مدت زمان پاسخگویی به هر سوال بین 24 تا 72 ساعت است.

لطفا قبل از 72 ساعت از پیگیری سوال و یا ارسال سوال مجدد خودداری فرمائید.

از طریق بخش پیگیری سوال، سوال خود را پیگیری نمایید.

captcha
انصراف

زمان پاسخگویی به سوالات بین 24 تا 72 ساعت می باشد.

انصراف
چینش :حروف الفباشماره مسئله
مسئله شماره 911

نماز کی قرائت کا صحیح ہونا

مسئلہ 911 : نماز کي قرائت و ذکر کو صحيح پڑھنا چاہئے اور اگر نہيں جانتا ہو تو سيکھے اور وہ لوگ جو صحيح تلفظ نہيں سيکھ سکتے جس طرح بھي تلفظ کر سکتے ہوں اسي طرح پڑھيں اور ايسے اشخاص کے لئے بہتر ہے کہ جتنا بھي ممکن ہو نماز کو جماعت سے پڑھيں.

مسئله شماره 914

اگر نماز کےکسي ايک کلمےيا حرف کو غلط پڑھے

مسئلہ 914 : اگر حمد اور سورہ يا نماز کے ديگر اذکار ميں سے ايک کلمہ کو نہيں جانتا يا يا زير و زبر کو غلط پڑھتا ہے يا کسي حرف سے اس طرح بدل ديتا ہے مثلا(ض)کي جگہ(ز)کہتا ہے کہ جو عربي لغت کے لحاظ سے غلط ہے تو اس کي نماز باطل ہے.

مسئله شماره 915

اگربعد ميں پتہ چلے کہ غلط پڑھا تھا

مسئلہ 915 : اگر کسي کلمہ يا ذکر کو يا اس کے تلفظ کو صحيح جانتا تھا اور ايک مدت تک اسي طرح پڑھتا رہا اور بعد ميں معلوم ہو کہ غلط تھا تو نماز کے اعادہ کي ضرورت نہيں ہے اگر چہ احتياط مستحب ہے کہ اعادہ کرے(اگر وقت باقي ہو)ورنہ قضاء کرے.

مسئله شماره 917

نماز ميں وقف بہ حرکت اور وصل بہ سکون نہيں کرناچاہيے

مسئلہ 917 : احتیاط واجب ہے کہ نماز میں وقف بحرکت نہ کرے۔ وقف بحرکت کا مطلب یہ ہے کہ کلمہ کے آخری حرکت کا اظہار کرے اور(اسی کے ساتھ)اس کلمہ اور اس کے بعد والے کلمہ میں فاصلہ دے مثلا اللہ اکبر کی را کو پیش دے یا تھوڑی دیر سکوت کے بعد بسم اللہ شروع کرے۔ البتہ وصل بہ سکون میں کوئی حرج نہیں ہے اگر چہ اس کا ترک کرنا بھی بہترہے۔ وصل بہ سکون کا مطلب یہ ہے کہ کلمہ کے آخر کو زیر و زبر کے بغیر پڑھے اور فورا اس کے بعد والی آیت یا کلمہ کو کہے : (مثلا الرحمن الرحیم میں الرحیم کی میم کو ساکن پڑھ کر فورا مالک یوم الدین کہے۔ مترجم)۔

مسئله شماره 920

اگر بھولےسےپہلي يا دوسري رکعت ميں تسبيحات پڑھے

مسئلہ 920 : اگر تيسري يا چوتھي رکعت کا گمان کرتے ہوئے پہلي اور دوسري رکعت ميں تسبيحات پڑھے اور رکوع سے پہلے ياد آجائے تو ضروري ہے کہ پلٹ کر حمد و سورہ پڑھے ليکن اگر رکوع ميں يا اس کے بعد متوجہ ہو تو اس کي نماز صحيح ہے البتہ احتياط مستحب ہے کہ دو سجدہ سہو بجا لائے.

