اگر بعد ميں پہلي تاريخ ثابت ہوجائے تو قضا لازم ہے
مسئلہ 1459: اگر اول ماہ رمضان ثابت نہ ہو تو روزہ واجب نہيں ہے ليکن اگر بعد ميں ثابت ہوجائے کہ جس دن روزہ نہيں رکھا تھا وہ پہلي رمضان تھي تو بعد ميں قضا واجب ہے.
مسئلہ 1459: اگر اول ماہ رمضان ثابت نہ ہو تو روزہ واجب نہيں ہے ليکن اگر بعد ميں ثابت ہوجائے کہ جس دن روزہ نہيں رکھا تھا وہ پہلي رمضان تھي تو بعد ميں قضا واجب ہے.
مسئلہ 2038: جو لڑکي بالغہ ورشيدہ ہو (يعني اپنے اچھے برے کو سمجھتے ہو) اگر وہ کنواري ہے تو احتياط واجب کي بناپر باپ ياء اداکي اجازت سے اپنا عقد کرے ليکن اگر مناسب شوہر مل رہا ہو اور باپ مخالفت کرے تو اس کي اجازت ضروري نہيں ہے اسي طرح اگر باپ يا دادا تک رسائي ممکن نہ ہو تب بھي ان کي اجازت شرط نہيں ہے جبکہ لڑکي کو بھي شادي کرنا ضروري ہو اور اگر لڑکي کنواري نہ ہو (بلکہ پہلے شادي ہوچکي ہو) تو دوسري شادي کے لئے باپ يا دادا کي اجازت ضروري نہيں ہے.
مسئلہ 2051: بيوہ جو عدت ميں نہ ہو اگر کوئي اس سے زنا کرے تو بعد ميں اس سے شادي کرسکتا ليکن احتياط مستحب ہے کہ اس وقت نکاح کرے جب زناکے بعد اتنا زمانہ گزرجائے کہ عورت کو حيض اجائے.
مسئلہ 2192:اگر بيچنے والے سے مال اچھي طرح ديکھنے کے لئے لے کہ پسند انے پر خريد لے گا اور وہ مال تلف ہوجائے تو وہ احتياط واجب ہے کہ اس کا معارضہ مالک کو واپس کرے.
مسئلہ 533 : مرد تين سال سے کم عمر کي بچي کو غسل دے سکتا ہے اور عورت تين سال سے کم عمر بچہ کوغسل دے سکتي ہے.
مسئلہ 339 : اگر بچہ يا ديوانہ بغير وضو قرآن کي تحرير کو چھو ئے تو اس کو روکنا واجب نہيں ہے ليکن اگر ان سے کوئي ايسا کام سرزد ہو جو قرآن کي بے احترامي کا سبب ہو توروکنا واجب ہے.
مسئلہ 1208 : اگر بڑا بیٹا ماں باپ کے مرنے کے بعد [انکی قضا نمازوں اور روزوں کو انجام دئے بغیر ]مر جائے تو دوسرے لڑکوں پر کچھ واجب نہیں ہے۔
مسئلہ 1207 : اگر بڑے بیٹے کو معلوم نہ ہو کہ ماں باپ کے روزے اور نمازیں قضا ہیں کہ نہیں تو اس پر کچھ واجب نہیں ہے۔ اور تفحص و جستجو بھی ضروری نہیں ہے۔
مسئلہ 678 : اگر بھولے یا غفلت سے نماز عشاء شروع کردے اور درمیان میں متوجہ ہو کہ مغرب کی نماز نہیں پڑھی تو فورا نیت کو مغرب کی طرف پلٹا دے بشرطیکہ گنجائش ہو اور اگرگنجائش نہ مثلا چوتھی رکعت کے رکوع میں متوجہ ہوتو اس صورت میں عدول جائز نہیں ہے نماز عشاء ہی کو پڑھے۔ عشاء ختم کر کے مغرب کی نماز پڑھے۔
مسئلہ 1281 : اگر ماموم اشتباہا رکوع يا سجدہ سے سر اٹھالے اور سہوا يا اس خيال سے کہ اگر دوبارہ رکوع يا سجدہ ميں جاؤں گا تو امام کو نہ پاسکوں گا اس لئے رکوع يا سجدہ ميں نہ جائے تو اس کي نماز صحيح ہے.
مسئلہ 920 : اگر تيسري يا چوتھي رکعت کا گمان کرتے ہوئے پہلي اور دوسري رکعت ميں تسبيحات پڑھے اور رکوع سے پہلے ياد آجائے تو ضروري ہے کہ پلٹ کر حمد و سورہ پڑھے ليکن اگر رکوع ميں يا اس کے بعد متوجہ ہو تو اس کي نماز صحيح ہے البتہ احتياط مستحب ہے کہ دو سجدہ سہو بجا لائے.
مسئلہ2222:اگر بھيڑيا کسي بکري يا بھيڑ کي گردن اس طرح پھاڑڈالے کہ ذبح کرتے وقت گردن کي جن رگوں کا کاٹنا ضروري ہوتاہے کچھ بھي باقي نہ رہے تو وہ بکري يا گوسفند حرام ہوجائے گي ليکن اگر رگيں سالم ہوں اور بکري يا بھيڑ زندہ ہو اور اس کو شرعي طريقہ سے ذبح کيا جائے تو وہ حلال ہے.