مدت زمان پاسخگویی به هر سوال بین 24 تا 72 ساعت است.

لطفا قبل از 72 ساعت از پیگیری سوال و یا ارسال سوال مجدد خودداری فرمائید.

از طریق بخش پیگیری سوال، سوال خود را پیگیری نمایید.

captcha
انصراف

زمان پاسخگویی به سوالات بین 24 تا 72 ساعت می باشد.

انصراف
چینش :حروف الفباشماره مسئله
مسئله شماره 858موذن کے شرائط (850)

عادل اور وقت شناس ہو

مسئلہ858۔ جس کواذان کے لئے معین کیاجائے بہترہے کہ وہ عادل ہو،وقت شناس ہو، اس کی آوازمناسب اور بلند ہو،اذان کوبلندجگہ پرکہے، اگرلاوڈسپیکرسے اذان کہی جائے توکوئی حرج نہیں کہ مؤذن نیچے ہو۔

مسئله شماره 856موذن کے شرائط (850)

روبقبلہ کھڑا ہو

مسئلہ856۔ مستحب ہے اذان کہتے وقت روبہ قبلہ کھڑاہو،باوضو ہو، بلندآوازسے کہے اورکھینچے اوراذان کے جملوں میں تھوڑاسافاصلہ دے، اذان کہتے وقت بات نہ کرے۔

مسئله شماره 857موذن کے شرائط (850)

بدن آرام سے ہو

مسئلہ857۔ بہتر ہے کہ اقامت کہتے وقت بدن آرام سے [ساکن ] ہو،اقامت کواذ1ن کے بہ نسبت آہستہ کہے اورجملوں میں فاصلہ کم هو مستحب ہے کہ اذان واقامت کے درمیان ایک ایک قدم آگے بڑھ جائے یاتھوڑی دیربیٹھ جائے یاسجدہ کرے یادعاکرے یادورکعت نمازپڑھے،

مسئله شماره 863نماز کے واجبات (862)

رکن اور غير رکن کی تعریف

مسئلہ863۔ واجبات نمازکی دوقسمیں ہیں :1۔رکن.2۔غیررکن رکن وہ واجبات ہیں کہ اگران کوانجام نہ دے یازیادہ کردیاجائے تونمازباطل ہوجاتی ہے چاہے عمدا ہو یاسہوا و اشتباہا، لیکن غیررکنی میں نمازاس وقت باطل ہوتی ہے جب جان بوجھ کرکم یازیادہ کرے اوراگربھولے سے یا اشتباہاکمی یازیادتی ہوجائے تونمازصحیح ہے

مسئله شماره 864نماز کے واجبات (862)

رکني واجبات

مسئلہ864۔ نمازکے ارکان پانچ ہیں: 1۔ نیت ۔ 2۔ تکیبرةالاحرام۔ 3۔ قیام ،تکبیرةالاحرام کہتے وقت اور قیام متصل بہ رکوع، یعنی رکوع سے پہلے کھڑے ہونا، 4۔ رکوع، 5۔ دوسجدے۔

مسئله شماره 895رکن اور غير رکن کی تعریف(863)

قیام کی حالت میں بدن کوسیدھارکھے

مسئلہ895۔ بہتر ہے کہ قیام کی حالت میں بدن کوسیدھارکھے شانوں کوجھکادے، ہاتھوں کورانوں پررکھے، انگلیوں کوبندکرے، سجدہ کی جگہ پرنظررکھے، بدن کابوجھ دونوں پیروں پربرابررکھے، خضوع وخشوع کے ساتھ ہو، مرداپنے پیروں کوکچھ کھلارکھیں، عورتیں اپنے پیروں کوملاکررکھیں۔

مسئله شماره 865رکني واجبات (864)