مسئله شماره 921

اگر تيسري ياچوتھي رکعت ميں تسبيحات پڑھنا چاہتا تھا اور زبان پر حمد ا?جائے يا بالعکس

مسئلہ921 : اگر تیسری اور چوتھی رکعت میں حمد پڑھنا چاہتا تھا لیکن زبان سے تسبیحات نکل گئے یااس کے برعکس تسبیحات پڑھنا چاہتا تھا مگر زبان پر حمد جاری ہوگئی تو کافی نہیں ہے بلکہ پلٹ کر دوبارہ تسبیحات یا حمد کو پڑھے۔ لیکن اگر دونوں اس کی نیت میں تھے تو جو بھی زبان پر جاری ہوگیا کافی ہے۔

مسئله شماره 924

[آیت]یا ذکر کے صحیح ہونے میں شک

مسئلہ 924 : اگر نماز ميں کسي آيت يا ذکر کے بارے ميں شک ہوجائے تو اس کي تکرار کرے تاکہ صحيح ہوجائے ليکن اگر وسوسے کي حد تک پہونچ جائے تو پھر پرواہ نہ کرے اور اگر پرواہ کرتا ہے تو اس کي نماز ميں اشکال ہے بناء بر احتياط واجب دوبارہ پڑھے.

مسئله شماره 926

جن سوروں کانماز ميں پڑھنا مستحب ہے

مسئلہ 926 : بہتر ہے کہ نمازوں میں پہلی رکعت میں انا انزلناہ اور دوسری میں قل ھو اللہ احد پڑھے۔ قل ھو اللہ احد کے علاوہ کسی بھی سورہ کو دونوں رکعتوں میں نہ پڑھے اور مناسب نہیں ہے کہ پوری پنجگانہ نماز میں کسی ایک میں بھی قل ھو اللہ نہ پڑھے اور بہتر ہے کہ نماز میں ایسے سوروں کا انتخاب کرے کہ جو لوگوں کو ان امور کی طرف متوجہ کرے جس کے لوگ محتاج ہیں، اور جن گناہوں میں لوگ مبتلا ہیں ان کے ترک پر آمادہ کرے۔

مسئله شماره 987تشہد (986)

تشھد بھول جانے کا حکم

مسئلہ987۔ اگرتشہدبھول جائے اوربعدوالی رکعت کے رکوع سے پہلے یادآجائے توبیٹھ جائے اورتشہدپڑھے پھراٹھ کر از سر نو تسبیحات کو پڑھے، لیکن اگررکوع میں یارکوع کے بعدیادآئے تواس کی نمازصحیح ہے پلٹنا واجب نهیں هے لیکن احتیاط مستحب یه ہے کہ نماز کے بعدتشہدکی قضاء کرے اوردوسجدہ سہوبحالائے ۔

مسئله شماره 988تشہد (986)

اگر شک ہو جائے کہ تشھد پڑھا يانہيں

مسئله 988 : اگر بعد والی رکعت میں داخل هو کر شک هو که تشهد پڑھا تھا که نهیں تو اس شک کی پرواه نه کرے اور اگر ابھی کھڑا نهیں هوا هے اور شک هوگیا تو ضروری هے که بجالائے۔

مسئله شماره 994موالات(993)

اگر نماز کے حروف اور کلمات کے درميان فاصلہ ہو جائے

مسئلہ994۔ اگر حروف کے درمیان یا قرائت و تشهد کے کلمات اور ذکر کے درمیان سهوا اتنا فاصلہ کردے که قرائت وکلمات کی صورت توختم ہوجائے،لیکن نمازکی صورت باقی رہے توپلٹ کرصحیح طریقے سے بجالاناضروری ہے اوراگربعدوالے رکن میں داخل ہوچکاہوتواس کی نمازصحیح ہے پلٹنے کی ضرورت نہیں ہے،

پایگاه اطلاع رسانی دفتر مرجع عالیقدر حضرت آیت الله العظمی مکارم شیرازی
سامانه پاسخگویی برخط(آنلاین) به سوالات شرعی و اعتقادی مقلدان حضرت آیت الله العظمی مکارم شیرازی
آیین رحمت - معارف اسلامی و پاسخ به شبهات کلامی
انتشارات امام علی علیه السلام
موسسه دارالإعلام لمدرسة اهل البیت (علیهم السلام)
خبرگزاری دفتر آیت الله العظمی مکارم شیرازی