مدت زمان پاسخگویی به هر سوال بین 24 تا 72 ساعت است.

لطفا قبل از 72 ساعت از پیگیری سوال و یا ارسال سوال مجدد خودداری فرمائید.

از طریق بخش پیگیری سوال، سوال خود را پیگیری نمایید.

captcha
انصراف

زمان پاسخگویی به سوالات بین 24 تا 72 ساعت می باشد.

انصراف
چینش :حروف الفباشماره مسئله
مسئله شماره 985قرآن کے واجب سجدے (979)

سجدےکي جہت

مسئلہ985 : قرآنی سجده میں رو به قبله هونا شرط نهیں هے جس طرف چاهے سجده کرسکتا هے لیکن قبله کی طرف سجده کرنا بهتر هے۔

مسئله شماره 1035نماز کي شکل کا ختم ہوجانا(1034)

نماز ميں کچھ خاموش ہوجانا

مسئلہ1035 ۔ اگرنمازمیں اتنی دیرخاموش ہوجائے کہ نمازکی صورت باقی نہ رہے تونمازباطل ہے۔ لیکن اگرتھوڑی دیرسکوت کرے اورشک ہوجائے کہ اتنی دیرکی خاموشی نمازکوباطل کرتی ہے کہ نہیں تواس کی نمازصحیح ہےاسی طرح اگر کوئی کام انجام دے اور شک کرے کہ نماز کی صورت ختم ہوئی یا نہیں [تب بھی اسکی نماز صحیح ہے ]۔

مسئله شماره 1036مبطلات نماز (1005)

نماز ميں کھانا پينا

مسئله 1036 ۔ اس طرح کھاناپیناجس سے نمازکی صورت ختم ہوجائے نمازکوباطل کردیتاہے لیکن اگر منہ میں کھانے کے کچھ ذرات رہ گئے ہوں اور نماز میں ان کو نگل لے تو نماز باطل نہیں ہوتی۔

مسئله شماره 1055محل گزرجانے کے بعدشک(1050)

اگر کوئ شک کرے اور کسي عمل کو دوبارہ انجام دے

مسئلہ 1055 : اگر محل گزرنے سے پہلے شک ہو اور وہ پلٹ کر بجالائے اس کے بعد معلوم ہو کہ اس حصے کو بجالایا تھا اور دوسری دفعہ انجام دیدیا تو اگر وہ چیز رکن تھی تب تو نماز باطل ہے اور اگر رکن نہ ہو تو نماز صحیح ہے۔

مسئله شماره 1056محل گزرجانے کے بعدشک(1050)

اس ا?دمي کا حکم جس نے شک کے دستورات کے مطابق عمل نہ کيا ہو

مسئلہ 1056 : اگر محل گزرنے کے بعد شک ہو اور قاعدے کے مطابق پرواہ نہ کرتے ہوئے آگے بڑھ جاءئے اور بعد میں یاد آئے کہ اس مشکوک چیز کو واقعی بجا نہیں لایا تو اگر بعد والے رکن میں مشغول نہیں ہوا ہے تو پلٹ کر بجالائے اور اگر بعد والے رکن میں مشغول ہوگیا ہے تو نمازصحیح ہے مگر یہ کہ چھوٹا ہو [مشکوک] جزء رکن رہا ہو ، تو نماز باطل ہے۔

مسئله شماره 1057محل گزرجانے کے بعدشک(1050)

اگر کوئ سلام پڑھنے يا اس کے صحيح ہونےميں شک کرے

مسئلہ1057۔ اگرشک ہوکہ نمازکے سلام کوبجالایاکہ نہیں یاشک ہوکہ صحیح کہاتھاکہ نہیں تواگردوسری نمازمیں مشغول ہوگیاہے یاکسی ایسی کام میں مصروف ہو گیا ہے کہ جس سے نمازٹوٹ جاتی ہے اورحالت نمازسے باہرآچکاہے تواپنے شک کی پرواہ نہ کرے اوراگران باتوں سے پہلے ہے توپلٹ کرسلام کہناضروری ہے۔

مسئله شماره 1058ناقابل اعتبار شک (1049)

سلام کے بعد شک

مسئلہ1058۔ نمازکاسلام تمام کرنے کے بعداگرشک ہوکہ اس کی نمازصحیح تھی کہ نہیں، تو اپنے شک کی پرواہ نہ کرے خواہ وہ شک نماز کی رکعتوں سے متعلق ہو یا نماز کی شرائط سے متعلق ہو جیسے قبلہ و طہارت وغیرہ اور چاہے اجزاء نماز سے متعلق ہو جیسے رکوع و سجود و غیرہ۔

مسئله شماره 1060وقت گزر جانے کے بعد شک(1059)

وقت گزرنےکے بعد چار رکعت نماز کے بارےميں شک کرےکہ ظہر پڑھي يا عصر

مسئلہ1060۔ ظہروعصرکی نمازکاوقت گزرجانے کے بعدمعلوم ہوکہ صرف چاررکعت نماز پڑھی ہے مگریہ نہ معلوم ہوکہ ظہرکی نیت سے پڑھی تھی یاعصرکی نیت سے، تومافی الذمہ (یعنی وہ نمازجواس پرواجب ہے) کی نیت سے چاررکعت قضانمازپڑھے۔اگرمغرب وعشاء کاوقت گزرجانے کے بعدپتہ چلے کہ دونوں میں سے کوئی ایک ہی نمازپڑھی ہے، لیکن معلوم نہیں وہ مغرب کی تھی یاعشاء کی ، تومغرب اورعشاء دونوں کی قضاء کرے۔

پایگاه اطلاع رسانی دفتر مرجع عالیقدر حضرت آیت الله العظمی مکارم شیرازی
سامانه پاسخگویی برخط(آنلاین) به سوالات شرعی و اعتقادی مقلدان حضرت آیت الله العظمی مکارم شیرازی
آیین رحمت - معارف اسلامی و پاسخ به شبهات کلامی
انتشارات امام علی علیه السلام
موسسه دارالإعلام لمدرسة اهل البیت (علیهم السلام)
خبرگزاری دفتر آیت الله العظمی مکارم شیرازی