نيت

مسئلہ865۔ نمازکو بقصد قربت، یعنی صرف فرمان خدا کی انجام دہی کے لئے بجا لانا چاہئے نیت کا نہ تو زبان سے کہنا ضروری ہے اور نہ اول نماز میں دل سے گزارنا ضروری ہے صرف اتنا ہی کافی ہے کہ اگر پوچھا جائے کیا کر رہے ہو تو وہ جواب دے سکے کہ نماز پڑھ رہا ہوں۔

مسئله شماره 871رکني واجبات (864)

تکبيرة الاحرام

مسئلہ 871 : نماز کا پہلا جزء اللہ اکبر ہے اسی کو تکبیرة الاحرام کہتے ہیں۔ اس کا نہ کہنا نماز کوباطل کردیتا ہے خواہ عمدا ہو یا سہوا اور اس کا اضافہ کرنا مثلا ایک کے بجائے دو مرتبہ اللہ اکبر کہنا اگر جان بوجھ کر ہے تو اس سے بھی نماز باطل ہو جاتی ہے۔

مسئله شماره 879رکني واجبات (864)

قيام

مسئلہ 879 : قيام کے معني کھڑا ہونا ہے يہ قيام نماز ميں دو جگہ واجب اور رکن ہے.1 تکبيرةالاحرام کہتے وقت.2 رکوع ميں جانے سے پہلے جس کوقيام متصل بہ رکوع کہتے ہيں ليکن حمدوسورہ پڑھتے ہوئے اوراسي طرح رکوع کے بعدوالاقيام واجب توہے مگررکن نہيں ہے.

مسئله شماره 927رکني واجبات (864)

رکوع

رکوع میں جھکنے کی مقدار مسئلہ 927 : ہر رکعت ميں قرائت کے بعد ايک رکوع واجب ہے يعني اتنا جھکنا کہ اگر ہاتھوں کو زانووں پر رکھنا چاہے تو رکھ سکے بلکہ احتياط واجب ہے کہ ہتھيليوں کوگھٹنوں پر رکھے.

مسئله شماره 944رکني واجبات (864)

سجدے

مسئلہ 944 : نماز کی ہر رکعت میں دو سجدے واجب ہیں خواہ نماز واجب ہو یا مستحب۔ یہ سجدے رکوع کے بعد کئے جاتے ہیں۔ اور اگر کبھی دونوں سجدوں کو خواہ عمدا یا بھولے سے ترک کردے یادو سجدوں کی جگہ چار سجدے بجالائے تو نماز باطل ہے لیکن صرف ایک سجدہ کی کمی و زیادتی اگر بھولے سے ہو تو اس سے نمازباطل نہیں ہوجاتی۔

مسئله شماره 986قیام کی حالت میں بدن کوسیدھارکھے (895)

تشہد

مسئلہ 986 ہرنمازکي دوسري رکعت ميں تشہد واجب ہے ،اسي طرح نمازمغرب وعشاء ظہروعصرکي آخري رکعت ميں بھي تشہد واجب ہے تشہدکاطريقہ يہ ہے کہ دوسري رکعت ميں دوسرے سجدہ کے بعدجب بيٹھ جائے اوربدن ساکن ہو، تب تشہدپڑھے اورصرف اتناکہناکافي ہے:اشہدان لاالہ الااللہ وحدہ لاشريک لہ واشہدان محمدا عبدہ ورسولہ، اللہم صل علي محمد وآل محمد.ضروري هے ان کلمات کو صحيح عربي ميں ترتيب کے ساتھ پے درپے اداکرے.

پایگاه اطلاع رسانی دفتر مرجع عالیقدر حضرت آیت الله العظمی مکارم شیرازی
سامانه پاسخگویی برخط(آنلاین) به سوالات شرعی و اعتقادی مقلدان حضرت آیت الله العظمی مکارم شیرازی
آیین رحمت - معارف اسلامی و پاسخ به شبهات کلامی
انتشارات امام علی علیه السلام
موسسه دارالإعلام لمدرسة اهل البیت (علیهم السلام)
خبرگزاری دفتر آیت الله العظمی مکارم شیرازی