مدت زمان پاسخگویی به هر سوال بین 24 تا 72 ساعت است.

لطفا قبل از 72 ساعت از پیگیری سوال و یا ارسال سوال مجدد خودداری فرمائید.

از طریق بخش پیگیری سوال، سوال خود را پیگیری نمایید.

captcha
انصراف

زمان پاسخگویی به سوالات بین 24 تا 72 ساعت می باشد.

انصراف
چینش :حروف الفباشماره مسئله
مسئله شماره 1726فطرہ کے متفرق مسائل (1718)

اگر فقير تک دسترسي نہ ہوسکے

مسئلہ1726:اگر فقير تک دسترسي نہ ہو سکے تو اپنے مال سے ايک مقدار فطرہ کي نيت سے الگ کرسکتا ہے اور جس مستحق کو نظر ميں رکھتا ہو يا کسي بھي مستحق کے لئے الگ رکھ سکتا ہے اور جب مستحق کودے تو فطرہ کي نيت کرے.

مسئله شماره 69بيت الخلا کے احکام (63)

اگر قبله معلوم نه هو

مسئلہ 69 : اگر قبلہ معلوم نہ ہو تو معلوم کرنا چاہئے اور اگر معلوم کرنے کا کوئی ذریعہ نہیں تو اگر صبر کرسکتا ہے تو صبر کرنا چاہئے لیکن اگر بہت ضروری ہے تو جس طرف بھی بیٹھے کوئی حرج نہیں ہے۔ ریلوں اور ہوائی جہازوں میں بھی اسی قاعدے پر عمل کرنا چاہئے۔

مسئله شماره 723قبلہ معين کرنا (720)

اگر قبلہ معلوم ہونےکا کوئ راستہ نہ ہو

مسئلہ723۔ اگرقبلہ معلوم کرنے کاکوئی ذریعہ نہ ہواورقبلہ کے بارے میں چارمختلف سمتوں میں مساوی شک ہوتو اگر ایک نمازکو ایک طرف پڑھ لے تو بھی کافی ہے مگر احتیاط مستحب ہے کہ ایک ہی نماز کو چاروں طرف ایک ایک مرتبہ پڑھے اور اگر صرف تین یا دو طرف قبلہ کے وجود کا احتمال ہو تو صرف ان ہی اطراف میں پڑھے۔

مسئله شماره 1894مزراعہ کے احکام

اگر قرار داد کے بعد مالک يا کسان مرجائے

مسئلہ 1894: قرارداد کي بعد جاہے مالک مرجائے يا کسان، معاملہ باطل نہيں ہو تا مرنے والے کے وارث اس کي جگہ ہوں گے البتہ اگر کسان مرجائے اور يہ بات پہلے طے ہوچکي ہو کہ وہ خود ہي زراعت کرے گا تو معاملہ ختم ہوجائي گا اور اگر زراعت ظاہر ہوچکي ہو تو اس کا حصہ اس کے ورثا کو ملے گا ليکن ورثہ مالک کو مجبور نہيں کرسکتے کہ مزارعت کو باقي رہنے دے ہاں اگر اس کا کاٹنا ان کے لئے ضرر و نقصان کا کا باعث ہوتو مجبور کرسکتے ہيں.

مسئله شماره 1972گروي رکھے جانے والے مال کے شرائط(1967)

اگر قرض خواہ گروي مال کو مقروض کي اجازت سے بيچ دے تو رہن باطل ہوگا

مسئلہ 1972: اگر قرض خواہ گروي مال کو مقروض کي اجازت سے بيچدے تو اس کي قيمت رہن نہيں ہوگي رہن باطل ہوجائے گا ہاں اگر مقروض نے بيچنے کي اجازت اس شرط سے وہي ہو کہ اس کي قيمت بھي رہن ہوگي تو قيمت بھي گروي ہوجائے گي.

مسئله شماره 1844صلح کے احکام و شرائط (1841)

اگر قرض کي مقدار معلوم ہو تو صلح باطل ہے

مسئلہ 1844:انسان اگر اپنے قرضے کو جانتے ہوئے لا علمي کا اظہار کرے اور قرض خواہ کو معلوم نہ ہو اور وہ اپنے مطالبہ قرض کو اس مقدار سے کم پر صلح کرے تو صحيح نہيں ہے مقروض صلح کئے ہوئي مقدار سے زيادہ کا مقروض رہے گا البتہ قر ض خواہ اپنے قرضہ کي مقدار کو جانتے ہوئے بھي کم پر صلح تو صحيح ہے.

مسئله شماره 1822خريد و فروخت کے متفرق مسائل (1820)

اگر قصاب، مادہ جانور کے گوشت کو نرکے گوشت کي قيمت کے مطابق بيچے

مسئلہ 1822:اگر قصاب مادہ جانور کا گوشت نر کے گوشت کے نام سے بيچے اور اس کو بيچتے وقت معين کرديا ہو مثلا اس طرح کہا ہو: اس گوشت نر کو بيچتا ہوں تو خريدار معاملہ کو ختم کرسکتا ہے اور اگر معين کرکے نہ بيچا ہو تو خريدار کو حق ہے کہ گوشت واپس کرکے نر کا گوشت لے.

مسئله شماره 1873کرائے کے مختلف مسائل (1862)

اگر قصاب حيوان کا سر کاٹ کر اس کو حرام کردے تو ضامن ہے

مسئلہ 1873:اگر قصاب حيوان کا سرکاٹ کر اس کو حرام کردے تو قصاب پر واجب ہے کہ حيوان کي قيمت مالک کودے خواہ مفت ميں سرکو کاٹاہو يا مزدوري لے کرکاٹاہو اور ايسي صورت ميں مزدوري کا بھي مستحق نہ ہوگا.

مسئله شماره 743پہلی شرط : لباس پاک ہو۔ (736)

اگر لباس اور بدن دونوں نجس ہوجاءيں اور پاني اتنا کم ہو کہ ايک چيز دھوءي جا سکتي ہے

مسئلہ 743 : جس کے پاس صرف ایک لباس ہو اور اس کا لباس اور بدن دونوں نجس ہوجائیں اور پانی بھی اتنا ہی ہو کہ صرف ایک کوپاک کیاجا سکتا ہو تو احتیاط واجب ہے کہ بدن کو پاک کرے اور نجس لباس میں نماز پڑھے ۔

پایگاه اطلاع رسانی دفتر مرجع عالیقدر حضرت آیت الله العظمی مکارم شیرازی
سامانه پاسخگویی برخط(آنلاین) به سوالات شرعی و اعتقادی مقلدان حضرت آیت الله العظمی مکارم شیرازی
آیین رحمت - معارف اسلامی و پاسخ به شبهات کلامی
انتشارات امام علی علیه السلام
موسسه دارالإعلام لمدرسة اهل البیت (علیهم السلام)
خبرگزاری دفتر آیت الله العظمی مکارم شیرازی