسخگویی برخط(آنلاین) به سوالات شرعی و اعتقادی مقلدان حضرت آیت الله العظمی مکارم شیرازی
آیین رحمت - معارف اسلامی و پاسخ به شبهات کلامی
انتشارات امام علی علیه السلام
موسسه دارالإعلام لمدرسة اهل البیت (علیهم السلام)
خبرگزاری دفتر آیت الله العظمی مکارم شیرازی